geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو اذیتی کیمپوں میں ڈال رکھا ہے:شہزادہ ترکی الفیصل

December 7, 2020 1 1 min read
Prince Turki Al-Faisal
Share this:

Prince Turki Al-Faisal

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور امریکا میں سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے منامہ ڈائیلاگ میں اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے عرب سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے اور فلسطینیوں کو اذیتی کیمپوں میں ڈال رکھا ہے۔

انھوں نے بحرینی دارالحکومت میں بین الاقوامی ادارہ برائے تزویراتی مطالعات کے زیراہتمام منامہ ڈائیلاگ میں اتوار کے روز اپنی تقریر کے آغاز میں واضح کیا کہ وہ اپنے ذاتی نقطہ نظرکا اظہار کررہے ہیں۔انھوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی اور اس کو مشرقِ اوسط میں آخری مغربی ’’نوآبادی قوت‘‘ قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’اسرائیل نے 1948ء کی جنگ کے بعد فلسطینیوں کوان کے آبائی علاقے سے بے دخل کیا تھا اور 1967ء کی جنگ کے بعد اپنی اس مذموم حرکت کو دُہراتے ہوئے اوّل الذکر جنگ کے بعد آباد رہ جانے والے فلسطینیوں کو بھی ان کی اراضی سے محروم کردیا تھا۔‘‘

شہزادہ ترکی الفیصل نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’اسرائیل نے ہمسایہ عرب سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے مگر اس نے ہنوز یہ قبضہ ختم نہیں کیا اور عربوں نے 2002ء کے بعد عرب امن اقدام کے نام سے جو منصوبہ پیش کیا تھا،اس کو پے درپے آنے والی اسرائیلی حکومتوں نے مسترد کردیا۔‘‘

انھوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ تقسیم کی دیوارکو ’’علاحدگی کی دیوار‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے جس سرزمین کو نوآبادی بنا اورغصب کررکھاہے، وہ وہاں اس کے مکینوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔‘‘

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ ’’عالمی عدالت انصاف کے اس علاحدگی کی دیوار کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کے باوجود اسرائیل نے سکیورٹی کے بودے الزامات کے تحت فلسطینیوں کو اذیتی کیمپوں میں ڈال رکھا ہے،ان میں نوجوان ، بوڑھے اور مرد وخواتین سبھی شامل ہیں۔اسرائیلیوں کا جب جی چاہتا ہے، وہ فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کررہے ہیں اور جب وہ چاہتے ہیں، فلسطینیوں کو قتل کردیتے ہیں۔‘‘

شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ’’فلسطینیوں سے متعلق عرب امن اقدام پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔‘‘انھوں نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدۂ ابراہیم کے نام سے امن معاہدوں کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے اور ان پر بہ انداز دیگر تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر یہ ابراہیم معاہدے جغرافیے پر مبنی ہیں تو اس نام سے کوئی بھی معاہدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سرزمین مکہ مکرمہ کو شامل کیے بغیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے اس مؤقف کا کئی مرتبہ اعادہ کرچکا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی امن معاہدہ مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی صورت ہی میں کیا جاسکتا ہے۔وہ عرب امن اقدام کی غیر متزلزل حمایت کررہا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے 2002ء میں پیش کردہ اس امن منصوبہ میں کہا گیا تھا کہ اگر اسرائیل 1967ء کی جنگ میں قبضہ میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کو خالی کردیتا ہے اور ان پر ایک آزاد ریاست کے قیام پر آمادہ ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوار کیے جاسکتے ہیں۔

شہزادہ ترکی نے اپنی تقریر کے اختتام میں اسرائیلی عوام سے براہ راست مخاطب ہوکر کہا کہ ’’وہ امن کے لیے آگے بڑھے ہوئے ہاتھوں کی طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں اور المیے کا خاتمہ کریں۔اس صورت ہی میں ہم خطے میں چار دارالحکومتوں بیروت ، دمشق ، صنعاء اور بغداد میں موجود دوسری نوآبادی قوتوں کا مل کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔‘‘ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا۔

شہزادہ ترکی الفیصل کے فوری بعد اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے منامہ ڈائیلاگ میں گفتگو کی اور یہ کہا کہ’’مجھے سعودی نمایندے کی گفتگو پر افسوس ہوا ہے۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اس بات میں یقین نہیں رکھتا ہوں کہ یہ خیالات مشرقِ اوسط میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘

Share this:
Human Rights Commission
Previous Post کرونا وبا کے دوران بچوں کی سائبر ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا: سعودی عرب
Next Post آرمینیا میں مظاہرے: اپوزیشن کی سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی
Demonstrations in Armenia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.