geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور ترکی میں قربت، یونان پریشان کیوں ہے؟

February 26, 2022 1 1 min read
Recep Tayyip Erdoğan
Share this:

Recep Tayyip Erdoğan

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل اور ترکی ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ اسرائیلی صدر گزشتہ روز یونان پہنچے ہیں تاکہ ترکی کے ساتھ آئندہ تعلقات کے حوالے سے اس خطے کے اپنے اتحادی یونان کے خدشات دور کر سکیں۔

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ ​​جمعرات کو یونان پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کا مقصد ترکی کے حوالے سے یونان میں پائے جانے والے خدشات کو دور کرنا ہے۔ یونان اور ترکی علاقائی حریف ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران ان دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اسرائیل کی فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسیوں کے سخت ناقد ہیں لیکن اسرائیل میں حکومت کی تبدیلی کی بعد سے اسرائیل اور ترکی کے مابین تعلقات میں پایا جانے والا تناؤ کم ہوا ہے اور توقع ہے کہ اسرائیلی صدر آئندہ ماہ ترکی کا ایک نادر دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے یونان اور قبرص میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اسرائیل کا کوئی بھی رشتہ اس یہودی ریاست کے اپنے بحیرہ روم کے پڑوسیوں یونان اور قبرص کے ساتھ تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتا۔

تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے سینئر محقق اوڈ ایرن کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ” اسحاق ہرزوگ کو اس ملاقات میں یونانی رہنماؤں کو یقین دلانا ہو گا کہ ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات کی قیمت کسی بھی صورت یونان کو ادا نہیں کرنی ہو گی۔‘‘

ایرن کا مزید کہنا تھا کہ ہرزوگ کو یونان میں اس بات پر زور دینا چاہیے کہ اسرائیل قبرص اور یونان کے ساتھ ”مشرقی بحیرہ روم کے تعاون کو بڑھانا‘‘ چاہتا ہے۔ اسرائیلی صدر آئندہ ہفتے قبرص کا دورہ بھی کریں گے۔

مسلم اکثریتی ترکی اور یہودی ریاست کے درمیان تعلقات سن 2010ء میں غزہ پٹی کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد سردمہری کا شکار ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیل اور یونان کے تعلقات گزشتہ ایک دہائی کے دوران مزید گہرے ہوئے ہیں۔

سن 2019 میں قبرص، یونان، مصر، اسرائیل، اردن، اٹلی اور فلسطینی علاقوں نے ’’مشرقی بحیرہ روم گیس فورم‘‘ بنانے پر اتفاق کیا تھا لیکن تب ترکی کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ پھر سن 2020 میں اسرائیل، یونان اور قبرص نے مشرقی بحیرہ روم سے یورپ تک گیس بھیجنے کے لیے ایک بڑی پائپ لائن کے لیے ‘ایسٹ مِڈ معاہدے‘ پر دستخط کیے لیکن انقرہ حکومت کو اس پر شدید اعتراض تھا۔

دریں اثناء نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری یونان اور قبرص کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی قربانی پر نہیں کی جائے گی۔

Share this:
Islamabad High Court
Previous Post مسلم لیگ ن کی پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
Next Post ’دوسری عالمی جنگ کے بعد کے سب سے بڑے سانحے کا خطرہ‘
World War

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.