geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خلیج عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ ایران نے کیا: نیتن یاہو

March 1, 2021 1 1 min read
Israeli Ships
Share this:

Israeli Ships

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) نیتن یاہو نے اسرائیلی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر ’’یقینی‘‘ ہے کہ ایران نے اسرائیل کے بحری جہاز پر حملہ کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا،” ایران اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اُسے روکنے کے لیے میں پُرعزم ہوں۔ ہم پورے خطے میں اُس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘‘

خلیج عمان میں یہ پُراسرار حملہ گزشتہ جمعے کو اُس وقت ہوا تھا جب اسرائیل کی ملکیت MV Helios Ray نامی یہ ‘ویہیکل بردار‘ بحری جہاز جو باہاماز کے جھنڈے تلے حرکت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ سے نکل کر سنگاپور کی جانب رواں تھا۔ اس پر ہونے والے حملے میں گرچہ جہاز کے عملے کے اراکین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا تاہم اس سے جہاز میں دو سُوراخ اُس کے اسٹار بورڈ کی طرف عین واٹر لائن کے اوپر اور دو دیگر سوراخ بندر گاہ کی طرف والے حصے میں ہوئے تھے۔ اس واقعے میں دھماکے سے اس جہاز کو نقصان پہنچا تھا لیکن یہ غرق نہیں ہوا۔ اسی حالت میں یہ جہاز مرمت کے لیے اتوار کو دبئی کی بندرگاہ پہنچا ۔ یہ تفصیلات امریکی دفاعی اہلکاروں کی طرف سے سامنے آئیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر رونما ہوا ہے جب مشرق وسطی میں بحری گزرگاہوں میں پہلے ہی سے غیر معمولی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

دھماکے کی وجہ ہنوز غیر واضح ہے تاہم بحری جہاز ہیلیوس رے دھماکے کے بعد اپنی منزل کی جانب بڑھنے کی بجائے دُبئی کی طرف رُخ پر مجبور ہو گیا تاہم ایسا کرنے سے پہلے اُس نے خلیج کی متعدد بندرگاہوں پر خود پر لدی گاڑیوں کو اتار دیا۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف دونوں نے ایران کو اس دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اُدھر شامی اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر اسرائیل نے راتوں رات دمشق کے نزدیک فضائی حملوں کی سیریز عمل میں لائی ہے تاہم شامی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کو راستے میں ہی روک دیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ملکیت والے جہاز پر حملے کے جواب میں مبینہ متعدد فضائی حملوں کا نشانہ ایرانی اہداف تھے۔

گزشتہ سالوں کے دوران اسرائیل ایران کے سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنا چُکا ہے خاص طور سے پڑوسی ملک شام میں۔ نیتن یاہو بارہا اپنے موقف کو دھراتے ہوئے کہہ چُکے ہیں کہ اسرائیل اس خطے میں ایرانی فوج کی مستقل موجودگی گوارہ نہیں کرے گا۔ اسرائیل کی طرف سے لگائے گئے موجودہ الزامات پر ایران نے اب تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ایران بھی حالیہ دنوں میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کر چُکا ہے جن میں پچھلے موسم گرما میں ایران کے علاقے ناتانز میں واقع جدید طرز کے سینٹری فیوج اسمبلی پلانٹ میں ہونے والا ایک پُراسرار دھماک‍ا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخریزادہ، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تھی کے قتل کا ذمہ دار بھی ایران اسرائیل ہی کو ٹھہراتا ہے اور تہران حکومت متعدد بار فخریزادہ کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کر چُکی ہے۔

ایران کی طرف سے دی گئی دھمکیاں اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کے مترادف ہیں جس کے بعد اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں معاہدے کیے۔

Share this:
Iran Nuclear Talks
Previous Post ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ٹھکرا دیے
Next Post نظر ثانی کیس: وکیل کی علالت کے باعث جسٹس قاضی نے خود دلائل دیے
Justice Qazi Faiz Isa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.