geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپان: کورونا وائرس کا بحران، آن لائن ڈیٹنگ میں اضافہ

May 26, 2020 1 1 min read
Japan - Coronavirus
Share this:

Japan - Coronavirus

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپانی شہری کورونا وائرس کی وبا کے دوران جیون ساتھی کی تلاش میں آن لائن ڈیٹنگ کے پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں۔ رشتہ استوار کرنے کی کمپنیاں اب ورچوئل بار، ویڈیو پارٹی اور آن لائن کوکنگ کی سروسز مہیا کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری کے دوران بہت سے جاپانی لڑکے اور لڑکیاں جوش و خروش کے ساتھ آن لائن لائف پارٹنر تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن نوجوانوں کے لیے یہ عمل پیچیدہ اور مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈیٹنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والے افراد سماجی دوری کے ضوابط کی وجہ سے روبرو ملاقات نہیں کر سکتے۔
رشتے استوار کرنے کی روایتی کمپنیوں نے جوڑے بنانے کے متبادل طریقے پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اب پارٹنر کی تلاش، ملاقات اور ڈیٹنگ مکمل طور پر آن لائن ہو رہی ہے۔ یہ کمپنیاں پر امید ہیں کہ معمول کی صورت حال میں بھی لوگوں کا آن لائن ڈیٹنگ کے لیے جوش و خروش برقرار رہے گا۔

ٹوکیو میں واقع ایک میرج بیورو کے مینیجر کسٹمر سروسز گو یاماکوشی نے بتایا، ’’ہم نے ابھی اپریل کے اوآخر میں آن لائن ڈیٹنگ سپورٹ کا آغاز کیا، صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ تعداد دوگنی ہو گئی۔‘‘

یاماکوشی سمجھتے ہیں کہ جب ہر جگہ مسلسل منفی خبریں گردش کر رہی ہوں، مستقبل غیر یقینی ہو، تو یہ انسانی فطرت ہے کہ لوگ بحران کے وقت میں رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول، ’’پریشانی کے دوران کسی کے ساتھ ہونے کی خواہش اور بھی بڑھ جاتی ہے۔‘‘
یاماکوشی نے مزید کہا کہ جاپان میں شادی کے کاروبار میں سنہ 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد اسی طرح کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ ان قدرتی آفات میں لگ بھگ بیس ہزار افراد ہلاک اور مکمل برادریاں تباہ ہوگئی تھیں۔

ایک مطالعہ کے مطابق جاپان میں جیون ساتھی کے انتخاب کے عمل میں آن لائن ڈیٹنگ کا عمل موثر ثابت ہو رہا ہے۔ کیونکہ، جاپانی معاشرے میں ملازمت، بار، ریستوران یا پھر مشترقہ دوستوں کے ذریعہ کسی شخص سے تعرف کے بعد دوبارہ ملاقات کے امکانات عموماﹰ کم ہوتے ہیں۔

جاپان کی ایک ایونٹ مینیجمنٹ کمپنی لنک وال کارپوریشن کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ملک گیر ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سے 90 فیصد غیر شادی شدہ مرد اور خواتین نے خود کو تنہا محسوس کیا ہے۔

اس صورت حال کے نتیجے میں آن لائن ڈیٹنگ کمپنیوں نے ورچوئل بار ویڈیو سروسز کا آغاز کیا، جس میں دو سو تک سنگل افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ اس آن لائن پارٹی کے دوران شرکاء نئے لوگوں سے ورچوئل ملاقات اور چیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح میچ میکنگ کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ساتھ آن لائن کوکنگ بھی متعارف کروائی ہے۔
یاماکوشی کے مطابق لوگوں کو آمنے سامنے بات چیت کرتے یا پھر مسکراتے دیکھ کر ایک ربط کا احساس ہوتا ہے، خواہ وہ شخص جسمانی طور پر دور ہی کیوں نہ ہوں۔

جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالات سے قبل شادی کی صنعت بھی عروج پر تھی ۔ لیکن اب زیادہ تر کمپنیوں نے اس موسم بہار میں شادی کے رشتے میں بندھنے والے جوڑوں کو اپنی رسمی تقریبات کو سال کے آخر تک ملتوی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Share this:
Barbecue
Previous Post کیا بار بی کیو کی عادت آپ کی جان بھی لے سکتی ہے؟
Next Post کورونا وائرس کی ویکسین، ادویات کے لیے دس ارب ڈالر جمع ہو گئے
Coronavirus Vaccine

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.