geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپان: نوجوان خواتین میں خودکُشی کی شرح میں نمایاں اضافہ

February 14, 2021 1 1 min read
Japan Teenagers
Share this:

Japan Teenagers

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان کا شمار برسوں تک دنیا کے ان ممالک میں ہوتا رہا، جہاں خودکشیوں کی شرح بہت زیادہ تھی۔ تاہم 2010 ء سے اس شرح میں کمی پیدا ہونا شروع ہوئی تھی لیکن اب کورونا بحران نے اس صورتحال کو پھر سے تبدیل کر دیا ہے۔

جاپان میں خودکشیوں کی تعداد میں کمی نسبتاً مستحکم اقتصادی صورتحال اور معاشرتی امداد کی اچھی پیشکش کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن اب کورونا بحران نے صورتحال کو پھر سے گھمبیر بنا دیا ہے۔ خاص طور سے بہت سی نوجوان خواتین زندگی سے بیزار ہو کر خودکُشیاں کر رہی ہیں۔

ٹوکیو میں ایک طالبعلم نے خواتین میں خودکُشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سال قبل اُس نے ایک آن لائن مشاورتی مرکز قائم کیا۔ دریں اثناء 30 ہزار سے زیادہ افراد اس مشاورتی مرکز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

ان کی اس پروگرام میں اندرون اور بیرون ملک سے نو سو رضاکار شریک ہو چکے ہیں۔ ان سب کا مقصد زندگی کو خیر باد کہنے کا ارادہ رکھنے والوں کو زندگی جیسی نعمت کی اہمیت کا احساس دلانا اور انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ دینا ہے تاکہ وہ دوبارہ جینے کی امنگ اور ہمت کے ساتھ زندگی میں واپس لوٹیں۔

اپنے ایک تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کوکی نے کہا،” اُس نے خود کو پھانسی پر لٹکانے کے لیے پھندا تک خرید لیا تھا تاہم ایسا کرنے سے پہلے اُس نے میرے آن لائن مشاورتی مرکز کا رخ کیا۔ ہم نے اس کے ساتھ بہت سی باتیں کیں اور آخر کار اُس کی زبان سے یہ جملہ نکلا، میں کل بھی جینا چاہتی ہوں۔‘‘

کوکی اوزورا اپنے مشاورتی مر کز میں کام کے طریقہ کار کے بارے میں کہتے ہیں،”ایمرجنسی کی صورتحال میں ہمارے مشیر پریشانی سے دوچار افراد سے بات چیت کے دوران انتہائی ہوشیاری سے سوالات کرتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر خودکشی کے لیے کس جگہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پھر وہ پولیس کو پیشگی اطلاع دے دیتے ہیں اور پولیس وہاں پہنچ جاتی ہے۔‘‘

جاپان میں لڑکیوں کی بہت سخت تربیت کی جاتی ہے۔

کوکی اوزورا کے آن لائن مشاورتی مرکز ،” تمہارے لیے ایک جگہ‘‘ سے مدد حاصل کرنے والوں میں 80 فیصد خواتین ہوتی ہیں، جن کی اوسطاﹰ عمر 26 سال ہوتی ہے۔ شروع شروع میں مشاورت کے سلسلے میں کی جانے والی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر کیسز گھریلو تشدد، موببنگ یا تنہائی کے ہوتے ہیں۔ اوزورا کے مطابق ان مسائل کی شکار زیادہ تر خواتین نے خودکُشی کے ارادے کی نشاندہی کی۔

حالیہ کورونا بحران بھی خواتین میں خودکُشی کے رجحان میں اضافے کی ایک بہت بڑی وجہ بنا ہے۔ طالبعلم کوکی اوزورا کہتے ہیں،” اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ موسم بہار میں ہمیں ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ لوگ گھر سے نہیں نکل سکتے تھے، کورونا کا خوف الگ انہیں پریشان کیے ہوئے تھا، بہت سے تو ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان پریشانیوں اور ذہنی تناؤ کے سبب انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا سوائے خود کُشی کے۔ کچھ نے سوچا ان سب پریشانیوں سے نجات کا راستہ بس یہی ہے۔‘‘

جاپان میں پژمردگی کا شکار ہونے والے افراد کے لیے گزشتہ سال یعنی 2020 ء بھیانک خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ مسائل کا شکار ہو کر خودکُشی کرنے والی صرف خواتین کی تعداد 885 رہی۔ اس ملک کے سب سے بڑے معاشی تحقیقاتی ادارے نومورا ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف دسمبر میں قریب نو لاکھ جز وقتی یا پارٹ ٹائم کام کرنے والی خواتین عملی طور پر بے روز گار ہو گئیں تھیں۔ مطلب یہ کہ یا تو ان کے اوقات کار کم ہو کر آدھے رہ گئے تھے یا ان کو تلافی کے طور پر معاوضوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔

اس صورتحال میں خواتین اضافی افسردگی کا شکار ہوئیں۔ جاپان کی وسیدا یونیورسٹی کی ایک خاتون سائنسدان بھی برسوں سے خودکُشی کے موضوع پر ریسرچ کر رہی ہیں اور وہ اسی تنظیم میں بطور رضاکار بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپانی معاشرہ غیر معمولی حد تک سخت ہے، بلکہ معاشرتی سختی کی ایک مثال ہے۔ وہاں خواتین پر سب سے زیادہ معاشرتی دباؤ ہوتا ہے۔

Share this:
Muhammad Ali Sadpara
Previous Post K2: سدپارہ اور ساتھیوں کا 8 ویں روز بھی سراغ نہ ملا
Next Post میانمار کی فوج: ریاست کے اندر ایک اور ریاست
Myanmar Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.