geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپانی شہزادی، محبت کے لیے شاہی حیثیت چھوڑ دی

October 27, 2021 0 1 min read
Mako von Akishino and Kei Komuro
Share this:

Mako von Akishino and Kei Komuro

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپانی شہزادی ماکو نے ایک عام شخص سے شادی کر کے اپنی شاہی حیثیت کھو دی ہے۔ اس شادی پر جاپانی عوام کی رائے منقسم ہے۔

جاپانی شہزادی ماکو نے اپنا جیون ساتھی شاہی خاندان سے باہر ایک عام شخص کو چنا تھا۔ سن 2017 میں ان دونوں نے منگنی کی تھی تاہم یہ جوڑا کئی طرح کے تنازعات کا شکار ہو گیا اور شادی تاخیر کا شکار ہوتی چلی گئی۔ ایک اہم معاملہ شہزادی کی ساس کے مالی مسائل کا تھا۔

منگل کے روز شہزادی ماکو اور کائی کامورو کے شادی کے کاغذات شاہی محل کی جانب سے جمع کرائے تھے اور یوں یہ شادی رجسٹرڈ کر دی گئی۔ اس سلسلے میں شاہی محل کی جانب سے باقاعدہ بیان جلد دیا جائے گا۔ تاہم شاہی خاندانی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پریس کانفرنس میں سوالات نہیں لیے جائیں گے کیوں کہ ماکو نے ممکنہ تلخ سوالات کے حوالے سے خوف اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

بقول شاہی ڈاکٹرز، ماکو اس وقت صدماتی دباؤ کے مسائل سے باہر نکلنے میں مصروف ہیں۔ شاہی محل کے مطابق میڈیا کی جانب سے ماکو کی شادی اور خصوصاً ان کے شوہر کامورو کے حوالے سے تند جملوں کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا تھا۔ شاہی ایجنسی کے مطابق اس شادی کی کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں ہو گی جب کہ کئی افراد اس میں شریک بھی نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ماکو، جو شادی سے فقط تین دن پہلے تیس برس کی ہوئی ہیں، جاپانی شہنشاہ ناروہیتو کی بھانجی ہیں۔ ماکو اور کومورو ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں ہم جماعت تھے۔ 2017 میں اس جوڑے نے منگنی کا اعلان کیا اور شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔ تاہم کامورو کے گھرانے کے ایک مالیاتی تنازعے کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ شادی کے بعد یہ جوڑا امریکا منتقل ہو جائے گا۔ کامورو سن 2018 سے امریکا ہی میں مقیم رہے ہیں جہاں انہوں نے قانون کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ وہ پچھلے ماہ ہی جاپان واپس لوٹے ہیں۔ کامورو کے لمبے بال جاپانی میڈیا پر گفتگو کا مرکز رہے۔ جاپانی قانون کے مطابق شادی شدہ جوڑا فقط ایک Surname یا خاندانی نام رکھ سکتا ہے اور ماکو نے اپنے شاہی نام کی جگہ شوہر کا نام اپنایا ہے، اس لیے ان کی شاہی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

Share this:
Russia Corona Deaths
Previous Post روس میں کورونا کے سبب روزانہ اموات اتنی، جتنی پہلے کبھی نہیں
Next Post امریکی صدر جو بائیڈن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
Joe Biden

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.