geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یروشلم سے بے دخلی: فلسطینیوں نے اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

August 3, 2021 9 1 min read
Protest
Share this:

Protest

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی ججوں نے تجویز پیش کی تھی کہ جن فلسطینی خاندانوں کو یروشلم کے شیخ جراح سے بے دخلی کا سامنا ہے انہیں محفوظ کرائے دار کا درجہ دے دیا جائے۔ تاہم فلسطینیوں نے اسرائیلی ملکیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مشرقی یروشلم کے شیخ جراح علاقے میں بے دخلی کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اپنے موجودہ گھر کو ایک یہودی آباد کار تنظیم سے کرائے پر حاصل کر لیں۔ ججوں کا کہنا تھا کہ اس سے وہ، ”محفوظ کرائے دار بن جائیں گے” اور اس طرح شیخ جراح کے پاس میں واقع انہیں اپنے گھر سے بے دخل بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

لیکن جو فلسطینی خاندان یہ طویل قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس انخلا سے آس پاس بسنے والے جو دیگر سینکڑوں افراد اس سے متاثر ہوں گے ان سب نے اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ وہ اس پر اسرائیلی ملکیت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے جو تجویز پیش کی تھی اس کے مطابق فلسطینی خاندانوں کو سالانہ تقریباً 465 امریکی ڈالر کی رقم بطور کرایہ ‘نہلت شمعون’ کمپنی کو ادا کرنی پڑتی۔ یہی کمپنی اس علاقے پر ملکیت کا دعوی کرتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ شیخ جراح کے پاس بسے فلسطینی خاندان ان گھروں کو خالی کر دیں۔

اس مقدمے میں ایک فلسطینی محمد الکرد بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر عدالت کی اس تجویز پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”زمین کی ملکیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے بجائے، عدالت نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی ہے اور ہم پر آباد کاروں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس بارے میں کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں ہو پا یا۔”

یہودی اسرائیلیوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل الان شیمر نے مجوزہ معاہدے کو محض ایک، ”کھوکھلا انتظام قرار دیا۔”

اس طویل مقدمے پر اسی برس فیصلہ آنا ہے تاہم اس فیصلے سے قبل فریقین کے درمیان کسی طرح کا سمجھوتہ ہو نے کی یہ آخری کوشش بتائی جا

رہی ہے۔ یہ زمین جس اسرائیل کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے وہ اس پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتی ہے اور کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرانا چاہتی ہے۔

لیکن وہاں آباد فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ جائیدادیں تو انہیں اردن نے اس وقت دی تھیں جب اس نے 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اس علاقے کا کنٹرول سنبھالا تھا اور ان تمام خاندانوں کو وہاں آباد کیا تھا۔

یروشلم کی مقامی عدالت نے گزشتہ برس اکتوبر میں فلسطینیوں کی اس دلیل کو مسترد کر دیا تھا اور ان فلسطینی خاندانوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد ہی اس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

دو ماتحت عدالتوں کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی جائیدادقانون کے مطابق یہ مکانات یہودیوں کی ملکیت ہیں کیوں کہ انہوں نے یہ پلاٹ 1948 کی جنگ سے پہلے خریدے تھے۔ 1948 کی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی تخلیق ہوئی تھی۔

اسرائیلی سپریم کورٹ کو اس کیس میں فیصلہ اسی برس مئی میں سنانا تھا تاہم حکومتی وکلا کی اس گزارش پر کہ اس معاملے میں مزید غور و فکر کی ضرورت ہے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

عالمی برادری اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی اس کیس پر نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس تنازعے کی وجہ سے اس برس خطے میں کئی بار تشدد ہوا ہے اور مئی میں ایک مختصر لڑائی میں ڈھائی سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک بھی ہو گئے تھے۔

1956 میں جب مشرقی یروشلم اردن کے انتظام میں تھا، عمان نے شیخ جراح میں ان پلاٹس کی لیز فلسطینی خاندانوں کو دی تھی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین نے ان پلاٹوں پر فلسطینیوں کو مکانات تعمیر کر کے دیے تھے۔ عمان حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان فلسطینیوں کو مکمل پراپرٹی حقوق دے گا، تاہم اس پر عمل نہ ہو سکا۔ لیکن 1967 میں اسرائیل نے جب مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تو، شیخ جراح کا علاقہ اسرائیل کا حصہ بنا لیا گیا۔ 1970 میں اسرائیل نے 1948 میں اپنی زمین کھو دینے والے یہودیوں کو یہ حق دیا کہ وہ اپنی کھوئی زمین پر حق کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔ اپنے گھر کھو دینے والے فلسطینیوں کو اسرائیل قانون یہ حق نہیں دیتا ہے۔

مقامی تنظیموں کے مطابق یوں شیخ جراح میں قریب ایک ہزار فلسطینی اپنے مکانات کھو سکتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ اس کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ معاملہ دو نجی فریقوں کے درمیان ہے۔

شیخ جراح مشرقی یروشلم میں ہے جسے فلسطینی مستقبل کی کسی بھی فلسطینی ریاست کو اپنی دارالحکومت کے طور پر چاہتے ہیں۔ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ میں مقدس شہر کے اس حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور اب وہ تمام یروشلم کو اپنا دارالحکومت سمجھتا ہے۔

Share this:
Anthony Blinken
Previous Post اسرائیلی جہاز پر حملہ؛ امریکا کا ایران کے خلاف ’اجتماعی ردِّعمل‘ کا عزم
Next Post چین: کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر سخت کر دی گئیں، بیجنگ میں داخلہ ممنوع
China Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.