geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار

November 13, 2021 0 1 min read
Pakistan Army Afghanistan
Share this:

Pakistan Army Afghanistan

تحریر : میر افسر امان

جہاد افغانستان میں پاک فوج کی بات کریں تو یہ ایک تاریخی کردار بنتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت نے پاکستان کے قیام کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ بلکہ بھارت کے آئین کے اندر تحریر ہے کہ اُس نے پاکستان توڑ کر پھر سے اسے بھارت میں شامل کر کے اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔جب تحریک پاکستان کے بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر کمان زروں پر چل رہی تھی اور پاکستان بننا روز روشن کی طرح عیاں ہو گیا تھا اور برصغیر کے کونے کونے میں پاکستان کا مطلب کیا اور دو قومی نظریہ کے تحت پاکستان کا مطلب کیا” لا الہ الا اللہ”۔”لے کے رہیں پاکستان”۔” بن کے رہے گا پاکستان” ۔”اور مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ” کے ایمان افروز نعرے مسلمان لگا رہے تو بھارت کے لیڈروں نے اپنے ہندوئوں کو یہ سمجھا کر مطمئن کیا تھا کہ اب تو قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے دلوں میں مذہب کا جادو جگا کر دو قومی نظریہ پر اکٹھا کر لیا ہے، پاکستان بننے دو ۔ جب پاکستان بن جائے گا تو ہم اسے پھر سے گانگریس کے سیکولر کی بیانیہ پر موڑ لے گے۔

قومیتیوں اور لسانیت کے جال پچھا کر انہیں ایک دورے الگ کر کے اسے بھارت میں شامل کر لیں گے۔ اسی لیے بھارت کے تعلیمی نصاب میں درج ہے کہ بھارت گائو ماتا کے ٹکڑے کر کے پاکستان بنایا گیا ہے۔ اس ٹکڑے کو واپس جوڑ کراکھنڈ بنانا ہے۔ بھارت نے اکھنڈ بھارت کا نقشہ تک جاری کیا ہوا ہے۔ جس میں برما سے لے کر کابل تک کا سارا علاقہ جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی شامل کر رکھا ہے۔ اسی ڈاکٹرائین پر بھارت نے پاکستان کے مشرقی حصہ، مشرقی پاکستان کو بنگلہ قومیت اور نام نہاد حقوق کے نام پر غدار پاکستان شیخ مجیب الرحمان کو فریب میں مبتلا کر کے ،مکتی باہنی بنا کر،دہشت گردی پھیلا کر، مغربی پاکستانیوں اور محب وطن بنگالیوںپر مظالم کے پہاڑ توڑ کر اور اپنی باقاعدہ فوج کشی اور بین الاقوامی سازش کے ذریعے بنگلہ د یش بنا یا تھا۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے ساتھی سویٹ رشیا سے دفاحی معاہدہ کیا تھا۔

سویٹ یونین نے بھارت کی اپنی ایٹمی گن بوٹز بھیج کر پاکستان کی بندرگائیں کی ناکہ بندی کیے رکھی اور بھارت کو کھلی جارحیت میں اس کا ساتھ دے کر پاکستان کے دو ٹکڑے کیے تھے۔اس کے ساتھ پاکستان کا دوست نما دشمن امریکا نے بھی پاکستان توڑنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس کا ثبوت امریکی کے اُس وقت کے یہودی وزیر خارجہ ہنسری کیسنگر کی وہ کتاب ہے جس میں وہ ذکر کرتے ہیں کہ امریکا بھی پاکستا ن کے دو ٹکڑے کرنے میںشریک تھا۔ صرف اور صرف پاکستان کا اسلامی ہونا ان سب کو پسند نہیں تھا۔ سب کی خواہش تھی اور اب بھی ہے کہ پاکستان کو اس کی اساس، اسلامی نظریہ سے ہٹا کر سیکولر کے راستے پر ڈال دیا جائے۔ کہیں وہ مسلمانوں کے سمندر میں مل کر اور اپنا حقیقی لیڈر شب کا کرادر اداد کرتے ہوئے ان کے لیے مصیبت نہ بن جائے۔

یہ وہ ہی بات تھی جسے بھارت کے باپوموہن داس کر م چند گاندھی نے تحریک پاکستان کے ایک موقعہ پر کہا تھا” کہ مجھے پاکستان بننے پر کوئی فکر نہیں ہے مجھے فکر اس بات کی ہے کہ پاکستان بننے کے بعد افغانستان سے ملک مسلمانوں کے سمندر شامل ہو جائے گا تو ہم اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے” اب جب افغان طالبان نے امریکا اور اس اڑتالیس نیٹو اتحادیوں کو اپنے فاقہ کش ہونے کے باوجود صرف اور صرف اپنے بل پوتے، جہاد فی سبیل اللہ کے سہارے، پاکسانی فوج کی مدد اور اللہ کی مدد سے تاریخی شکست دے کر افغانستان میں ایک بار امارت اسلامیہ افغانستان کی بنیاد رکھ دی ہے تو وہی امکان پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں جو ہمارے دشمنوں کے دلوں میں شروع سے جنم لے رہے تھے۔ہم بار بار عمران خان حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آپ روس، امریکا اور چین کے ٹریپ میں نہ آئیں۔ ان سب کے ایک جیسے مفادات ہیں۔اللہ کے بروصے پر افغان طالبان کی امارت اسلامیہ کو فوراً تسلیم کریں اور اپنا تاریخی کردار ادا کر کے تاریخ اسلام میں اپنا مقام پیدا کریں۔

ہم بات کر رہے تھے کہ پاکستانی فوج کا افغانستان کے جہاد میں کیا کردار ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں جب سویٹ یونین نے اپنے پٹھو ببرک کارمل کو ٹینکوں پر بیٹھا کر افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو افغان مجائدین نے پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ بھٹو نے انہیں درے سے اسلحہ خرید کر دیا تھا۔ افغان مجاہدین ڈھائی سال تک سویت یونین سے اسی اسلحہ کے ساتھ تک لڑتے رہے۔ ظاہر ہے بھٹو پاکستان فوج کی اجازت سے ہی افغان مجاہدین کا اسلحہ فراہم کیا تھا۔ بعد میں امریکی بھی مالی اور اسلحہ کی مدد سے افغان جنگ میں شریک ہواتھا تھا۔ امریکا کی اشیر آباد پر روس مخالف دنیا نے بھی افغانوں کی مدد کی تھی

۔افغان جنگ میں پاکستانی فوج کے مایا ناز جنرل ضیاء الحق، جنرل گل حمید خان، جنرل عبدلرحمان اور دیگر جنرلوں نے کردار ادا کیا تھا۔پاک فوج نے افغان مجاہدین کو جنگ کی ٹرینیگ دی۔ اسی بنا پر امریکا نے اپنے پاکستانی سفیر کی قربانی دی۔ سفیر ٹینکوں کی کارکردگی دیکھنے جنرل ضیا ا لحق اور د دیگر جنرلوں کے ساتھ پاکستان کے شہر بہاول پور گیا۔ واپسی پر تمام حضرات کو فضاء میں ہی طیارہ کے حادثہ میںتباہ کر دیا گیا۔

سویت یونین نے بھارت سے مل کر پاکستان توڑا تھا۔ ایک اور بات کہ پاکستان نے دوست نما دشمن امریکا کے کہنے پر اس کے جاسوس جہاز یو ٹو کو پشاور کے قریب بڈھ بیر کے ہوئی اڈے سے اڑنے کی اجازت دی تھی۔ اس جاسوس طیارے کو روس نے مار گرایا تھا ۔ اور بڈھ بیر کے ہوئی اڈے پرسرخ نشان لگایا تھا کہ اسے کسی وقت تباہ کر دے گا۔ پاکستان نے امریکا کی دوستی پر روس سے سے دشمنی مول لی تھی۔ مگر مشہور ہے کہ امریکا کی نہ دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی۔ پاک فوج نے سویٹ یونین کا بھارت سے مل کر پاکستان توڑنے کا بدلہ بھی افغانستان میں ے لیا۔

افغانستان کے مجاہدین کی عملی مدد کی۔ اسی وجہ سے سویت یونین ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ وسط ایشیا کی چھ اسلامی ریاستیں جو اس نے ترکی سے چھنی تھی آزادہوئیں۔ یہ وہ علاقے ہیںجو ترک مسلمانوں سے چھینے گئے تھے چھ اسلامی ریاستوںقازقستان،کرغیزستان،اُزبکستان،ترکمانستان، آزربائیجان ، اور تاجکستان کی شکل میں آزاد ہوئیں ۔ ادھا مشرقی یورپ آزاد ہوا۔ دیوار برلن ٹوٹی،مشرقی مغربی جرمنی پھر سے متحد ہوگئے۔ دیوار برلن کا ایک ٹکڑا جرمنی نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل گل حمید خان کو تحفہ کے طور پر پیش کیا جو اب بھی اس کے بیٹے کے پاس محفوظ ہے۔ اسی طرح آئی ایس آئی نے امریکا سے بھی پاکستان توڑنے کا بدلہ لیا۔ وہ اس طرح کے اندر اندر ہی پاک فوج نے افغان طالبان کی مدد کی۔ امریکا نے جنرل پرویز مشرف پر الزام لگایا تھا کہ وہ دوغلی پالیسی پر عمل کرتا تھا۔ اور بعد میں بھی پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ طالبان کی مدد کر رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ بھارت اور روس نے قوم پرست افغانستان کے حکمرانوں کو ہمیشہ پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔کبھی پشتونستان کا مسئلہ اور کبھی طے شدہ ڈیورنڈ لائین کامسئلہ۔ افغان طالبا ن کی چھ سالہ واحد وقت ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں میں دوستی تھی۔

اس طرح پاکستان کی مغربی سرحد پہلی دفعہ محفوظ ہوئی تھی ۔ امریکا نے پاکستان سے دشمنی میںپھر حامد کرزئی اور اشرف غنی کی قوم پرست حکومتوں کو پھر پاکستان کا مخالف کر دیا۔ بلکہ بھارت نے تو پاکستان دشمنی میں سارے بدلے اُتارے کا موقع ہاتھ آ گیا۔ بھارت نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ افغانستان میں درجوں قونصل خانے کھول کر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کرائی۔ مودی دیدہ دلیری کرتے ہوئے اپنے یوم جمہوریہ کے دن لال قلعے کی دیوار پر کھڑا ہو کر یہاں تک پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ مجھے گلگت بلتستان اور بلوچستان سے مدد کے لیے ٹیلیفون کالز آرہی ہیں۔ گو کہ اب بھارت نے بھی اپنی منہ کی کھائی اورمکھن سے بال کی طرح افغانستان میں کردار سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں افغانستان کے حوالے ایک کانفرنس بلائی۔ جس میں پاکستان اور چین نے شرکت سے صاف انکار کر دیا اور یہ کانفرنس فیل ہو گئی۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر کیا پاکستانی فوج کو اپناملک بچانا ہے یا افغانستان میںامریکا کا دم چھلا بننا تھا۔ پاکستان نے امریکا کے دشمن سویٹ یونین کو ٹکڑے کر کے امریکا بہادر کو نیوورلڈ آڈر پر فائز ہونے پر مدد کی۔اور اب پاکستان بچانے کے لیے امریکا کو شکست دلانے میں بھی افغانستان میں اپنا کردار ادا کیا۔اس طرح امریکا کو نیوورلڈ کے منصب سے گرانے پر بھی اپنا کردادر ادا کیا۔پاکستانی قوم کو اپنی مایا ناز فوج پرفخر کرنا چاہیے۔ آج کچھ نادان سیاست دانوںنے اپنے اقتدار کی لالچ میں پوری سیاسی پارٹیوں کو پاکستانی فوج کے خلاف کھڑا کر کے تاریخی سازش کی ہے۔ جو اسلامی تاریخ کا مورخ اس غلطی کوکبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔ تاریخ مرتب کرتے ان سیاستدانوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرے گا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Pervez Elahi
Previous Post ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے: پرویز الٰہی
Next Post خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہو کر 82.87 ڈالر بیرل ہوگئیں
Crude oil

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.