geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اردن: شہزادہ حمزہ بغاوت کیس کی میڈیا پر تشہیر پر پابندی عاید

April 7, 2021 0 1 min read
Prince Hamza
Share this:

Prince Hamza

اردن (اصل میڈیا ڈیسک) اردن میں رواں ہفتے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش سامنے آنے کے بعد حکومت نے اس کیس کا فیصلہ سامنے آنے تک ذرائع ابلاغ میں اس کی تشہیر اور ہر قسم کی خبروں کی نشر واشاعت پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اٹارنی جنرل اردن ڈاکٹر حسن العبد اللات کے مطابق شہزادہ حمزہ اور دیگر ملزمان کے خلاف فیصلہ آنے تک اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہر قسم کی خبروں پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کسی قسم کے ویڈیو کلپس اور خبروں کی اشاعت پر پابندی کیس کا فیصلہ آنے تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اردنی قوانین کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کو کسی بھی زیر تفتیش کیس کے متعلق میڈیا میں مواد شائع کرنے پر پابندی لگانے کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شہزادہ حمزہ نے ایک پیغام میں مملکت کےفرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی مکمل وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا ہے۔

اپنے ایک مکتوب میں باغی شہزادے حمزہ نے گذشتہ تین روزہ واقعات کے بعد کہا ہے کہ وہ خود کو ہاشمی مملکت اردن کے عزت مآب فرمانروا کے سپرد کرتے ہیں۔

شہزادہ حمزہ نے گذشتہ روز ایک مکتوب پر دستخط کیے جس میں انہوں‌ نے شاہ عبداللہ دوم کے وفاداری کا عزم کیا ہے۔ مکتوب میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب اردن کی سلامتی اور قومی مفاد کی خاطر شاہ عبداللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اردن کے مفادات ہر شے پر مقدم ہیں۔ میں اپنے آبا واجداد کی روایت اور ان کے عہد وپیمان کی پاسدارای کروں گا۔

گذشتہ دو روز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد میں خود کو بادشاہ سلامت کے حوالے کرتا ہوں۔ شہزادہ حمزہ نے کہا کہ میں اردن کے آئین کی پابندی کروں گا اور ملک و قوم کے مفاد میں ملک کے فرمانروا کے ساتھ رہوں گا۔

اس سے قبل پیر کو اردنی شاہی عدالت نے شاہ عبداللہ دوم کے چچا شہزادہ حسن بن طلال کو شہزادہ حمزہ کے معاملے سے نمٹنے کا اختیار دیا تھا۔

اردن کے شاہی دیوان کے ایک بیان کے مطابق شہزادہ حمزہ نے ہاشمی خاندان کی روایات کی پیروی کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہزادہ حسن کی رائے کا احترام کریں گے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ عبداللہ دوم اس تمام معاملے کو کسی عدالت کے بجائے شاہی خاندان کے اندر ہی طے کرنے کے حق میں ہیں اور وہ اس کو طول دینے کے حق میں نہیں۔

اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ایک ’’مذموم سازش‘‘ تیار کی گئی تھی۔اس کے ایک مرکزی کردار سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین تھے،انھوں نے مقامی حکام اور قبائلی عمائدین کو اپنے حق میں متحرک کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے علاوہ ان کے غیرملکی پارٹیوں سے بھی روابط استوار تھے۔

Share this:
Saudi Arabia, Ramadan
Previous Post سعودی عرب: کووڈ- 19؛ رمضان میں مساجد میں سحر و افطار پر پابندی
Next Post نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نامزد، صدررولین کی نئی حکومت کی بنانے کی دعوت
Benjamin Netanyahu

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.