geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صحافیوں کے خلاف مقدمات، مختلف تنظیموں کی طرف سے مذمت

September 26, 2020 0 1 min read
Journalists Protest
Share this:

Journalists Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت کی طرف سے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف مقدمات کے اندراج کی صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھر پور مذمت کی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکن کو ہراساں کیے جانے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

سول سوسائٹی اور صحافتی برادری کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اقدامات ملک کو فاشزم کی طرف دھکیل رہے ہیں اور یہ کہ ایسے اقدامات ملکی آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جمعرات 24 ستمبر کو یہ خبر گردش کرتی رہی کہ 49 کے قریب صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری حکومت کی طرف سے کی جارہی ہے اور ایف آئی اے میں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ گوکہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے ان خبروں کی تردید کی ہے لیکن صحافی برادری اور سول سوسائٹی مطمئن نظر نہیں آتی۔

پاکستان کی صحافی برادری ان مقدمات کی خبروں پر سخت برہم ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ عمران خان کی حکومت ملک کو فاشزم کی طرف دھکیل رہی ہے، جس سے پاکستان کو شدید نقصان ہوگا۔

ڈی ڈبلیو نے جب ڈی آئی جی ایف آئی اے راولپنڈی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان مقدمات سے لا علمی ظاہر کرتے ہوئے، ڈی جی سائبر کرائمز پاکستان سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈی جی آفس سے بتایا گیا کہ ڈی جی عامر فاروقی اجلاس میں مصروف ہیں۔ ڈی ڈبلیو نے ان کو پیغام بھی بھیجا، جس کا جواب موصول نہیں ہوا۔

اس تردید کے باجود صحافتی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بضد ہے کہ ایسے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پی ایف یو اے نے ان ‘جھوٹے مقدمات‘ کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے سیکریڑی جنرل ناصر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہمیں 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف مقدمات کی خبروں پر سخت تشویش ہے۔ یہ بے بنیاد مقدمات پاکستان الیکڑانک کرائم ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مقدمات کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر پورے ملک میں اس کے خلاف احتجاج ہوگا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں: ”ہم نے ماضی میں بھی ان جبر کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے اور اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا ہے اور اب بھی ہم ایسا ہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دھونس اور دھمکی سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ہم ایسے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔‘‘

معروف صحافی اور روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر ضیا الدین کے خیال میں اس طرح کے اقدامات طاقت ور حلقوں کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”یہ حلقے نواز شریف کو نہیں روک سکے۔ حالانکہ انہیں ایک عدالت سے سزا ہوئی ہے اور وہ تاحیات انتخابات لڑنے کے لیے نا اہل قرار دیے جا چکے ہیں لیکن ا س کے باوجود کیوں کہ وہ پنجاب سے ہیں، ان حلقوں کے لیے انہیں روکنا آسان نہیں تو یہ بوکھلاہٹ میں میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف اقدامات کر کے انہیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے یہ ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری کو بتایا گیا کہ مقدمات کی خبر جعلی ہے: ”اگر یہ جعلی خبر ہے تو اب تک اس کی حکومت کی طرف سے تردید کیوں نہیں ہے۔ اگر حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ خبر جعلی ہے تو وہ فوراﹰ اس کی تردید کرے۔‘‘

اسلام آباد کے سینیئر جرنلسٹس فورم نے، جس میں کئی نامورصحافی بھی شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز سے آج ہونے والی اپنی ملاقات احتجاج کے طور پر منسوخ کردی ہے۔ فورم سے وابستہ جمیل احمد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہمارا فورم ہر جمعہ کو حکومتی اکابرین، ماہرین معیشت، سیاست دان، سول سوسائٹی کے تعلق رکھنے والے افراد یا کسی اور شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مدعو کرتا ہے، جہاں یہ شخصیات نہ صرف غیر رسمی طور پر سینیئر صحافیوں سے ملاقات کرتے ہیں بلکہ ایک غیر رسمی بات چیت بھی کرتے ہیں۔ اس مرتبہ ہم نے شبلی فراز صاحب کو دعوت دی تھی لیکن ان مقدمات کی خبروں کے بعد ہم نے احتجاج کے طور پر یہ پروگرام منسوخ کردیا ہے۔‘‘

ناقدین کے خیال میں ملک میں جبر کا ماحول بڑھتا جارہا ہے۔ پاکستانی میڈیا پر کئی مبصر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ حکومت کی لائن ٹو کرتا ہے اور طاقتور حلقوں پر تنقید سے اجتناب کرتا ہے۔ ایچ آر سی پی کا دعویٰ ہے کہ ان کے افراد کو بھی ملک کے طاقت ور حلقوں کی طرف سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ تنظیم سے وابستہ اسد بٹ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کو ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے: ”طاقتور حلقے چاہتے ہیں کہ ہم نہ کچھ کہیں، نہ کچھ سنیں اور نہ کچھ بولیں اور اگر کوئی ایسا کرے تو اس کو یہ دھمکائیں گے، ہراساں کریں گے اور غداری کے سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ سیاست دانوں اور میڈیا کو وہ پہلی ہی قابو کر چکے ہیں۔ اب سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی رہے گئی ہے، جو ان کے قابو میں نہیں آرہی تو ان کو قابو کرنےکے لیے مقدمات اور دھونس ودھمکی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ ملک فاشزم کی گرفت میں ہے۔‘‘

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان نے ڈی ڈبلیوکو بتایا کہ فوج کو جو بھی بدنام کرے گا، اسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا: ”ہمارا آئین یہ کہتا ہے کہ فوج اور عدلیہ کو بدنام نہیں کیا جا سکتا۔ فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اور پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ اگر کوئی فوج کو بدنام کر کے ملک کو کمزور کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، چاہے وہ صحافی ہو، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یا سیاست دان۔ ہم فوج کے خلاف ہرزہ سرائی بالکل برداشت نہیں کریں گے اور جو ایسا کرے گا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Share this:
Pakistan Textil Insdustrie
Previous Post بلدیہ فیکٹری کے عدالتی فیصلے میں فائر پروٹیکشن کی ناکامی کو نظر انداز کیا گیا؟
Next Post پیرس چاقو حملے کے مشتبہ ملزم پاکستانی اور الجزائری نکلے
Paris Knife Attack Suspect

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.