geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صحافیوں کو جنسی زیادتیوں کی رپورٹ پر منہ بند رکھنے کی ہدایت: جرمن چرچ

January 6, 2021 2 1 min read
Journalists Church Reporting
Share this:

Journalists Church Reporting

کولون (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے شہر کولون میں چرچ کے عہدیداروں نے نامہ نگاروں سے رازداری کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا جس کے بعد صحافی پروگرام سے باہر چلے گئے۔ اس میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں سے متعلق ایک رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایک ایسے وقت جب جرمنی میں کیتھولک چرچ کے عہدیدار بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیاتیوں پر ایک رپورٹ کے حوالے سے کافی پریشانی میں ہیں اور اسی امر پر تبادلہ خیال کے لیے منگل پانچ جنوری کو جرمن شہر کولون میں چرچ کے نمائندوں نے ایک پروگرام منعقد کیا تھا لیکن صحافی اس سے واک آوٹ کرگئے۔

کولون کے آرچ بشپ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بدسلوکیوں سے متعلق ایک غیر شائع شدہ رپورٹ پر بات چیت کے لیے پریس کانفرنس بلائی تھی۔ چرچ کے حکام اس پروگرام میں، خاص طور پر، اس رپورٹ کے طریقہ کار سے متعلق معاملات کی وضاحت کرنا چاہتے تھے۔ کولون کے آرچ بشپ رینیئر ماریا ولکی کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں پر رپورٹ کو وہ موجودہ شکل میں عوام میں پیش نہیں کرنا چاہتے تھے۔

چرچ کے نمائندوں کا کہنا تھا وہ صحافیوں کو اصل رپورٹ کے بجائے اس کی ایک تبدیل شدہ شکل دکھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے صحافیوں سے رازداری کا عہد کرنے کو کہا کہ وہ جرائم کی تفصیلات، مبینہ زیادتیوں کے مرتکبین اور اس میں ملوث چرچ کے عہدیداروں کے بارے میں تمام معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں گے۔

رازداری سے متعلق عہد نامے پر لکھا تھا، ”صحافی ان معلومات کے بارے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کرنے کا عہد کرتا ہے۔” لیکن اس پریس کانفرنس کے لیے جن آٹھ صحافیوں کو دعوت دی گئی تھی ان سبھی نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کرگئے۔

کارڈینیل ولکی نے دو برس قبل اپنے دور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیاتیوں کے معاملات کی آزادانہ اور جامع تفتیش کا وعدہ کیا

تھا۔ لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں متاثرین کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے آنے والی رپورٹ قانونی طور پر بہت مضبوط نہیں ہے اور اس میں غیر معمولی تعصبات پائے جاتے ہیں۔

توقع ہے کہ اس حوالے سے نئی رپورٹ اس برس مارچ میں جاری کی جائے گی۔ تاہم اس سے متعلق نئی رپورٹ کی دوبارہ تیاری تک اسے روکے رکھنے کے فیصلے پر جرمنی میں پہلے ہی کافی نکتہ چینی ہوچکی ہے۔ جس قانونی فرم نے اس رپورٹ کو تیار کیا ہے اس نے بھی اس میں تاخیر پر تنقید کی ہے۔

آرچ بشپ ولکی پر خود ویٹیکن کو جنسی استحصال کے الزام کے بارے میں آگاہ کرنے میں ناکام رہنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

Share this:
Knowledge
Previous Post پاکستان: 2021 علم الاعداد کی روشنی میں
Next Post مانسہرہ: گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
Mansehra Family Dead

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.