geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کوئی اپنے ملک کی فوج اور عدلیہ پر حملے کر سکتا ہے؟

December 5, 2020 1 1 min read
PDM
Share this:

PDM

تحریر : میر افسر امان

جی ہاں دنیا میں پاکستان ایک واحد ایسا ملک ہے جس میں الیکشن ہارنے والے سیاست دان فوج اور عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔ ویسے تو الیکشن میں دھاندلی کی یہ ریت پرانی ہے۔ مگر پہلے وقتوں میں ذرا دھیمے راگ میں ہوتی تھی۔جیسے ڈکٹیٹر ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو ، نواز شریف اور اب عمران خان حکومت کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کے الزام لگے ہیں۔مگر اس دفعہ سیاست دانوں نے کرپشن زیادہ کی اس لیے اس کی شدت بھی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ اپوزیشن نے فوج اور عدلیہ پر الیکشن میں دھاندلی اور فیصلوں میں جانبداری کیے الزام لگا کر ملک کو بھی دائو پر لگا دیا۔کیا شایدفوج نے اس دفعہ ان کو موقعہ نہیں دیا؟۔بلاول زرداری پرچی چیئر مین نے سمجھ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے بڑے پرچارک نواز شریف سے ثبوت مانگے ہیں۔

سیاست دانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ جو فیصلے( بقول ان کے) یہ ادارے کر چکے ہیں وہ ان کے دبائو ڈالنے پر کبھی بھی واپس نہیں لیں گے؟۔ کیا یہ ادارے الیکشن میں ہارے ہوئے سیاست دانوں کے ناجائز دبائو میں آکر اپنے فیصلوں کو خود بدل کر عوام میں اپنی بے توقیری کرائیں گے؟ جبکہ ملک کے دکھیا عوام، فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔سیاست دانوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر باہر منتقل کر دیا۔ ان کی جائیدادیں باہر ملکوں میں ہیں۔ کسی کے سرے محل تو کسی کے قیمتی فلیٹس وغیرہ۔ ان کے بچے باہر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ان کا علاج باہر ملکوں میں ہوتاتھا۔ ان کا کاروبار باہر ملکوں میںہے۔ بے نظیر بھی کہتی تھی پاکستان میں سیاست دانوں کے پیسے محفوظ نہیں اس لے باہر رکھتے ہیں۔ نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ کرپشن کرنے والے نشان نہیں چھوڑا کرتے۔ عوام کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ایک اتفاق فوئنڈری سے گیارہ ملیں کیسے بنائیں؟

زرداری صاحب کراچی بھمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کیا کرتے تھے۔ ملک اور غیر ملک اتنی جائیدادیں کسے بن گئیں۔کیا سرے محل کی وجہ سے مسٹر ٹین پرسنت کالقب ملا؟ عوام کے مطابق زرداریوں کو آ صف علی زداردی کی بے نذیر بھٹو سے شادی کی صورت میں سونے کی چڑیا مل گئی ہے۔یہ بھی اپوزیشن کو یاد رکھنا چاہیے کہ زرداری صاحب نے جب غلط طریقے سے ملک کی فوج کوکہا تھا کہ آپ کی اینٹ سی انیٹ بجا دوں گا۔میرے پاس آپ کے سارے یکارڈ موجود ہے۔ پھر خود ساختہ جلا وطنی پر چلے گئے۔ منت سماجت کرنے کے بعد واپس آئے۔ کیا فوج اور عدلیہ پر ناجائز حملے کرنے والے ایم کیو ایم کے سربراہ غدار ِ واطن الطاف حسین کی روداد سے سیاستدان ناواقف ہیں؟

عجیب اتفاق ہے کہ سیاست دان اس کا ادراک نہیں رکھتے کہ ملک کے یہ دو ادارے بہت ہی اہم ہیں۔ ان اداروں کو اختیارات پاکستان کے آئین نے دیے ہیںجوخودسیاست دانوں نے بنایاہے۔ سیاست دان یہ بھول گئے ہیں کہ فوج ملک کی اندرونی اور بیرونی سرحدوں کی محافظ ہے۔ فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک سے دہشت گردی کو شکست دی۔کیا دہشت گردوں ہمارے محافظوں کے سرروں فٹ بال نہیں کھیلے؟ عدلیہ کے ججوں نے جان کی پروا کیے بغیر دہشت گردوں کو سزائیں سنائیں۔ عدلیہ ان ہی سیاست دانوں کے حق میں فیصلے دے کر ان کو انصاف پہنچاتی رہی ہے۔ پھر میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو والی بات کیوں ہے؟

جب نواز شریف صاحب کی فیملی کا آف شور کمپنیوں میں نام آیا ۔نواز شریف صاحب گھبرائے، دو دفعہ الیکٹرونک میڈیا میں ایک دفعہ پارلیمنٹ میں عوام کے سامنے نامکمل ثبوت رکھے۔ بڑے فخر سے کہا جناب ِاسپیکر یہ ہیں ثبوت! مگر بعد میں عدالت میں منی ٹریل پیش نہیں کر سکے۔ قطری خط سے بھی کچھ نہ بنا۔ نواز شریف کے کہنے پر سپریم کورٹ نے مقدمہ سنا۔ جب عدلیہ کاپہلے فیصلہ (بقول ان کے)ان کے حق میں آیا تو مٹھایاںبانٹیں گئیں۔جب دوسرا اور مکمل فیصلہ آیا جس میں نواز شریف کو پاکستان کے آئین کی دفعہ ٦٢۔٦٣ کے تحت سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سیاست سے تاحیات نا اہل قرار دیا، تو ملک کی اعلی اور معزز سپریم کورٹ کے خلاف محاذ بنا لیا۔ فوج پر بھی الزام تراشی کی کہ سب کچھ فوج کر رہی ہے۔ شہروں شہر کہا” مجھے کیوں نکالا۔ ووٹ کو عزت دو”۔پیپلز پارٹی کے رہنما اورسنیئر وکیل اعتزاز احسن صاحب پھرصحیح کہتے تھے کہ اس سے قبل عدلیہ نواز فیملی کے حق میں فیصلے دیتی تھی۔ ذرائع اس میں اضافہ کرتے ہیں کہ نون لیگ والے اپنے دور میں جسٹس قیوم صاحب کو فون پر آڈر دے کر سیاسی مخالفوں کے خلاف فیصلے لیتے تھے ۔ مخالف ا س کی ویڈیو بھی عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔

عوام جانتے ہیں کہ ملک میں پینتیس(٣٥)سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے اداروں میں اپنے اپنے بندے بھرتی کیے ۔ یہ ان دونوں جماعتوں کی کرپشن چھپانے میں مدد کرتے ہیں۔ کبھی ریکارڈ جلا دیتے، تو کبھی غائب کر دیتے ہیں۔زرداری صاحب کے میگا کرپشن کیس نیب نے یہ کہہ کر بند کر دیے تھے کہ فوٹو اسٹیٹ پر مقدمے نہیں چلا

٢
سکتے؟ نیب سے عوام پوچھتی کہ آپ نے ریکارڈ جلانے یا غائب کرنے والوں کو کیوں نہیں پکڑا؟ مسئلہ تو ہی اقتدار میں رہ کر عوام کے پیسوںلوٹنے کا ہے۔ اس میں تو نیب کو جڑوں تک جانا چاہیے تھا۔ نیب کو اس کے مکمل اختیارات ہیں۔ایک موقعہ پر نواز شریف صاحب نے خود فرمایا تھا کہ کرپشن کرنے والے نشان نہیں چھوڑتے۔ بے نظیر صاحبہ کہہ چکیں کی سیاست دان پیسے باہر اس لیے رکھتے کہ پاکستان میں ان کے پیسے محفوظ نہیں ہوتے۔ جبکہ پچھلے پینتیس سالوں سے دونوں کی پارٹیاں ملک کی حکمران رہی ہیں۔

سپریم کورٹ بہت پہلے کہہ چکی ہے کہ سیاست دانوں نے ملک کے سارے ادارے تباہ کر دیے ہیں۔ یہ بات پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹ کمیٹی نے بھی اپنے اجلاس میں کہی تھی۔ پبلک اکائونٹ کمیٹی نے اپنی آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں حکماً بلایا تو حاضر ہوئے ۔ کرپشن کو کنٹرول کرنے کے بارے میں کمیٹی نے اس سے سوال کیے ، کہا گیا کہ آپ نے کرپشن کو کیوں نہیں کنٹرول کیا۔ تو سب نے اپنے ہاتھ اُٹھا دیے تھے۔

اپوزیش کے دبائو کا صاف مطلب ہے کہ کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف جاری کرپشن کے مقدمے ختم نہ کئے تووہ ملک کو دائو پر لگا دیں گے؟ اسی صورت حال میں وطن سے محبت کرنے والے ذرایع کہتے ہیںکہ ملک کے ان اداروں کو مل بیٹھ کر ضرور کوئی ایسا قانونی اقدام کرنا چاہیے کہ ملک سے لوٹا ہوا پیسا بھی واپس غریب عوام کے خزانے میں جمع ہو ۔ اگر اس وقت کرپٹ سیاست دانوں کے دبائو میں آکر ان کو کسی قسم کا بھی این اور آر دے دیا گیا تو پھر کوئی بھی پاکستان سے کرپش ختم نے کر سکے گا؟ اپوزیشن کے بیانیہ سے ہمارا ازلی دشمن بھارت فاہدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔ وہ کوئی بھی بہانا بنا کر پاکستان کو ختم کر کے اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اقتدار تو آنی جانی شے ہے۔ ملک ہے تو سیاست ہے۔ اگر خدا نخواستہ ملک کو نقصان پہنچتا ہے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،یہی مقافات عمل ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Cleopatra
Previous Post قلوپطرہ کی حقیقت
Next Post پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے، 3119 نئے کیسز بھی رپورٹ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.