geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسانج کو امریکا کے حوالے نہ کیا جائے، برطانوی عدالت

January 5, 2021 0 1 min read
Julian Assange
Share this:

Julian Assange

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی عدالت نے کہا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا نے خفیہ دستاویز افشا کرنے پر اسانج کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

برطانوی خاتون جج وینیسا برائسٹر نے جولیان اسانج کو امریکی تحویل میں دینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسانج کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور امریکا میں حراست کے دوران ان کے خودکشی کرنے کا امکان موجود ہے۔

اسانج اس وقت ضمانتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک برطانوی جیل میں ہیں۔ امریکی حکام کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے چودہ دن کی مہلت ہے ۔ اسانج کے وکلا بدھ چھ جنوری کو ضمانت کی اپیل دائر کریں گے۔ اس دوران اسانج کے وکلا نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ مفرور نہیں ہوں گے۔

انچاس سالہ آسٹریلین شہری جولیان اسانج کو سن 2010 اور سن 2011 کے دوران ہزاروں خفیہ امریکی دستاویزات کومنظر عام پر لانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان خفیہ دستاویزات کو عام کر کے اسانج نے امریکی قانون کے ساتھ ساتھ کئی افراد کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال دیا تھا۔

اسانج کے وکلا کا کہنا ہے کہ امریکی تحویل میں دینے کے بعد الزام ثابت ہونے کی صورت میں اسانج کو امریکی عدالت ایک سو پچھتر برس تک کی سزا سنا سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت کا موقف ہے کہ عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کا دورانیہ محض چار سے چھ برس تک ہو سکتا ہے۔جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جائے یا نہیں؟

برطانیہ کی ڈسٹرکٹ جج وینیسا برائسٹر نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ اسانج کو امریکی تحویل میں دینے کی درخواست بظاہر اہم ہے لیکن امریکی جیلوں کے انتظامات اتنے مناسب نہیں کہ وہ اسانج کو اپنی جان لینے سے روک سکیں۔ اسانج اس وقت برطانیہ کی سخت سکیورٹی والی جیل بیلمارش میں قریب قریب قیدَ تنہائی میں ہیں۔

جج نے اس صورت حال کا بھی اپنے فیصلے میں اندراج کرتے ہوئے اس سے اتفاق کیا کہ امریکی جیلوں میں اسانج کے خودکشی کرنے کے زیادہ امکانات ہیں اور اس بنیاد پر اسانج کی امریکی حوالگی ایک جابرانہ فیصلہ ہو گا جو ان کے ذہنی صحت کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔ امریکا نے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

آسٹریلوی شہری جولیان اسانج شمال مشرقی آسٹریلیا کے قصبے ٹاؤنزول میں سن 1971 میں پیدا ہوئے تھے۔ سن 2010 میں انہوں نے سچ کا ‘بول بالا‘ کے لیے وکی لیکس نامی ادارہ قائم کیا۔ اس ویب سائٹ پر کوئی بھی شخص نام مخفی رکھتے ہوئے درست دستاویزات شائع کر سکتا ہے۔

ان کو شہرت سن 2007 میں ملی جب انہوں نے عراق سے متعلق ہزاروں امریکی دستاویزات عام کر دی تھیں۔ اس میں امریکی فوج کی وہ خفیہ ویڈیو بھی شامل تھی جس میں فوجی ہیلی کاپٹر اپاچی سے فائرنگ کر کے درجنوں عام لوگوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

انہیں کئی مرتبہ انتہائی پیچیدہ صورت حال کا بھی سامنا رہا۔ اس میں ایک سویڈش خاتون کی جانب سے ان پر جنسی زیادتی کا الزام بھی شامل ہے۔ وہ امریکی تحویل میں دیے جانے سے بچنے کے لیے سات سال تک لندن میں واقع ایکواڈور کےسفارت خانے میں بھی پناہ لیے رہے۔ مجموعی طور پر اس وقت اسانج کو مختلف قسم کے ڈیڑھ درجن الزامات کا سامنا ہے۔

Share this:
India Coruna Vaccine
Previous Post بھارت: کورونا وائرس کی ویکسین حلال ہے یا حرام؟
Next Post بھارت: خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.