geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہمیں انصاف کون دے گا

September 21, 2020September 21, 2020 1 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : ۔شیخ توصیف حسین

یاد رہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خداوند کریم نے قرآ ن پاک میں واضح ارشاد فرمایا ہے کہ ظالم کا ساتھ دینے والے کو ظالم ہی تصور کیا جائے گا تو یہاں مجھے ایک کہاوت یاد آ گئی کہ ایک طو طا اپنی طو طی کے ہمراہ دور دراز کا سفر طے کر کے ایک ایسے شہر میں پہنچا جو مکمل طور پر تباہ و بر باد ہو کر بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کر چکا تھا جس کی اندرون و بیرون جانے والی سڑکیں ریلوے اسٹیشن سبز منڈی منڈی مویشاں پارکس سیوریج کا نظام جنرل بس سٹینڈ ضلع کچہری سرکاری سکولز یہاں تک کہ محلوں کی گلیاں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ ہر ادارہ رشوت خوری کے نظام کو فروغ دیتے ہوئے بد حالی کا شکار جبکہ عوام بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی اس المناک حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے طوطی نے طو طے سے پو چھا کہ یہ کیسے ممکن ہوا یہ سن کر طو طے نے طو طی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر یقینا کسی اُلو کا بسیرا ہے یا پھر گزرگاہ طو طے کی اس بات کو وہاں سے گزرنے والے ایک اُلو نے سن لیا جو بڑے پیا رو محبت کے ساتھ طو طے اور طو طی کے قریب آ کر کہنے لگا کہ آپ شاید دور دراز کا سفر طے کر کے یہاں آئے ہیں لہذا ایک ٹائم کا کھانا میرے ساتھ کھا لو پھر تمھارا جدھر جی چاہے چلے جانا۔

اُلو کی اس پیار بھری دعوت کو قبول کرتے ہوئے طو طے اور طو طی نے اس کے ساتھ کھا نا کھا نا شروع کر دیا کھا نا کھانے کے بعد طو طا اور طو طی جب وہاں سے جا نے لگے تو اُلو نے طوطی کو پکڑ کر طو طے سے کہا کہ یہ اب میری بیوی ہے اسی لیے یہ اب میرے پاس رہے گی اگر تم نے یہاں سے جانا ہے تو بے شک اکیلے یہاں سے چلے جائو یہ سن کر طو طا بڑے غصے کے عالم میں اُلو سے لڑنے لگا جس کی اطلاع اُلو کے خو شامدیوں نے حاکم وقت کو دی جو خوشامدیوں کے بالکل قریب تھا قصہ مختصر یہ فیصلہ حاکم وقت نے خو شامدیوں کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈالتے ہوئے اُلو کے حق میں دے دیا حاکم وقت کے اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کو سن کر طو طا بڑی بے بسی کے عالم میں وہاں سے جا نے لگا تو اسی دوران اُلو نے طو طے سے کہا کہ تم اپنی طو طی کو اپنے ساتھ لے جائو یہ تو بس میں نے ایک ڈرامہ کیا ہے محض آپ کو سمجھا نے کیلئے کہ شہر اُلوئوں کے گزرنے یا بسیرا کر نے سے تباہ و بر باد نہیں ہوتے۔

یہ رشوت خور بااثر ارباب و بااختیار کی لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ویسے بھی میں آپ کو یہاں آ گاہ کرتا چلوں کہ ہم نے ان بااثر ارباب و بااختیار کے کالے کرتوتوں سے دلبر داشتہ ہو کر شہروں کو چھوڑ کر اپنا بسیرا جنگلوں میں کر لیا ہے آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یہی کیفیت ہمارے ضلع جھنگ کی ہے جسے نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبہ پنجاب کی حکو مت نے تباہ و بر باد کیا ہے اسے اگر تباہ و بر باد کیا ہے تو صرف اور صرف بااثر ارباب و بااختیار افراد نے کیا ہے جو اپنے ماتھے پر ایمانداری کا ٹکہ سجا کر اور انسا نیت کو سہو لیات کی سیج پر لٹا کر حرام و حلال کی تمیز کھو کر ہر دور حکو مت میں لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر نے میں مصروف عمل رہے ہیں۔

اگر حقیقت کے آ ئینے میں دیکھا جائے تو یہ وہ ناسور ہیں جو ڈریکولا کا روپ دھار کر غریب عوام کا خو ن چو سنے میں مصروف عمل ہیں درحقیقت تو یہ ہے کہ یہ وہ بنارسی ٹھگ ہیں جو مختلف روپ بد ل کر غریب عوام کے ار ما نوں کاقتل عام کر کے انھیں بنیادی حقوق سے محروم کر نے میں ہمیشہ مصروف عمل رہے ہیں جن کے اس گھنا ئو نے اقدامات کی وجہ سے آج ضلع جھنگ کی عوام بڑی بے بسی کے عالم میں یہ کہہ کر خا موش ہوجاتی ہے کہ ہمیں انصاف کون دے گا ہم جائیں تو جائیں کہاں ہر طرف گھپ اندھیرا ہے روشنی کی کرن کہیں سے بھی نظر نہیں آ رہی اور تو اور مو جودہ حکو مت کے بھی سارے دعوے جس میں غریب عوام کو فل الفور اور سستا انصاف ملنے کا بھی دعوی تھا۔

بس ایک دیوانے کا خواب بن کر رہ گئے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج بھی بااثر ارباب و بااختیار اپنے کالے کرتوتوں کو بڑی دیدہ دلیری سے فروغ دیکر ظلم و بر بریت کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ انسا نیت کی تذلیل کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کے بقا کے حصول کی خا طر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے عزیز و اقارب کو قربان کر دیا تھا میں انہی سوچوں کے سمندر میں ڈوب کر اپنے ہاتھوں میں قلم لیے سوچ رہا تھا کہ میں ضلع جھنگ کی مظلوم عوام اور بالخصوص صادق اور امین ماتحت عملہ کو ان بااثر ارباب و بااختیار کے چنگل سے کیسے آ زاد کروائوں کہ اسی دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی وہ تقریر یاد آ گئی کہ کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے نیچے سے نہیں بس مجھے اسی تقریر میں روشنی کی کرن نظر آئی جہاں پر سے جھنگ کی مظلوم عوام اور ماتحت عملہ کو عدل و انصاف مل سکتا ہے میں انہی سوچوں میں مبتلا تھا کہ اسی دوران چند ایک افراد کا ایک وفد میرے دفتر میں داخل ہو کر بڑے غصے کے عالم میں کہنے لگا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو پیغمبری پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا چو تھا ستون سمجھا جا تا ہے لیکن افسوس کہ اس سے وابستہ بعض افراد نجانے کس مصلحت کے تحت بااثر ارباب و بااختیار کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالتے ہوئے ان کی معمو لی کاروائی کو دنبک کاروائی تحریر کر کے ان کو صادق و امین ظا ہر کرتے ہیں اور اگر یہ واقعہ ہی صادق اور امین ہیں تو ضلع جھنگ تباہ حالی کا شکار جبکہ یہاں کی عوام اپنے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم کیوں ہے۔

جبکہ ماتحت عملہ ان کے ظالمانہ اور ہتک آ میز رویے سے دلبر داشتہ ہو کر یہاں سے اپنے تبادلے کروا کر دوسری تحصیلوں اور اضلاع کا رخ کیوں کر رہے ہیں جبکہ باقی ماندہ ماتحت عملہ ان ناسوروں کی نا جا ئز خواہش کی تکمیل کو بر وقت ادا نہ کر نے کے جرم میں معطل ہو کر بے بس زندگی گزار رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بااثر ناسور بارہ بجے سے قبل اپنے دفتر میں آ نا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں جس سے یوں محسوس ہو تا ہے کہ یہاں پر قانون کی نہیں ان چند ایک بااثر ناسوروں کی حکمرانی ہے یہ ناسور ضلع جھنگ کو اپنی جا گیر جبکہ ماتحت عملہ کو اپنا زر خرید غلام سمجھتے ہیں جس کا واضح ثبوت میو نسپل کا رپو ریشن جھنگ کے چیف آ فیسر خالق داد وغیرہ ہیں جو مذکورہ کارپو ریشن کو اپنی جا گیر سمجھتے ہوئے بارہ بجے سے قبل اپنے دفتر میں آ نا غیر ضروری سمجھتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ ماتحت عملہ اور عوام کے سا تھ بد تمیزی اور بد اخلاقی کا مظا ہرہ وہ اپنا پیدا ئشی حق سمجھتے ہیں جس کے نتیجہ میں چند ایک افراد کی ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہو چکی ہے لیکن مذکورہ موصوف ہر بار بڑھکیں مارتے ہوئے کہتا ہے کہ اوئے میں سر گو دہا کا گا ڑھا ہاں میری پہنچ اُوپر تک ہے تو یہاں ہم آپ کی وساطت سے مذکورہ مو صوف کو آ گاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ ہر انسان کا کردار ہی اُس کے خون اور خاندان کی عکاسی کرتا ہے۔
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : ۔شیخ توصیف حسین

Share this:
Khurram Khan Leghari
Previous Post اپوزیشن اپنا وقت برباد کرنے کی بجائے 2023 کا انتطار کرے۔سردار خرم لغاری
Next Post حکومت، اپوزیشن اور عوام
Opposition

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.