geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے: حکومت کا سپریم کورٹ میں مؤقف

March 8, 2021 1 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں مؤقف اپنایا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بینچ نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے کیونکہ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا نظرثانی درخواستوں کے دوران کوئی دوسری درخواست دائر نہیں ہو سکتی، نظرثانی کیس میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، قانون میں کھلی عدالت میں سماعت کا ذکر ہے، میڈیا پر نشر کرنے کا نہیں۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال سے میری زندگی مائیکرو اسکوپ کے نیچے ہے، اب چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں لیکن حکومت خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے میڈیا کو تباہ کر دیا، یہ پراپیگنڈسٹ اور کنٹرولڈ میڈیا چاہتے ہیں جو ان کی طرف کی بات کرے، یہ گلا پھاڑ کر میرے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں، لوگ یوٹیوب پر جا رہے ہیں، ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے مئی 2019 میں پریس کانفرنس کرکے میری کردار کشی کی، 2 سال گزر گئے اور اب شہزاد اکبر اتنے خوفزدہ ہیں کہ عدالت نہیں آتے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ براہ راست نشریات میڈیا کا حق ہے کسی فریق کا نہیں، کسی میڈیا ہاؤس نے عدالت میں براہ راست نشریات کی درخواست نہیں دی۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں میڈیا پر پابندیاں ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کا انحصار غیر ملکی عدالتوں کے فیصلوں پر ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے عدالت کو کئی معاملات میں آسانی ہوئی، ویڈیو لنک پر سماعت بھی ٹیکنالوجی کی بدولت ہی ہوتی ہے، وفاقی حکومت ہمیں نا بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، براہ راست نشریات عدالت کا اختیار ہے وفاقی حکومت کا نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ عدالتی نہیں سپریم کورٹ کا انتظامی معاملہ ہے جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آج بھی سماعت کھلی عدالت میں ہی ہو رہی ہے۔

عامر رحمان نے کہا کہ عدالتی اور پارلیمانی کارروائی کی براہ راست نشریات میں فرق ہے، پارلیمان میں بحث عمومی اور عدالت میں ٹیکنیکل ہوتی ہے، عدالتی کارروائی میں استعمال ہونے والی زبان عام فہم نہیں ہوتی۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہم گلوبل ولیج میں رہ رہے ہیں، ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، عدالتی کارروائی میں کچھ بھی خفیہ نہیں ہوتا، سپریم کورٹ اس ملک کے عوام کی عدالت ہے، گوادر میں بیٹھا شخص عدالتی کارروائی دیکھنا چاہے تو کیسے روک سکتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ شتر مرغ کی طرح گردن زمین میں دے کر بیٹھے رہنے کا فائدہ نہیں، وکیل یا جج کوئی بھی بدتمیزی کرے تو عوام کو معلوم ہونا چاہیے، عدالت میں ایسی کوئی بحث نہیں ہوتی جو سننے کے قابل نا ہو، دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ کئی بار سماعت ان کیمرہ بھی ہوئی ہے، برازیل نے تو کہہ دیا کہ ججز کے چیمبرز کی گفتگو بھی نشر ہو گی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عدالت میں اس وقت 10 ججز ہیں، 6 دیگر ججز موجود نہیں ہیں، باقی معزز ججز کو سنے بغیر کیسے براہ راست نشریات کا حکم دے دیں؟ 10 ججز نے حکم دیا تو دیگر تمام ججز اس کے پابند ہوں گے۔

انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے کا یہ مطلب نہیں لوگ فیصلے ہوتے دیکھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل
وفاق کے وکیل کا کہنا تھا شہری کا حق عدالتی کارروائی دیکھنا ہے تو انصاف گھر تک پہنچنا بھی اس کا حق ہے جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتظامی مشکلات ہر فورم پر ہوتی ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے کا یہ مطلب نہیں لوگ فیصلے ہوتے دیکھیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انصاف ہوتا نظر آنے کا مطلب ہے فیصلہ غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے، جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کھلی عدالتوں میں سماعت بھی اسی لیے ہوتی ہے کہ انصاف ہوتا نظر آئے۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Share this:
Siraj ul Haq
Previous Post حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کرے: امیر جماعت اسلامی
Next Post پشاور: بی آر ٹی میں سفر کے لیے ماسک لازم قرار
BRT Peshawar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.