geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انصاف کا قتل اور عافیہ صدیقی

September 23, 2020 1 1 min read
Aafia Siddiqui
Share this:

Aafia Siddiqui

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

وطن عزیز پاکستان میں کتنی ہی سیاسی اور مذہبی جماعتیں موجود ہیں کہ جوکسی بھی کام کے لیے اگر بھرپور کوشش کریں تو کچھ بعید نہیں کہ وہ اپنی جدوجہد کے مطابق کچھ حاصل نہ کر سکیں۔بہت سی ذمہ داریوں میں سے ایک ہماری برسر اقتدار حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں پر ایک ذمہ داری عائدہے وہ ہے دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ۔ جب سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے بنیاد الزام کی بنا پر پابند سلاسل ہیں،اس وقت سے وطن عزیز میںکئی حکومتیں آئیں اوراپنے اقتدار کے دن گزار کر چلی گئیں، لیکن قوم کی بیٹی عافیہ کے لیے سوائے بیانات کے کوئی کچھ نہ کرسکا ،جوکہ ہمارے اقتدار میں بیٹھے افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے… ۔ آخرکیا وجہ ہے کہ ملک پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے حکومتی افراد اور ہمارے حکومتی ادارے اتنے ہی بے بس اور لاچار ہو چکے ہیں کہ جو اپنے ہم وطنوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات نہیں کرتے؟۔

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی غیرملکی جیل کی قید میں ہے اور ہمارے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور بے گناہ قید میں دن گزرتے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حالات زندگی کا اگر مطالعہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہ قوم کی بیٹی کوئی عام خاتون نہیں بلکہ وطن عزیز” اسلامیہ جمہوریہ پاکستان” کاایک بہترین اثاثہ تھی۔وہ اعلی تعلیم یافتہ اور بہترین تحریری و تقریری صلاحیتوں کی مالک تھی۔انھوں نے امریکی یونیورسٹیوں سے آئی ٹی ٹیکنالوجی کے مختلف علوم میں گریجویشن اور پی ایچ ڈی بھی کیاہوا ہے۔

دین اسلام سے محبت اور عقیدت اتنی کہ علم کی پیاس بجھانے کے لیے وہ خاص طور پر امریکہ سے پاکستان آئیں۔ شوق سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی، قرآن مجید اور علوم اسلامیہ سے دلچسپی اس قدر کہ ان پر اچھی طرح عبورحاصل کیا اوریہ ان کی اضافی قابلیت تھی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قابلیت کا اس بات سے بھی اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ گلستان شاہ لطیف اسکول سے لے کر ایم آئی ٹی برینڈیز جیسی امریکہ کی بہترین جامعات سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول تک، ان کا تعلیمی ریکارڈ بہترین اور قابل تعریف رہا۔ معاشرے کو مثالی بنانے اور اسلام کی نشرو اشاعت کے لیے اسلامی نظامِ تعلیم سے انقلاب لانے کی جستجو رکھتی تھیں۔ سادہ الفاظ میں اگر یہ کہہ لیا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ وہ تعلیم کے ذریعے دنیا میں مثبت تبدیلی ان کا خواب تھا۔بہت زیادہ خوبیوں کی مالک تھی (اللہ تعالیٰ جلد از جلد رہائی عطافرمائے)۔

اس قوم کی بیٹی پرامریکہ نے نے الزامات لگا کر2003 میں گرفتار کر لیااور بقاعدہ طور پر 23 ستمبر2010ء کو دختر پاکستان عافیہ صدیقی کو امریکاکی ایک عدالت کے متعصب جج نے بغیر ثبوت اور گواہوں کے دنیا کے عدالتی نظام پر سیاہ دھبہ لگاکر 86 سال کی قید سنا دی۔اس امریکی عدالت کے فیصلے کو اگر”انصاف کا قتل ” کہہ دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔جب سے قوم کی بیٹی پابند سلاسل ہے اسی وقت سے قوم کا دکھ درد رکھنے والے عافیہ بہن کی رہائی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔پاکستانی عوام اپنے اپنے انداز میں عافیہ کی ظلم کی داستان بیان اور شیئر کر تے رہتے ہیں۔

جو کہ ان شاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔ لیکن باوجود اس کے پھر بھی ہر شخص،تنظیم ، فائونڈیشن اور ادارے کو اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ بے گناہ سزا جلد ختم ہو جائے اوراس لیے بھی کہ یہ ایک فرد کا معاملہ نہیں بلکہ ہم سب پاکستانیوں کا اجتماعی مسئلہ ہے اور اس حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ا فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرناہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔

اس ضمن میںہمیں کیسے اپنی عافیہ بہن کی مدد کرنی چاہیے ۔وہ اس طرح کہ اپنی قید بہن کے حق میں عالمی برادری کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اپنی تحریری،تقریری،ابلاغی،دعوتی،نثری اور شعری وغیرہ جس میدان میں بھی کوئی اظہار یکجہتی کر سکتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائے۔رب العزت اہل پاکستان کو وہ دن جلدہی دیکھنا نصیب کرے،کہ ہماری یہ مظلوم، مگر جذبہ اسلام سے سرشارہماری عظیم بہن اپنے وطن عزیز ”اسلامی جمہوریہ پاکستان”میں آزاد ہو کر عظیم نعمت ”آزادی ”سے سرفراز ہو کر سانس لے رہی ہو۔آمین یا رب العالمین
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

Share this:
Haneed Lakhani
Previous Post حنید لاکھانی کی رحمان فاونڈیشن کی جانب سے کراچی میں مفت ڈائیلاسز سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت
Next Post سولی پر لٹکتی بیٹی کی پکار
Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.