geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کابل میں ایرانی کتاب میلے پر خونریز حملے میں انیس افراد ہلاک

November 3, 2020 0 1 min read
Kabul Attacks
Share this:

Kabul Attacks

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر شدت پسندوں کے ایک بڑے حملے میں کم از کم انیس افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔ حملے کے فوراﹰ بعد شروع ہونے والی لڑائی میں تینوں شدت پسند بھی مارے گئے۔

یہ حملہ کابل یونیورسٹی میں اہتمام کردہ ایرانی کتب کے اس میلے پر کیا گیا، جس میں افغانستان میں ایران کے سفیر کو بھی شرکت کرنا تھی۔ بظاہر اس حملے کا مقصد ایرانی سفیر کو نشانہ بنانا بھی تھا کیونکہ عسکریت پسندوں نے یہ خونریز کارروائی اس بک فیئر کے افتتاح سے کچھ ہی دیر پہلے کی۔ اس وقت متعدد اہم حکومتی اور سفارتی شخصیات اس میلے کے افتتاح کے لیے وہاں پہنچنے ہی والی تھیں۔

اس خونریز واقعے میں تین مسلح حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں کتاب میلے کی جگہ پر پہنچ کر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد سکیورٹی دستے بھی وہاں پہنچ گئے، اور ان کا حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔

کابل یونیورسٹی افغانستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور وہاں آج پیر دو نومبر کو کیے گئے ہلاکت خیز حملے کے بارے میں ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں کو بتایا، ”یہ حملہ افغانستان کے دشمنوں اور تعلیم کے دشمنوں نے کیا، جس میں اب تک کم از کم انیس افراد کی ہلاکت اور بائیس دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔‘‘

طارق آریان کے مطابق، ”حملہ آور تین تھے، جو سکیورٹی دستوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔‘‘ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ تاہم افغان طالبان نے اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا ہے کہ یہ حملہ نہ تو طالبان کے جنگجوؤن نے کیا اور نہ ہی طالبان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی نے لکھا ہے کہ اس حملے کے آغاز کے پانچ گھنٹے بعد تک بھی کابل یونیورسٹی سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور دستی بموں کے دھماکوں کی آوازیں سناتی دے رہی تھیں۔

کابل یونیورسٹی افغانستان کا نہ صرف سے سے بڑا بلکہ سب سے پرانا تعلیمی ادارہ بھی ہے، جہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 17 ہزار کے قریب بنتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر کیا جانے والا حملہ اس ادارے کے مشرقی حصے میں کیا گیا، جہاں قانون اور صحافت کے تعلیمی شعبے واقع ہیں۔

جس وقت یہ خونریز حملہ کیا گیا، اس وقت بک فیئر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں کئی اہم شخصیات پہنچ چکی تھیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی اِسنا کے مطابق اس میلے کی افتتاحی تقریب میں کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان اور ایرانی سفارت خانے کے کلچرل اتاشی کو بھی شرکت کرنا تھی اور میلے کا تو افتتاح بھی ایرانی سفیر ہی کو کرنا تھا۔

اس بک فیئر میں 40 ایرانی پبلشرز کی شائع کردہ کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اپنی نشریات میں یہ تو بتایا کہ کابل یونیورسٹی میں ایک خونریز حملہ ہوا ہے، تاہم اس میلے میں جن ایرانی سفارت کاروں اور سرکردہ شخصیات کو شرکت کرنا تھی، ان کے بارے میں تہران میں سرکاری میڈیا نے کچھ نہ کہا۔

Share this:
Dollar
Previous Post اکتوبر 2020، افراطِ زر کی شرح 8.91 فیصد رہی
Next Post آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
Austria Attacks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.