geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کنگنا نے سشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دے دیا

June 20, 2020 1 1 min read
Kangana Ranaut - Sushant Singh
Share this:

Kangana Ranaut - Sushant Singh

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دے دیا۔

کنگنا نے اپنی نئی ویڈیو میں سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سشانت کے حوالے سے کچھ انٹرویوز بھی پڑھے ہیں اور کچھ میں نے لوگوں سے کیے بھی ہیں، سشانت کے والد نے بتایا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں جاری ٹیشن کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔

اداکارہ نے یہ کہا کہ آج میں بتاؤں گی کہ اس فلم مافیا نے کس طرح منصوبہ بندی کے تحت قطرہ قطرہ کرکے اس کا دماغ توڑا ہے اور اسے مرنے پر مجبور کیا گیا۔ صحافت میں ’بلائنڈ آئٹم‘ یعنی کسی کو مخاطب کیے بغیر اس شخص سے متعلق جھوٹی باتوں کو خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے اور اس طرح جھوٹ لکھنے پر کوئی قانونی کارروائی بھی کسی کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

کنگنا رناوت نے مختلف میڈیا کی سشانت سنگھ سے متعلق لکھی خبریں پڑھتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2016ء میں ممبئی مرر نے لکھا کہ ’’سشانت ایک ٹرک ڈرائیور کی طرح لگتا ہے‘‘ جب کہ 22 فروری 2019ء کو یہی چینل پھر لکھتا ہے کہ ایک پارٹی میں سشانت نے ہنگامہ کرنے کے بعد ہدایت کار کے سر پر کانچ کی بوتل دے ماری تھی اور 18 اکتوبر 2018ء کو ڈی این اے چینل لکھتا ہے کہ سشانت نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی اور اب وہ بہت جلد جیل بھی جاسکتے ہیں۔

کنگنا نے اپنے ہی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو فلم مافیا کے پالے ہوئے چیل، کوے اور گدھ ہیں، یہ لوگ کسی شخص کو دماغی، نفسیاتی اور جذباتی طور پر ہراساں کرنے کے عمل کو صحافت کہتے ہیں، میرے متعلق بھی بہت کچھ لکھا گیا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا لیکن جب میں نے ایک خاتون کے حق میں آواز بلند کی تو چند صحافیوں نے گٹھ جوڑ کرکے میری فلم پر پابندی لگوانے اور اسے فلاپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں تین ہزار صحافی ایک خاتون پر حاوی ہوجاتے ہیں اور پھر اس خاتون کو ذہنی طور پر ہراساں کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ سماج اور یہاں کا قانون کچھ نہیں کہتا، یہاں یہ بات بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں اور ہراساں کرنے کے واقعات اقربا پروری کے ذریعے آنے والے اداکاروں کے بچوں کے ساتھ نہیں ہوتے، اگر ہم نے آج آواز نہیں اُٹھائی تو کسی دن ناانصافی کا یہ پھندا آپ کے بچوں کے گلے میں لٹکتا ملے گا۔

واضح رہے کہ ’’چھچھورے‘‘، ’’قدرناتھ‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

Share this:
Justice Qazi Faiz Isa
Previous Post سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیدیا
Next Post ایف بی آر نے افسران اور عملے کو نقد انعامات دینے پر پابندی عائد کر دی
FBR

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.