geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی کے تمام اضلاع کے مخصوص علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

June 18, 2020 0 1 min read
Karachi lockdown
Share this:

Karachi lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی 43 یونین کونسلز میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر ان تمام علاقوں کو 15 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 جولائی تک لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج شام سے ہو گا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا، لاک ڈاون کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری کی پابندی ہو گی۔

ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی تاہم اشیا خورو نوش اور میڈیکل اسٹورز شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں گھر سے ایک فرد کو سامان کی خریداری کی اجازت ہوگی اورگھر سے نکلنے کی وجہ بتانا ہوگی، متاثرہ علاقوں میں دوسرے اضلاع کے رہائشیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں ہوم ڈلیوری کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ گھروں پر تقاریب بھی منعقد نہیں کی جاسکیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا اقدام حکومت کرے گی، موبائل ڈسپنسری اور موبائل یوٹیلٹی اسٹور کا اقدام بھی حکومت ہی کرے گی۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کورنگی، جنوبی، شرقی، غربی، سینٹرل اور ملیر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی، غربی اور ضلع کورنگی کی 43 یونین کونسلز شامل ہیں، تمام علاقوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سیل کیا جائے گا۔

ضلع غربی میں 13 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا جائے گا، ضلع شرقی میں 16 یونین کونسلز میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔

محمد علی سوسائٹی، بہادر آباد، عیسیٰ نگری، میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ گلشن اقبال، صفورا گوٹھ،عسکری فور، گلستان جوہر بلاک 13، پی ای سی ایچ ایس بلاک دو اور چھ شامل بلتی محلہ، مارٹن کوارٹرز، فاطمہ جناح کالونی بھی ضلع شرقی میں شامل ہیں، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر، سولجر بازار اور نمائش بھی سیل ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

ضلع کورنگی کی 14 یونین کونسلز میں پابندی عائد کی جائے گی، ناتھا خان گوٹھ، کھوکھراپار، بھٹائی کالونی، زمان ٹاون، چکراگوٹھ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔ دیگر علاقوں میں ناصر کالونی، عوامی کالونی، ماڈل کالونی، الفلاح، ڈرگ روڈ اور ایئرپورٹ شامل ہیں۔

Share this:
Imran Khan - Jahangir Tareen
Previous Post عمران خان اور جہانگیر ترین میں اعتماد کے تعلقات نہیں رہے
Next Post سپریم کورٹ نے فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو وڈیو لنک پر بیان دینے کی اجازت دیدی
Supreme Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.