geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی: لاک ڈاؤن میں مزید سختی، پولیس کو شہریوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

April 8, 2020 1 1 min read
Karachi lockdown
Share this:

Karachi lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں پولیس کو لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں لاک ڈاون کا 17واں روز ہے ، تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور اسکول بند ہیں جب کہ شاہراؤں پر بھی ٹریفک معمول سے بہت کم ہے، جگہ جگہ پولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ شہر کے کچھ مقا مات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی شہری کو بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔

آج کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہریوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کوشش ہوگی کے شہریوں کو صرف ضرورت کے تحت نکلنے دیا جائے، خلاف ورزی پر افسران کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈاون کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، لہذا خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانہ بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فیکٹری کھلی تو مالک کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی، گزشتہ دو روز سے ناکہ بندی کا سلسلہ کم کیا گیا تھا، لیکن شہریوں کی غیر سنجیدگی پرمزید سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے پولیس نے کراچی کی کچھ شاہراہیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں۔

ائری پورٹ سے ڈرگ روڈ آنے والے روڈ کومکمل بند کر دیا گیا جب کہ بلوچ کالونی کے قریب بھی روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یونی ورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب بھی روڈ مکمل بند ہے جب کہ لیاقت آباد فلائی اوور کو بھی روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

Share this:
China Wuhan - Coronavirus
Previous Post ووہان میں لاک ڈاون ختم
Next Post ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات، ہلاکتیں 58 ہو گئیں، مجموعی کیسز 4072 تک جا پہنچے
Corona virus in Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.