geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کے الیکڑک مافیا۔۔۔!

August 2, 2020 0 1 min read
K-electric
Share this:

K-electric

تحریر : قادر خان یوسف زئی

سب بخوبی آگاہ ہیں کہ مملکت کو 65 سے 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر قائد’مظلوم ماں‘ کی مثل کس قدر تکلیف و اذیت سے گذر رہا ہے، روشنیوں کا شہر انتظامی نا اہلی کے سبب کھنڈرات، گندے ندی نالے اور کچروں کے انبار کے ساتھ دنیا بھر کے دیرینہ مسائل کی آجامگا ہ بن چکا ہے۔ صاف پانی ہو یا سیوریج کا، بے روزگار فردہو تاجر برداری کی پریشانیاں، صحت کا مسئلہ ہو مُردے دفنانے کے لئے قبرستان میں قبر کے لئے جگہ کا نہ ملنا، غرض مسائل کا انبار ہے۔ شدید گرمی میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے اسمارٹ سیزن نے کراچی کو ڈبو دیا، لیکن ارباب اختیار کو اہل کراچی پر ترس نہیں آیا۔

کراچی پر جہا ں کرپٹ گدھ مسلط ہیں وہاں ایک ایسا عذاب بھی سیاسی مفادات کے باعث شہر قائد پر مسلط کیا گیا ہے، جس کی فرعونیت کاحل کسی کے پاس نہیں۔کوئی بھی حکومت آئے، کسی بھی سیاسی جماعت کی حکمرانی ہو، حکمراں یا حزب اختلاف ہوں، معاشی شہ رگ کے شہریوں کے 99فیصد صارفین ایوریج بل، اووربلنگ، اعلانیہ و غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کی دہائی دیتے نظر آئیں گے۔ ذاتی طور پر جتنے بجلی کے صارفین دیکھے، انہوں نے ہاتھ الٹا کرکے بجلی فراہم کرنے والے ادارے اور ان کے ذمے داروں کو بد دعائیں ہی دیں کہ ایک تو بجلی نہیں دوم اس ادارے نے زندگی اجیرن کردی ہے کہ اتنی تنخواہ نہیں جتنا بجلی کا بل بنا کر بھیج دیا جاتا ہے۔

میٹر ریڈر چاہے جتنی بھی ایمانداری سے استعمال کرنے والے گھریلو یا کمرشل صارف کے میٹر سے یونٹس ریکارڈ کرے، بلنگ ڈیپارٹمنٹ کا اپنا قانون و اپنا نظریہ ’میٹر ریڈنگ سیفٹی‘ کے نام پر اجارہ داری ہے، اپنے فسطائی نظریئے کے مطابق نام نہاد اوسط بل بنا دیا جاتا ہے، شکایت کرنے پر نیا بل راتوں رات تبدیل اور اصل بل سے تین گنا زائد بل کے ساتھ ضمنی بل بنا کراقساط کرنا، جیسے احسان عظیم کیا گیا، اگر بروقت قسط نہ بھری جائے تو چند ہزار کے بل پر سینکڑوں روپے لیٹ پے منٹ کا الگ سر چارج لگادیا جاتا ہے۔ غرض زیادہ سے زیادہ رقم گورنمنٹ چارجز، فیول ایڈجسٹمنٹ، جنرل سیل ٹیکس،سلیب چارجز کے نام پر تھوپی جاتی ہے۔سابق مہینے کی ریڈنگ کے ساتھ حالیہ ریڈنگ کے ساتھ استعمال شدہ یونٹ بھی ہوں گے اور اس کے ساتھ بل ڈیپارنمنٹ کے نظریئے کے تحت اضافی یونٹس بنا کر اووربلنگ معمول بنا چکا ہے۔

لوڈشیڈنگ، اوسط بل اور اوور بلنگ ایک ایسا عذاب مسلسل ہے، جس سے اہل کراچی کو چھٹکارا نہیں مل پا رہا، عوام کی عمومی رائے یہی ہے کہ اووربلنگ کے تحت حاصل کردہ زائد رقم بعض جماعتوں و تنظیموں و بیشتر میڈیا ہاؤس کو دی جاتی ہے جو نجی ادارے کے خلاف احتجاج کرکے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا حصہ وصول کرتے ہیں، یہ حصہ اہل کراچی سے تحریری جاری کردہ بھتے کی صورت میں جبراََ وصول کی جاتی ہے۔ عوام کی رائے ہے کہ جس ادارے نے کبھی اضافی بجلی کی فراہمی کے لئے کام نہیں کیا، مالیاتی اداروں سے کھربوں روپے قرض لئے، حکومت سے سہولیات حاصل کیں، لیکن کبھی اس ادارے نے عوام کو ریلیف نہیں دیا، اوسط بل، اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کا ایک ایسا عذاب مسلط کیا ہواہے جس کو کوئی لگام دینے کی اہلیت و ہمت نہیں رکھتا۔

کراچی الیکڑک سپلائی کارپوریشن کی جب نجکاری کی گئی تو برسوں تک کسی کے علم میں نہیں تھا کہ اس سرکاری ادارے کو خریدنے والا، اصل مالک و شراکت دارکون کون ہیں، بعدازاں سپریم کورٹ میں ایک کیس کے دوران وہ خفیہ معاہدہ سامنے آیا، جس میں عوام کے بنیادی حقوق بے رحمی سے فروخت کردیئے گئے تھے۔ معروف سیاسی جماعتوں کے رشتے دار بھاری معاوضوں پر بھرتی کرکے سیاسی چھتری استعمال کرنا وتیرہ بن گیا۔ عوام بخوبی واقف ہیں کہ کون کون سی جماعت کے رہنماؤں کے رشتے دار بھرتی ہوئے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنی تنخواہ بھی نکالتے اور جونک کی طرح عوام کا خون بھی پیتے ہیں۔کراچی مثل اُس ماں مظلوم کی طرح ہی ہے جو ریاست کو پال پوس کر جوان کرتی ہے تو اس کی اولاد ناخلف ونافرمان بیٹے بن جاتے ہیں۔

، عوام کا جینا دوبھر کیا جارہا ہے، کوئی شنوائی،سنوائی نہیں، سونے کی چڑیا کے پَر نوچے جا رہے ہیں، اذیت سے چیخ و بلکنا بھی کسی کو نظر نہیں آتا، بے رحم کیفیت میں مبتلا اہل کراچی کا احساس محرومی میں مبتلا ہونااور بنیادی حقوق کو سلب کیا جانا نیک شگون قرار نہیں دیا جا سکتا۔اگر حقدار کو اُس کا جائز حق نہ ملے تو احساس محرومی کو کوئی ’احساس‘ پروگرام دور نہیں کرسکتا بلکہ اس کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جس کی مثال بلوچستان کی صورت میں ہمارے سامنے ہے، جہا ں احساس محرومی کے جنم کے بعد اُس کے پنپنے سے دشوار گذار مشکلات پیدا ہوئیں۔ اہل کراچی کے ساتھ مظلوم ماں جیسا سلوک ختم کرنا ہم سب کے حق میں بہتر ہوگا۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
NAB
Previous Post ساڑے بیس سال کی محنت رائیگاں گئی !
Next Post وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت
Usman Bazdar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.