geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میں ریلوے کی زمین پر قائم پلازے ایک ہفتے میں گرائیں، سپریم کورٹ

February 6, 2020 1 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے کیس میں کمشنر کراچی کو کہا ہے کہ ریلوے کی زمین پر بنے پلازے ایک ہفتے میں گرائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں سیکریٹری ریلوے،کمشنر کراچی، میئر کراچی اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے پانچ ستمبر 2019 کا آرڈر پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سرکلر اور لوکل ٹرین کی بحالی سے متعلق حکم پر عمل درآمد ہوا کے نہیں؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ عدالت نے ایک ماہ میں سرکلر اور لوکل ٹرین بحال کرنے کا حکم دیا تھا، یہ پراجیکٹ اب سی پیک میں شامل ہوچکا ہے، فریم ورک مکمل کرکے وفاقی حکومت کو تین بار بھیج چکے ہیں، ہم فریم ورک ڈائریکٹ چائنہ کو نہیں بھیج سکتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سرکلر ریلوے کے 24 گیٹ ہیں اگر وہ کھولتے ہیں تو پورے شہر کا ٹریفک جام ہو جائے گا، سرکلر ریلوے سے صرف 15 سے 17 ہزار لوگ ہی سفر کرتے تھے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا شہر سرکلر ریلوے سے سفر کرتا تھا، یہ موٹر سائیکل، یہ پرانی بسیں نہیں تھیں۔

اس موقع پر سیکریٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ہم تاخیر نہیں کررہے جو ذمہ داری ہے پوری کررہے ہیں، ہم نے تو آزمائشی طور پر بھی سرکلر ریل چلانے کی پیشکش کی تھی۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےکہ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ سرکلر ریلوے چلے، ہمارے پاس اب توہین عدالت کی کارروائی کا راستہ رہ گیا ہے بس، ابھی وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی، کمشنر کراچی اور سیکریٹری ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔

عدالت نے سیکریٹری ریلوے کو آدھے گھنٹے میں ایکنک کے فیصلے کی کاپی لانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چلیں میرے ساتھ، میں بتاتا ہوں کیسے کام ہوتا ہے، آپ لوگ ذمہ داری پوری نہیں کرنا چاہتے، آپ لوگ صرف اپنا سیاسی ایجنڈا، سیاسی مصلحت کی وجہ سے یہ کام نہیں کر رہے۔

اس موقع پر بیرسٹر فیصل صدیقی نے کہاکہ امیروں کی عمارتیں نہیں گرائی گئی ہیں، صرف غریبوں کو بے گھر کردیا، 6500 لوگوں کو بے گھر کردیا گیا، بڑے بڑے پلازے نہیں گرائے جارہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں گرائیں گے، ان کا مفاد ہی اس میں ہے، جائیں ابھی جا کر بلڈوز کردیں، سب غیر قانونی عمارتیں، ریلوے لینڈ پر بڑی بڑی عمارتین بن گئی ہیں، جاکر گرائیں ،ایک ہفتے میں گرائیں ،ہم حکم دیں گے، عدالت کے ریمارکس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع دے رکھے ہیں، اس پر عدالت نے کمشنر سے مکالمہ کیا کہ آپ جاکر گرائیں، کہیں سپریم کورٹ کا آرڈر ہے۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری ریلوے کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے بابو کی طرح بات نہ کریں، کہانیاں مت سنائیں، ایسے نہیں چلے گا، صرف یہ بتائیں کیوں نہیں چلی سرکلر ریلوے۔

عدالت کے استفسار پر سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ سندھ حکومت رکاوٹ ہے، اس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے؟ سیکریٹری نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، اس پر کمشنر کراچی نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ نہیں، جو بھی ہے ریلوے کے پاس ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایک دوسرے پر الزام لگائیں تو کچھ نہیں ہو گا۔

عدالت نے ایکنک کی جانب سے سرکلر ریل سندھ حکومت کو دینے سے متعلق کاپی طلب کرلی۔

Share this:
Major General Asif Ghafoor
Previous Post میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ
Next Post کراچی: مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھی یومِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا
Kashmir Day Rally

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.