geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کربلا کے مسافر

August 18, 2021 0 1 min read
Karbala
Share this:

Karbala

تحریر : ایم سرور صدیقی

سوچتا تو اکثر تھا مگر اب کی بار یہ احساس شدت اختیار کر گیا تو ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے دل مضطرب اور روح بے چین ہو گئی آنکھیں جیسے ساون بھادوں بن گئیں سینے سے ایک ہوک سی اٹھنے لگی کہ کاش میں بھی اس زمانے میں ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا اے کاش میں بھی دیارکربلا کا مسافر ہوتا اس دشت کی آبلہ پائی مقدر ہوتی تو میرا مقدر جاگ اٹھتا اگر ایسا ہوتا کہ میں قافلہ ٔ حسین کے تقش ِ پاپر چلتا چلتا کربل کے تپتے صحرا میں پہنچتا دیوانہ وار نعرہ ٔ حق بلندکرتے ہوئے یزیدی لشکر سے ٹکراجاتا جسم کی تکہ بوٹی بھی ہوجاتا تو کوئی ملال نہ ہوتا یاپھر ننھے علی اصغرکی طرف آتا تیر میرے حلق میں پیوست ہوجاتاتو کتنا بہتر تھا یاپھر عباس علمدار کے بازو قلم ہونے سے پہلے میں تیزی سے آگے بڑھتا اور میرے بازو قلم ہوجاتے تو کتنی بڑی سعادت مجھے حاصل ہوجاتی انسان کی زندگی میں کتنے ارمان کتنی خواہشیں ایسی ہوتی ہیں جو دل ہی دل میں دم توڑجاتی ہیں کوئی نہیں جانتا کچھ خواہشیں رسواکردیتی ہیں اور کچھ پر زندگی نچھاور کرنے کوجی کرتا ہے۔

قافلہ ٔ حسین کے مسافروں پر تو خوش بختی نازاںہے یقینا حسین کے راستے میں قدم قدم پر منزل تھی لیکن ان کی منزل ِ مقصود سچائی تھی آپ تاریخ اٹھاکر دیکھ لیں جس نے بھی سچ کا ساتھ دیاتاقیامت زندہ و جاویدہوگیا ، ہمیشہ کے لئے امرہوگیا۔ جب خلافت کو ملوکیت نے بادشاہت میں تبدیل کردیا تو چندبڑے بڑے جلیل القدرصحابہ کرام نے اس کے خلاف مزاحمت کی ،کچھ نے حالات کی نزاکت کے پیش ِ نظرچپ سادھ لی،کچھ مصلحتوںکاشکارہوگئے کئی نے معاملات کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیابہرحال اکثریت نے ملوکیت کو دل سے قبول نہ کیا اسلامی سلطنت میں بھی نظریہ ضرورت ایجادکرلیا گیااس وقت چندصحابہ کرام اجمعین کا مؤقف یہ بھی تھا کہ حضرت امام حسن کی خلافت سے دستبرداری نے دوسرے فریق کیلئے میدان کھلاچھوڑدیاہے بہرحال یزید نے حکومت سنبھالتے ہی جب فوراً اپنی خلافت کا اعلان کر دیا تو اس نے حضرت امام حسین سے بھی اپنے ہاتھ پر بیعت کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ یزیدکے حامیوں کا خیال یہ تھا کہ نواسہ ٔ رسول ۖ کی بیعت کے بغیرحکومت مضبوط نہیں ہو سکتی۔

کل یہ نہ ہو کہ حضرت امام حسین کے ساتھیوں نے یزیدکی حکمرانی کے خلاف علم ِ بغاوت بلندکر دیا تو پھر اس پرقابو پانا مشکل ہوجائے گا لیکن حضرت امام حسین نے کسی مصلحت اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر بانگ ِ دہل اعلان کردیا کہ یزید خلافت کا اہل نہیں اس لئے اسے خلیفة المسلمین نہیں بنایا جاسکتا جس پر حکومتی ایوانوںمیں کھلبلی مچ گئی یزید کے حامیوں نے مشورہ دیا کہ حضرت امام حسین سے ہرقیمت پر بیعت لی جائے چنانچہ یزیدکی طرف سے والی ٔ مدینہ ولید بن عتبہ کو خط پہنچا کہ وہ حضرت امام حسین کو بیعت کیلئے اتنا مجبور کیا جائے کہ وہ راضی ہو جائیں اور ان کو اس معاملہ میں ہرگزکسی قسم کی مہلت نہ دی جائے۔حکمران اپنی بات منوانے کے لئے دھونس،لالچ یا ریاستی جبرکا سہارا لیتے ہیں اس لئے خوف و ہراس کی فضا پیداکردی گئی اس کے باوجود ولید بن عتبہ کے پاس جب یزید کا خط پہنچا تو وہ پریشان ہوگیا کہ اس حکم کی تعمیل وہ کس طرح کرے؟ کافی سوچ بچار کے بعد اس نے سابق والی مدینہ مروان بن حکم کو مشورہ کے لئے بلالیا، اس نے کہا کہ اگر امام حسین یزید کے ہاتھ پر بیعت کرلیں تو ٹھیک ہے ، ورنہ ان پر سختی کی جائے انہیں شہید کرنابھی پڑے تو دریغ نہ کریں لیکن ولید مزاجا ً ایک عافیت پسند اور صلح جو شخص تھا، اْس نے مروان کی بات کی پرواہ کئے بغیر امام حسین کے لئے راستہ کھول دیا یہ دیکھ کر مروان نے ولید کو انتہائی ملامت کی کہ تو نے بہترین موقعہ ضائع کردیا مخالف کو راستے سے ہٹایا جاسکتا تھا مگرولید بن عتبہ نے کہا کہ: ” اللہ کی قسم ! میں ایسا نہیں کرسکتا میں امام حسین کو شہید کرنے سے ڈرتا ہوں میرادل گواہی دیتاہے آپ کا خون جس کی گردن پر ہوگا وہ قیامت کے دن نجات نہیں پا سکے گا۔”

اسی دوران حضرت امام حسین اپنے اہل و عیال کو لے کر مکہ مکرمہ تشریف لے گئے۔ اہل کوفہ کو جب حالات کا علم ہوا کہ امام حسین نے یزید کی بیعت سے انکار کر دیا ہے تو درجنوں افراد حضرات سلیمان بن صرد خزاعی کے مکان پر جمع ہوئے وہ انتہائی پرجوش تھے انہوں نے صلاح مشورہ شروع کردیا شرکاء کی اکثریت چاہتی تھی کہ حضرت امام حسین کا ساتھ دیا جائے فیصلہ یہ ہوا کہ حضرت امام حسین کو خط لکھاجائے کہ ہم بھی یزیدکی بیعت نہیں کرنا چاہتے آپ فوراً کوفہ تشریف لے آئیں ہم سب آپ کے ہاتھ پر بیعت کرلیںگے۔ اسی اثناء میں کوفہ ہی سے ا سی مضمون پر مشتمل کچھ اور خطوط امام عالی مقام حسین کو موصول ہوئے، جن میں یزید کی شکایات اور اس کے خلاف اپنی نصرت و تعاون اور آپ کے دست ِ حق پر بیعت کرنے کا یقین دلایا گیا تھا۔ حضرت علی کے دور ِ خلافت میں کوفہ ان کا دارالحکومت رہ چکا تھا وہاں اہل ِ بیت سے محبت کے دعوے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حضرت امام حسین کو ان کے چندساتھیوںنے مشورہ دیا کہ کوفہ کے لوگ ہمارا ساتھ دیں تویزید کے خلاف موومنٹ چلائی جاسکتی ہے حضرت امام حسین نے اپنے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیل کو کوفہ روانہ کیا اور ان کے ہاتھ یہ خط لکھ کر اہل کوفہ کی طرف بھیجا کہ :”میں اپنی جگہ اپنے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیل کو بھیج رہا ہوں تاکہ یہ وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر مجھے ان کی اطلاع دیں۔ اگر حالات موافق ہوئے تو میں قافلہ لے کر فوراً کوفہ پہنچ جائوںگا۔” جب حضرت مسلم بن عقیل کوفہ پہنچے تو لوگوںنے ان کا والہانہ استقبال کیا انہوں نے جب چند دن کوفہ میں گزارے تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہاں کے لوگ واقعی یزید سے متنفر اور امام حسینکی بیعت کے لئے بے چین ہیں چند ہی دنوں میں اہل کوفہ سے 18000 مسلمانوں نے حضرت امام حسین کے لئے بیعت کر لی جس پر حضرت مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین کو کوفہ آنے کی دعوت دے دی۔

جب نواسہ ٔ رسول نے کوفہ جانے کا عزم کر لیا ہے تو حضرت عبد اللہ بن زبیر نے اپنے شدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا آپ وہاں نہ جائیں مجھے حالات بہترنظرنہیں آرہے کیونکہ میں آپ کو کسی خطرے میں نہیں دیکھ سکتا اس لئے آپ کوفہ ہرگز نہ جائیں لیکن امام حسین کوفہ جانے کا مصمم ارادہ کرچکے تھے ۔ تاریخی اعتبار سے 8 یا 9ذی الحجہ06ھ کو مکہ مکرمہ سے کوفہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ کوفہ میں جب ابن زیاد کو آپ کی آمد کی اطلاع ملی تو اْس نے چالاکی یہ کی کہ مقابلے کے لئے پیشگی ہی اپنا ایک سپاہی ”قادسیہ” کی طرف روانہ کردیا۔ حضرت امام حسین جب مقام” زیالہ” پر پہنچے انہیں یہ المناک خبر پہنچی کہ رضاعی اور چچا زادبھائی مسلم بن عقیل کو دونوں بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیاہے یہ ظلم اسلئے کیا گیا کہ خوف وہراس اس قدرپیداکیاجائے کہ کوئی حضرت امام حسین کا ساتھ نہ دے یزید اور اس کے ساتھی اس مقصدمیں کافی حد تک کامیاب رہے کیونکہ ایک بھی صحابی ٔ رسول قافلہ ٔ کربلا میں شامل نہ ہوااور حضرت امام حسین نے اس کے باوجوداپنے راستے سے پیچھے ہٹنا گوارانہ کیا اور اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت کوفہ جانے کا فیصلہ کرلیاتو حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Salman Naeem
Previous Post شاہ محمود کو ملتان میں شکست دینے والے سلمان نعیم کی نااہلی کالعدم قرار
Next Post پنجاب: 16 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی اجازت لینے کا فیصلہ
Students

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.