geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: حریت پر پابندی عائد کرنے کی تیاری

August 25, 2021 0 1 min read
Sayed Ali Ghilani
Share this:

Sayed Ali Ghilani

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کشمیر کی معروف علیحدگی پسند تنظیم حریت پر ممکنہ پابندی کے بارے میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم کشمیر کے حریت رہنما اسے بھارتی حکومت کی دباؤ کی پالیسی قرار دیتے ہیں۔

بھارت کے بیشتر خبر رساں اداروں اور میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر میں آزادی کی حامی اور علیحدگی پسند تحریک چلانے والی تنظیم حریت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم ان خبروں کی تردید بھی نہیں کی جا رہی ہے۔

کسی بھی تنظیم پر پابندی سے قبل آخری فیصلہ وزارت داخلہ کرتی ہے اور حتمی فیصلے سے قبل اس سے متعلق تمام رپورٹوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیر میں جماعت اسلامی پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی اور اگر حریت کو بھی ممنوعہ تنظیم قرار دے دیا جاتا ہے تو حریت رہنماؤں کے لیے کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینا بہت مشکل ہو جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مودی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت سید علی گیلانی کی قیادت والے سخت گیر حریت دھڑے اور میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والے اعتدال پسند گروپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا ایک مقصد پاکستان کو بھی سخت پیغام دینا ہے۔

بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے جو خبریں شائع ہو ئی ہیں اس میں خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ پاکستان اور بعض دیگر ملکوں میں حریت کے کہنے پر جن میڈیکل طلبہ کو داخلے ملتے ہیں ان کی مدد سے حریت طلبہ سے رقوم حاصل کرتی ہے اور ان پیسوں کا استعمال دہشت گردی کے مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔

لیکن حریت نے حکومت کے ان تمام الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ حکمرانوں کی جانب سے تنظیم کے خلاف ایک جھوٹے پروپیگنڈے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کے معتمد خاص رحمان شمس نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ جن طلبہ کو بھی حریت کی سفارش پر داخلہ ملتا ہے اس میں بیشتر غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا،’’اس کی تفتیش کروائی جا سکتی ہے جس سے بات صاف ہو جائے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے تمام اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا،’’ بیٹھ کر بات کرنے سے بات بنتی ہے، لیکن وہ آواز دبانے کا کام کر رہے ہیں یہ تو غیر جمہوری طریقہ کار ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کا جو بورڈ تھا اسے نہیں ہٹا یا گیا ہے اور اس حوالے سے بعض خبریں گمراہ کن ہیں۔ ان کے بقول،’’ یہ سب حریت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔‘‘ حریت کارکن کے مطابق کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے جس طرح کی پابندیاں عائد ہیں اس میں تو ویسے بھی کسی طرح کی سیاسی سرگرمی ممکن نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت حریت سے وابستہ بچے ہوئے کارکنان کو بھی انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حالانکہ بیشتر رہنما پہلے سے ہی جیلوں میں قید ہیں اور بہت سے دیگر گھروں میں نظر بند ہیں جنہیں کسی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

دو برس قبل جب بھارت نے کشمیر کی دفعہ 370 کا خاتمہ کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا تب سے کشمیر میں حریت کی تمام سرگرمیاں بالکل ٹھپ پڑی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے اسے کشمیر کے صفحے سے بالکل مٹا کر رکھ دیا ہے۔

سید علی گیلانی دو برس سے بھی زیادہ عرصے سے گھر میں نظر بند ہیں اور انہیں کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے اسی لیے تب سے ان کا کوئی بیان تک سامنے نہیں آیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کے ساتھ بھی تقریبا یہی صورت حال ہے۔

گزشتہ ہفتے تنظیم کے ایک بزرگ حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بھٹ نے ڈی ڈبلیو اردو کے ساتھ بات چیت کے دوران اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ حریت ختم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’’ حریت مستقبل ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ لوگ اپنے مستقبل سے جدا ہو جائیں۔ ہاں کشمیر کے لوگ حکمت عملی کے اعتبار سے کبھی کبھی خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ لیکن جب تک تنازعہ کشمیر باقی ہے حریت بھی زندہ رہے گی۔‘‘

ایک وقت تھا جب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی حکومتیں حریت رہنماؤں کو بات چیت کے لیے دہلی طلب کرتی تھیں۔ تاہم اب وقت یہ ہے کہ ان کے بیان تک میڈیا میں نہیں آتے ہیں۔

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں تقریباً 4 ماہ بعد کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات
Next Post خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کیلئے بے بی فرینڈلی سینٹر قائم
Baby Friendly Center

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.