geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: جمہوری عمل اور ریاستی درجہ بحال کرنے کی تیاری

June 26, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) وزيراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پہلے انتخابات کرائے جائیں گے پھر ریاست کا درجہ دینے پر غور ہو گا۔ تاہم ہند نواز کشمیری رہنما پہلے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں 24 جون جمعرات کی شام کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہند نواز کشمیری رہنماؤں کے ساتھ تقریباً ساڑھے تین گھنٹوں تک میٹنگ جاری رہی اور اس کے بعد جو بیانات سامنے آئے اس سے واضح ہوتا ہے کہ دہلی کی حکومت کشمیر میں جلد از جلد سیاسی عمل کا آغاز چاہتی ہے۔

میٹنگ کے فوری بعد حکومت نے جو بیان جاری کیا اس کے مطابق دہلی کی حکومت کشمیریوں سے” دل اور دہلی کی دوری کو ختم کرنا چاہتی ہے‘‘۔ تاہم کشمیری رہنماؤں کو یہ معلوم ہے کہ حکومت نے کشمیر کے ساتھ جو اعتماد شکنی کی تھی اس کا ازالہ اتنی جلدی ممکن نہیں۔

میٹنگ کے بعد حکومتی بیان میں کہا گيا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے رہنماؤں سے بات چيت میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے کشمیری رہنماؤں سے انتخابی حلقوں کی از سر نو حد بندی میں تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

حکومت نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا اپنا وعدہ پورا کرنے کی بھی بات دہرائی تاہم اس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا ہے اور کہا کہ مناسب وقت پر ریاست کا درجہ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔

لیکن اطلاعات کے مطابق حکومت نے پہلے انتخابات کروانے کی بات پر زور دیا اور کہا کہ ریاست کا درجہ الیکشن کے بعد بحال کیا جا سکتا ہے، تاہم کشمیری رہنماؤں کا موقف تھا کہ پہلے کشمیر کو مکمل طور پر ایک ریاست کا درجہ دیا جائے پھر انتخابات کرائے جائیں۔

وزیر اعظم مودی کا سب سے زیادہ زور اس بات پر تھا کہ پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا جو عمل جاری ہے اس میں سبھی جماعتیں تعاون کریں تاکہ انتخابات جل از جلد کروائے جا سکیں۔ تاہم بیشتر کشمیری رہنما اس تجویز کے بھی مخالف ہیں اور متعدد سیاسی جماعتوں نے کھل کر اس کا اظہار بھی کیا ہے۔

مودی کی حکومت نے جب دفعہ 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو میٹنگ میں حصہ لینے والے بیشتر رہنماؤں کو جیلوں میں قید کر دیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز جب وہ دہلی پہنچے تو سب کے چہرے ایسے حساس بشاش تھے جیسے ان کے ساتھ ماضی میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا ہو اور وہ دہلی حکومت کے مہمان خصوصی ہوں۔

تقریباً سبھی رہنماؤں نے اپنے بیانات میں وہ مطالبے پیش کیے جو انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے رکھے تھے اور یہ سب وہی باتیں تھیں جنہیں مودی حکومت پسند نہیں کرتی اور وہ کشمیری رہنماؤں کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

سابق وزير اعلی فاروق عبداللہ نے البتہ یہ بات زور دے کر کہی کہ بھارتی حکومت کے اقدام سے کشمیریوں کو کافی بڑا دھچکا لگا تھا اور مایوسی ہوئی ہے اس لیے اعتماد کو بحال کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے اس ملاقات کو ایک اچھے آغاز سے تعبیر کیا اور کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں ہی نے جموں و کشمیر میں جلد سے جلد انتخابات کروانے کی چاہت کا اظہار کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض شرکاء نے البتہ میٹنگ میں یہ بات کہی کہ کاش پانچ اگست 2019 سے قبل اس طرح کی میٹنگ طلب کی جاتی تو کتنا اچھا ہوتا۔

محبوبہ مفتی ہی ایک ایسی رہنما تھیں جنہوں نے ہر موضوع پر کھل کر بات کی اور میٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کے بنا لاگ لپیٹ کے بیانات سننے کے لائق تھے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں، “دفعہ 370 کا مسئلہ اٹھایا گيا جو ہماری شناخت کا مسئلہ ہے۔ ہم اس کے لیے مہینوں لگ جائیں یا پھر برسوں، لڑتے رہیں گے۔ یہ ہمیں بھارت سے ملا تھا جس میں ہمارے حقوق، زمین اور روزگار کی ضمانت دی گئی تھی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، ” کشمیر میں دم گھٹنے کا ماحول ہے، بولنے سے پہلے ہی لوگوں کو پکڑ لیا جاتا ہے اور اسے فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے پاکستان سے بات چيت کرنے پر بھی زور دیا اور بتایا کہ جب طالبان سے اور چین سے بات کر رہے تو کشمیریوں کے مفاد کے لیے پاکستان سے بھی بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے لیے ایل او سی کو کھولنے کی ضرورت۔”

بعض رہنماؤں کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیری رہنماؤں کی شکایتیں سننے کے بعد کئی طرح کی یقین دہانیاں کرائیں تاہم کسی بھی چیز کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔

بھارتی حکومت نے پہلی بار دہلی میں ہند نواز رہنماؤں سے اس طرز اور منہج پر بات کی ہے جیسے پہلے وہ کشمیر کے علیحدگی پسند حریت رہنماؤں سے بات کیا کرتی تھی۔ حکومت اس میٹنگ میں حریت رہنماؤں کو دعوت نہیں دی تھی جو کشمیر میں حق خود ارادیت کی مہم چلا تے ہیں اور وہ کشمیر کے تقریباً ہر حلقے میں مقبول ہیں۔

مبصرین کے مطابق حکومت اس سے علیحدگی پسندوں کو الگ تھلگ کرنا چاہتی ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post ہماری فوج کیلیے کام کرنے والے افغان شہریوں کا امریکا میں استقبال کریں گے، جوبائیڈن
Next Post حوثیوں کی توجہ امن کے بجائے جنگ پر مرکوز ہے : امریکا
US State Department

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.