geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: عید کے دوران بھی تشدد، جھڑپیں اور ہلاکتیں

May 26, 2020 1 1 min read
Kashmir Violence Clashes
Share this:

Kashmir Violence Clashes

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عید کے موقع پر بھی عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس میں چند افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کے ساتھ ہی اتوار کے روز عید منائی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں پیر کو عید منائی جا رہی ہے۔ لیکن پیر کو علی الصبح ہی جنوبی کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں سکیورٹی فورسز نے دو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان ہلاکتوں کے پیش نظر علاقے میں زبردست کشیدگی ہے اور حکام نے کولگام اور شوپیاں ضلعے میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔ کئی مضافاتی علاقوں سے بھارتی سکیورٹی فورسز اور سنگ بازوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ واقعہ کولگام کے ہانجی پورہ خورد میں پیش آيا اور جائے واقعے سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گيا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شدت پسندوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقہ اب بھی محاصرے میں ہے اور تلاشی کا کام جاری ہے۔

بعض بھارتی ذرائع ابلاغ نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کا کا نام عادل احمد وانی ہے اور دوسرے کا نام شاہین بشیر ٹھوکرے ہے۔ ان دونوں کا تعلق شوپیاں سے بتایا جا تا ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق اس تصادم کے بعد سکیورٹی فوسرز اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ کشمیر میں عام لوگوں کے پتھراؤ کے جواب میں سکیورٹی فورسز پلیٹ گن کا استعمال کرتی ہیں۔

اس ماہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اب تک کئی تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

گزشتہ روز یعنی عید کے دن بھی دو عام شہری ہسپتال میں ہلاک ہوگئے تھے جو چند روز قبل سرینگر میں ہونے والے انکاؤنٹر کے دوران مکان منہدم ہونے سے زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ایک کم عمر بچہ پہلے ہی ہلاک ہوگيا تھا اور اس طرح اس میں اب تک تین عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس تصادم میں جنید صحرائی نام کا ایک عسکریت پسند اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ہلاک ہوا تھا۔ ان دو افراد سے مقابلے کے لیے بھارتی سکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک آپریشن کیا جس میں متعدد مکانات جل کر خاک ہوگئے تھے۔

اس ماہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں اب تک کئی تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں سکیورٹی فورسز سمیت متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رمضان کا پورا مہینہ تشدد اور کشیدگی میں گزرا۔ اتوار 24 مئی کو بھی پلوامہ کے اجھّن گاؤ کا محاصرہ کیا گيا تھا جس کے بعد وہاں بھی جھڑپیں ہوئی تھیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی کشمیر میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ کافی بندشیں عائد ہیں۔ کچھ عرصے سے سخت پابندیوں کی وجہ سے پتھراؤ کے واقعات بہت کم ہوگئے تھے، تاہم مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے اس میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اب جہاں کہیں بھی بھارتی سکیورٹی فورسز محاصرہ کرتے ہیں مقامی نوجوان پتھراؤ شروع کر دیتے ہیں۔

پی چدامبرم نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی عدالتوں کے رویے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ حالانکہ عام طور پر بھارتی رہنما کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں تاہم سابق مرکزی وزیر نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میں اس لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ پر انسانی حقوق کی پامالیوں کا بھی الزام لگتا رہا ہے۔ چند روز قبل ہی بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدامبرم نے اس حوالے سے عدالتوں پر بھی نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے کشمیر کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ شاید بھارت اس بات کو سمجھ سکے کہ کشمیریوں کو کتنے بڑے پیمانے پر ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چدامبرم نے اپنی ایک ٹویٹ میں عدالتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا تھا، ”مجھے تو یقین ہی نہیں آتا کہ گزشتہ تقریبا دس ماہ سے، عدالتیں بھی شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں اپنے آئینی فرائض سے دستبردار ہو جائیں گی۔ کم سے کم اب بھارت کے دیگر حصوں کے لوگ ان افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی شدت کو تو سمجھ سکیں گے جنہیں حراست میں رکھا گیا اور جو اب بھی زیر حراست ہیں۔

Share this:
Iran Nuclear
Previous Post معیشت ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے: سپاہِ پاسداران انقلاب
Next Post کووڈ۔19: بھارت سب سے زیادہ متاثرہ دس ملکوں میں شامل
Coronavirus in India

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.