geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرا کشمیر اور ۔۔۔ سارا کشمیر

August 10, 2020 1 1 min read
Independence of Kashmir
Share this:

Independence of Kashmir

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

مودی حکومت نے کشمیریوں کی مرضی کے بالکل برعکس ان کی ریاست کو ایک سال پہلے کھلی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصبانہ آئینی ترمیم کے ذریعے بھارت کا حصہ بنایاتھا تاہم اس اقدام کاناجائز اور غیرقانونی ہونا ایسی بدیہی حقیقت ہے جسے خود بھارت کے انصاف پسند لوگ بھی برملا تسلیم کرتے ہیں جبکہ سال بھر کی اس پوری مدت میں مظلوم وادی میں مسلسل جاری انسانیت سوز مظالم، مکمل لاک ڈاون اور بیرونی دنیا سے اس کے تمام رابطوں کا منقطع رکھا جانا اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کشمیرکے لوگ اس فیصلے کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں اور کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو مستحکم کرنے کیلئے کیے گئے بھارتی اقدامات ان کے حوصلوں کو پست کرنے کے بجائے مہمیز دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا ایک سال پورا ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر کشمیری بھائیوں کی تائید و حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت جو چاہے کر لے پانچ اگست کا اقدام قبول نہیں کیا جائے گا اورکشمیری حق خود ارادیت ملنے تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا سال مکمل ہونے پر یوم استحصال اور عوامی ردعمل سے خوفزدہ قابض سرکارکے مظالم جاری ہیں بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے مظاہروں کے ڈر سے وادی میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ ہندو بالادستی کے نظریے پر عمل پیرا مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کے عزائم کی تکمیل کے لیے وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں صرف جغرافیائی تبدیلیاں ہی نہیں لا رہا ہے بلکہ وہ کشمیریوں کو اْن کے ماضی اور اْن کی اپنی تاریخ سے رشتہ بھی منقطع کرنا چاہتا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور وہاں ہونے والے واقعات پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی بھی دہشت گردی یا شر انگیزی کر سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں8 ہزار سے زائد افراد قابض بھارتی فورسز کی زیر حراست لاپتہ ہوچکے ہیں۔لاپتہ کشمیریوں کے لواحقین مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیرمیں بلاروک ٹوک جاری بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیریوں کو حق خودارادی دلانے کیلئے محض ساتھ کھڑے ہونے کے بیانات تک محدود رہنے کے بجائے حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر نتیجہ خیز کردار ادا کرے۔ اس مقصد کی خاطر اپوزیشن اور حکومت کو اپنے اختلافات سے بلند ہوکر متفقہ حکمت عملی اور لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے۔”آخرکیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اِن بے بس مردوں،عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پاکردبادیئے گئے ہیں اورفریاد کررہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کردے۔”(النسائ)ہندو توا کے خواب کو عملی جامہ پہنانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے گھروں میں گھس کر مارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس مذموم سرگرمیوں میں بھارت کو اسرائیلی آشیر واد حاصل ہے۔

نہتے، بے گناہ کشمیریوں پر بے دریغ اسرائیلی ساختہ مہلک اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے جس کی بدترین مثال پیلٹ گن ہے جس کے ذریعے سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہیں۔ کیمیائی ہتھیار بھی اسرائیل سے برآمد کئے گئے ہیں ۔ اب کشمیریوں کا مقابلہ آرمی فوج سے نہیں بلکہ اس کے زیر استعمال صہیونی جدید خطرناک ہتھیاروں سے ہے۔ حریت قائدین بھی یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی مواد کے حملے کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بچھائی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی ٹیکنالوجی کی مدد سے کشمیر میں فلسطین کا تجربہ دہرا یا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے 38 ممالک میں شامل ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو کی جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کا نام بھی شامل ہے۔

گذشتہ 29 برسوں میں 8 ہزار سے زائد کشمیر لاپتہ ہوئے۔ مقبوضہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئیں۔ شبہ ہے گمنام قبریں بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتہ افراد کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اسرائیلی طرز کی جنگی پالیسیاں اپنائے ہوئے ہے۔ پورے مقبوضہ کشمیر کو کھنڈر بنایا جارہا ہے۔ مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیریوں کی نوجوان نسل اپاہج، نابینا اور ذہنی و جسمانی معذور ہورہی ہے۔ یہ سب منظم سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ تاہم جب عالمی قوتیں خود بھارت کی سرپرستی میں مصروف ہوں تو پھر ایسے ظلم و دہشت گردی کا سد باب کون کرے گا؟۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا بے جا استعمال کر رہا ہے غیر ریاستی باشندوں بالخصوص پنڈت’ سابقہ ہندوستانی فوجی اور برائے نام مغربی پاکستان کے مہاجرین اور ہندوستان کے مختلف حصوں سے لاکر مقبوضہ کشمیر میں آباد کئے جا رہے ہیں۔ یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے ۔

اقوام متحدہ فوری طور پر اس میں مداخلت کرتے ہوئے ہندوستان کو اس مذموم حرکت سے باز رکھے کیونکہ مذکورہ دفعہ کی منسوخی دراصل بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور عالمی سطح پر یہ ایک جرم ثابت ہے۔ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے باشندوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔۔ہندو فرقہ پرست لیڈر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کشمیر کا واحد مسئلہ اس کا مسلم اکثریتی کردار ہے اور بھارتی آئین میں اس کی خصوصی پوزیشن نے اس کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ مسلمان جہاں بھی جاتے ہیں اپنی شناخت الگ کیوں رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی اولین شناخت بھارتیہ ہونی چاہئے اور اسی کے کلچر کو ترجیح دینی چاہئے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Justice Gulzar Ahmed
Previous Post کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں، لوگ آتے ہیں اور جیب بھر کر چلے جاتے ہیں، چیف جسٹس
Next Post ساون رنگ
Rain

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.