geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران 23 احتجاجی مظاہرے

September 29, 2019 0 1 min read
Kashmir Protest
Share this:

Kashmir Protest

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 56 روز ہو چکے ہیں لیکن لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط کے خلاف 23 احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے بعد سینکڑوں کشمیری نوجوان قابض افواج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 9 مقامات پر کشمیریوں کی بڑی تعداد فوجی رکاوٹوں کو توڑ کر مظاہروں میں شریک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مختلف علاقوں میں 15 احتجاجی مظاہرے رات میں جب کہ 8 دن کے اوقات میں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے مسجدوں کے اسپیکر سے بھارت مخالف اور آزادی کے نعرے لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ سے 20 اگست کے بعد دوسری مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

20 اگست کو 40 سے زائد مقامات پر مقبوضہ وادی میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی تھی۔

مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا۔

بھارت نے 5 اگست کو ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے وادی میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کر دی۔

بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن میں اب تک 20 سے زائد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں دو مقامات پر آپریشن کر کے 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے حریت قیادت اور مقامی سیاسی رہنماؤں کو بھی گھروں میں نظربند یا جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں جب کہ امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک بھارت سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں بلکہ خود بھارت کے اندر سے کشمیریوں کے حق میں صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

Share this:
Shah Salman bin Abdulaziz
Previous Post سعودی شاہ کا باڈی گارڈ فائرنگ سے ہلاک
Next Post راولپنڈی: 24 گھنٹوں میں مزید 439 مریض ڈینگی وائرس کا شکار
Dengue Virus

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.