geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسئلہ کشمیر کا حل پرامن مکالمت سے، پاکستانی سعودی اعلامیہ

May 9, 2021 1 1 min read
Imran Khan and Muhammad bin Salman
Share this:

Imran Khan and Muhammad bin Salman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سن دو ہزار تین کے معاہدے کے تحت فائر بندی پر عمل درآمد سے متعلق حالیہ بات چیت کو سراہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہء سعودی عرب سے متعلق اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، ”اطراف کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعےکشمیر سمیت تمام دو طرفہ امور کا بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا انتہائی اہم ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔‘‘

گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اس وقت تناؤ کا شکار ہو گئے تھے جب پاکستان ریاض حکومت سے یہ توقع کر رہا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جائے گا لیکن سعودی عرب نے پاکستان کی اس خواہش کی حوصلہ افزائی نہیں کی تھی۔ تب سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا ایک ارب ڈالر کا قرضہ بھی واپس لے لیا تھا اور پاکستان کو مشکل وقت میں چین سے مدد مانگنا پڑی تھی۔ تاہم اب عمران خان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کو دونوں ممالک کے مابین تناؤ کی کمی اور تعلقات کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق، ”پاکستانی اور سعودی قیادت نے افغان امن عمل کے حوالے سے مشترکہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔‘‘

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ افغانستان کا ایک جامع سیاسی حل، جس میں ملک کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز شامل ہوں، وہی قیام امن کا واحد راستہ ہے۔ پاکستانی اور سعودی قیادت نے افغانستان کے تمام اہم فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں قیام امن کے موجودہ تاریخی موقع کو سمجھیں اور اسے استعمال کرتے ہوئے ایک سیاسی حل کی جانب بڑھیں۔

سعودی ولی عہد نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں یمن، فلسطین اور لیبیا کے تنازعات کے پر امن حل پر بھی زور دیا۔

پاکستانی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران دونوں ممالک نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام، توانائی، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے منصوبوں کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ‘سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل‘ قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

Share this:
Maira
Previous Post مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا، والد کا الزام
Next Post ’اچھا علاج ہوتا تو میں بچ جاتا‘، معروف بھارتی یوٹیوبر کورونا سے چل بسے
Rahul Vohra

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.