geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: لاک ڈاؤن کے دوران کشیدگی، فون اور انٹرنیٹ معطل

May 8, 2020 0 1 min read
Police
Share this:

Police

پلوامہ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے سینئر کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں جہاں ہر جانب اب سکیورٹی فورسز کا زبردست پہرہ ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی فورسز کے ساتھ تصادم میں موت کے بعد لوگوں کے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی خبریں ہیں۔ نائیکو کی ہلاکت کی خبر آتے ہی ان کے آبائی گاؤں بیگ پورہ اور گلزار پورہ کے علاقوں میں بہت سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بھارتی فورسز نے جوابی کاررائی کی جس میں ایک شخص ہلاک اور درجن بھر سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پلوامہ کے ایک مقامی صحافی نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے 32 سالہ جہانگیر یوسف کی گردن میں گولی لگی تھی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کا تعلق اٹھمولا گاؤں سے تھا۔ کورونا وائرس کی وبا کے سبب پولیس اب عام شہریوں کی لاشیں بھی اہل خانہ کے حوالے نہیں کرتی اس لیے مقامی لوگ جہانگیر کی لاش خود لے گئے اور اسے دفن کر دیا۔ مقامی پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک دیگر مقامی صحافی کا کہنا تھا کہ جمعرات سات مئی کی صبح بھی لوگ احتجاج کے لیے نکلے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے احتجاج کو دبا دیا۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد سے ”جنوبی کشمیر میں زبردست کشیدگی کا ماحول ہے لیکن چونکہ تمام مواصلاتی نظام پر پابندی عائد ہے اس لیے اصل میں کہاں کیا ہورہا ہے کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔”

کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے ریاض نائیکو کی موت کی خبر آتے ہی پہلے انٹرنٹ سروسز کو معطل کر دیا تھا پھر اس کے بعد فون سروسز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ وادی کشمیر کے دس اضلاع میں اب صرف سرکاری کمپنی بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ فون ہی کام کررہے ہیں اور اس کے علاوہ رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

ایک مقامی صحافی نے موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن پہلے ہی سے تھا اور اب جگہ جگہ فوج اور نیم فوجی دستوں کی موجودگی سے تقریباً اسی طرح کا ماحول ہے جیسا گزشتہ برس اگست میں تھا جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کرفیو سمیت سخت ترین بندشیں نافذ کر دی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں کشمیر کی موجودہ صورت حال کے تعلق سے خبریں ندارد ہیں۔ عام طور پر عسکریت پسندوں کی ہلاکت یا سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے متعلق ٹی وی چینلوں پر گھنٹوں بحث ہوتی ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں مواصلاتی نظام کو یکسر معطل کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں کچھ بھی نہیں ہے۔ بھارت کی بیشتر ویب سائٹ اور ٹی وی چینل اس حوالے سے پوری طرح خاموش ہیں۔

مودی کی حکومت نے گزشتہ برس کشمیر کو آئینی طور پر حاصل خصوصی اختیارات ختم کر دیے تھے اور ریاستی درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا تھا۔ بھارت نے کشمیر کے تمام بڑے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا اور عوامی رد عمل سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کا پہرہ لگا دیا تھا۔ فون، موبائل اور انٹرننیٹ سروسز کو معطل کرتے ہوئے وادی کشمیر کے تقریبا تمام علاقوں میں کرفیو جیسی بندیشیں عائد کر دی گئی تھیں۔

Share this:
United States
Previous Post کورونا وائرس امریکا پر ’پرل ہاربر سے بھی بدتر حملہ‘، ٹرمپ
Next Post تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، اس سال بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے
Exams

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.