geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کشمیر بارے موددی کا غرور ٹوٹ گیا؟

July 24, 2019 1 1 min read
Imran Khan – Donald Trump Meeting
Share this:

Imran Khan – Donald Trump Meeting

تحریر : میر افسر امان

عمران خان کے دورہ امریکا میں ہمارے لیے جو خوش گوار بات سامنے آئی وہ کشمیر بارے موددی صاحب کا ٹوٹتا ہواغرور ہے۔پاکستان جب بھی بھارت سے کشمیر پر مذاکرات کی بات کرنے کا کہتا تھا۔ موددی صاحب جواب میں نام نہاد دہشت گردی ختم کرنے کی گران دوھراتا رہتا تھا۔ دورہ کامیاب کرنے کے لیے ویسے تو عمران خان صاحب وزیر اعظم پاکستان کے امریکا دورے سے پہلے جماعت دعوة کے سربراہ حافظ سعید صاحب کو عمران خان حکومت نے گرفتار کر لیا ہے۔ جس پر ٹرمپ صاحب نے اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔بھارت حافظ سعید کو ممبئی ہوٹل کے واقعہ سے منسوب کرتا رہتا ہے۔ آزاد حلقوں جس میں جرمنی کے ایک مصنف نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت، امریکا اور اسرائیل نے ممبئی دہشت گردی خود کرائی ہے۔پاکستان بھارت سے ثبو ت مانگتا ہے تو ثبوت پیش نہیں کیے جاتے تھے۔ جو ثبوت دیے بھی گئے ان پر پاکستان کی عدالتوں میں مقدمے قائم کیے گئے۔ عدالتوں نے تفصیل سے مقدمے سن کر حافظ سعید کو باعزت بری کیا ہوا ہے۔ اللہ کرے عمران خان ان شاتر سیاست دانوں کے کسی جال سے ہوشیار رہیں۔بحر حال جو خبرسامنے آئی وہ صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ صاحب نے مسئلہ کشمیر حل کرنی کی پیش کش ہے جسے پاکستان نے منظور کر لیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ موددی نے بھی کشمیر کے حل کے لیے امریکا سے مدد مانگی ہے یہی غرو ر ہے جس کی ہم نے شروع میں بات کی ہے۔

ٹرمپ صاحب نے بیان دیا کہ طویل تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر پر کچھ کر سکوں اور بھارت پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلوقات میں بہتری لا سکوں تو مجھے خوشی ہو گی۔پاکستان نے تو پہلے سے ہی موددی صاحب اور اس قبل کی وزیر اعظموں کو کشمیر پر بات چیت کرنے کا کہتا رہتا ہے۔ موددی نے وزیر اعظم بنتے ہی کشمیریوں کے خلاف پہلے سے زیادہ ظلم اور کشمیر مخالف اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔کشمیر کے لیے بھارت کے آئین میں شک نمبر ٣٧٠ اورA ٢٥ خصوصی طور پر رکھی ہوئی ہے۔جس کے تحت کشمیرے باشندے کے علاوہ اور کوئی بھی کشمیر میں زمین نہیں خرید سکتا۔ اس کو پہلے مہارجہ کشمیر نے، پھرکشمیر کی پارلیمنٹ نے بھی منظور کیا ہوا ہے۔ موددی حکومت نے آتے ہی اس شک کو ختم کرنے کی مہم چلائی ہوئی ہے۔ موددی صاحب جو دہشت گرد ہندو تنظیم آر ایس ایس کے بنیادی رکن ہیں۔ آر ایس ایس کے حکم پر اپنی انتخابی منشور میں کشمیر بارے اس شکوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ اس کے خلاف سارے کشمیری جن میں حیریت کانفرنس ، لیبریشن فرنٹ، سابق حکمران کشمیرمحبوبہ مفتی اور تین پشتوں سے کشمیر کے حکمران فاروق عبداللہ بھارت کے سامنے گھڑے ہو گئے ہیں۔

جہاں تک ڈونلڈٹرمپ عمران خان کی ملاقات کا تعلق ہے تو ٹرمپ صاحب عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے استقبال کے لیے وائٹ ہائوس کے مین گیٹ تک باہر تشریف لائے۔ وائٹ ہائوس میں عمران خان اور ٹرمپ کی جو تصویر میڈیا میں آئی وہ برابر کی سطح کی ہے۔ اس میں عمران خان پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کی طرح کوئی پرچی ورچی ہاتھ میں نہیں تھی۔پہلے وفود کو شامل کر کے ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جنرل قمر جاویدباجوہ، وزیر تجارت عبدالرزاق دائود صاحبان شریک تھے۔ بعد میں عمران خان اور ٹرمپ کی ایک گھنٹہ ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میںکیا باتیں ہوئیں یہ صرف عمران خان اور ٹرمپ کو ہی معلوم ہے۔

ویسے سوشل میڈیا میں یہ کہاجارہا ہے کہ ملک دشمنوں نے عمران خان کے گردگیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ پاکستان کے حساس قادیانی معاملے کے لیے امریکا میں میدان بنایا گیا تھا۔ جس کے لیے توہین رسالت کے پانچ سالہ قادیانی مجرم کو پہلے رہائی دلائی گئی۔ اس قادیانی نے مرحوم سابق گورنر تاثیر کے بیٹے اور ٢٧ رکنی وفد کے ساتھ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرائی گئی ۔جس کی رپورٹنگ اخبارات کی زنیت بنی۔جس میںپاکستانی عدالت سے سزا یافتہ قادیانی ٹرمپ سے کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں کافر کہا جاتا ہے جبکہ امریکا میں ہمیں مسلمان مانا جاتا ہے۔ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ امریکا خود جانتا ہے کہ قادیانی ہنود اور نصارا کی مسلمانوں کے خلاف سازش سے پیدا کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا میں جاری مہم میں عمران خان کو قادیانیوں کا حمایتی دکھایا گیا۔ لندن میں ایک انیل مسرت قادیانی کی تصویر عمران خان کے بیٹے،پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر،جرنل قمرجاوید باجوہ ، آئی ایس آئی کے ڈاریکٹر آصف غفور اور خود عمران خان کے ساتھ نشر کی گئیں۔ان تصاویر سے ایسا لگتا ہے کہ انیل مسرت کو قادیانیوں کی طرف سے خصوصی طور پر لگایا ہے۔ عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے اس کی وضاعت جاری کرنا چاہیے کہ کیا یہ حکومت پاکستان کا کوئی نمائندہ ہے جو ٹاپ کے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے۔ یا قادیانی کا اتنازیادہ اثرورووخ ہے کہ وہ پاکستان کے حکام کی لندن میں پاکستانی سفیر کی طرح ڈیل کر رہا ہے۔اصل میں قادیانی مسئلہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے اس لیے پاکستانی بڑے حساس ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان کی اس سوچ سے سو فی صد متفق ہوںکہ افغانستان کا حل فوجی نہیںمذاکرات ہیں ۔ یہ مسئلہ امریکا طالبان مذا کرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ ہم اسی لیے افغانستان سے فوجوں میں کمی کر رہے ہیں۔ پاکستان پر امن حل کے لیے امریکا کی کوششیں میں مدد کر رہا ہے۔ عمران خان نے ٹرمپ سے کہا کہ میں جو دعدہ کروں گا اس پر پورا اُتروں گا۔ ٹرمپ نے پہلے الزام لگایا تھا کہ پاکستان پیسے بھی لیتا ہے اور ہمادی مدد یعنی ڈومور نہیں کرتا۔ وہ تو عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اب ہم کسی کی لڑائی میں شریک نہیں ہو نگے۔پہلے کی طرح کرائے کی فوجی نہیں بنیں گے۔ آرمی چیف نے بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم نے دنیا میں سب سے زیادہ قربانی دی ہے۔ اب دنیا ڈور مور کرے۔

پاکستان تو خطے میں امن چاہتا ہے۔ اسی لیے افغان حکومت اور امریکا کی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد کر ہا ہے۔اس دورے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد کی فضا درست ہو ئی ہے۔ اب چاہیے کہ امریکا نے جو کولیشن فنڈ، جو پاکستان کا حق بنتا ہے، جسے امریکا نے روک رکھا ہے وہ پھر سے جاری ہو جائے۔ افغانستان جنگ میں پاکستان کا ١٥٠ ار ب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ ہزاروں فوجی اور سولین شہادتیں ہوئی ہیں۔ اس لیے امریکا کو چاہیے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ برابری کا حصہ دار بنایا جائے۔ بھارت کی ایما پر افغانستان سے جاری دہشت گردی ختم کرائے۔ مسئلہ کشمیر بھارت،پاکستان اور کشمیریوں کو ملا کر حل کروائے۔اگر امریکا ایسا کرتا ہے تو خطے میں امن قائم ہو جائے گا ۔ عمران خان وزیر اعظم پاکستان کا دورہ امریکا بھی صحیح معنوں میں کامیاب مانا جائے گا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Kalsoom Parveen and Dilawar Khan
Previous Post چیئرمین سینیٹ کے عشائیے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی شرکت، حمایت کی یقین دہانی
Next Post تاریخ ساز انتخابات کا اصل امتحان باقی ہے
Election

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.