geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کشمیر میں نئے قوانین کا مقصد ہندو آبادکاری بڑھانا ہے؟

February 21, 2021February 21, 2021 1 1 min read
Kashmir
Share this:

Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے چند ماہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں متعارف کردہ چند حالیہ قوانین پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے ان کے تاثرات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر سے وابستہ دو ماہرین نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتظامی سطح پر تبدیلیاں، خطے کے مسلمانوں اور اقلیتوں کے سیاست میں کردار کو محدود کر سکتی ہیں۔ اقلیتوں کے مسائل کے لیے مختص خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرانس اور آزادی مذہب کے خصوصی نمائندے احمد شہید کے مطابق حالیہ تبدیلیوں کے نتیجے میں خطے کے لوگ بطور اقلیت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین میں تبدیلی نہیں کروا سکتے۔ دونوں ماہرین نے یہ بیان گزشتہ جمعرات کو جاری کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ خطے کے مسلمانوں اور اقلیتی گروپوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر سے وابستہ ان دو ماہرین کا بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا، جب اس سے ایک روز قبل ہی چوبیس ممالک کے مندوبین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا اپنا کئی روزہ دورہ مکمل کیا۔ اگست سن 2019 میں نئی دہلی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ غیر ملکی مندوبین کا اس نوعیت کا تیسرا دورہ تھا۔ خارجہ امور کی وزارت کے اہلکار اور مسلح گارڈز ہر وقت افریقہ اور یورپی یونین سمیت وسطی و جنوبی ایشیائی ممالک کے ان نمائندگان کے ساتھ تھے۔ بھارت کا دعوی ہے کہ ابتدائی بے چینی کے بعد اس کے زیر انتظام کشمیر میں حالات اب معمول کے مطابق ہیں جبکہ پڑوسی ملک پاکستان کا موقف اس کے برعکس ہے۔

بھارتی حکومت نے کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں بانٹ دیا اور انتظام وفاق کے ہاتھوں میں لے لیا۔ لیکن اس کے بعد سے کئی ایسے قوانین متعارف کرائے، جنہیں چند مبصرین متنازعہ مانتے ہیں۔ حال ہی میں متعارف کردہ ڈومیسائل سے متعلق قانون کے بارے میں چند مبصرین کا ماننا ہے کہ اس کا مقصد خطے میں ہندو آبادکاری کے ذریعے اس کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ اسی تناظر میں فرنینڈ ڈی ویرانس اور احمد شہید کا بیان بھی سامنے آیا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر سے وابستہ ان ماہرین کے بیان کا جواب دیتے ہوئے بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بیان جاری کرنے سے قبل بھارتی رد عمل و جواب کا انتظار نہ کیا۔ سریواستوا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس کی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ بھارتی پارلیمان نے کیا۔ سریواستوا نے ایسے تاثرات کو رد کیا کہ نئے قوانین کے ذریعے خطے کی ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ماہرین کو کسی نتیجے تک پہنچنے سے قبل کشمیر کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei
Previous Post ایران جوہری ڈیل پر’سفارتی محاذ آرائی‘ کے باوجود امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے پراعتماد
Next Post بادشاہ کی توہین پر ہسپانوی ریپر کی گرفتاری اور ہنگامہ آرائی
Spain Riot

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.