geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے: آرمی چیف

February 18, 2020February 18, 2020 0 1 min read
General Qamar Javed Bajwa - Meeting
Share this:

General Qamar Javed Bajwa -  Meeting

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین، افغان مفاہمتی عمل، مسئلہ کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امن کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی امور اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشنر میں پاکستان کے کردار پر فخر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ‘’امن مشنز میں پاکستان کے کردار’’ کے عنوان پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے اہم ترین کام کر رہا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہوں۔ امن مشنز میں 157 جوانوں نے شہادت پائی۔

انتونیو گوتریس نے نسٹ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ تعلیمی میدان میں آپ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستان افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد جوانوں نے امن مشنز کے لیے کام کیا۔ پاکستانی افواج، پولیس اور سویلین کا عزم امن مشنز کیلئے شاندار ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ تقریب کے دوران امن مشنز کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے فرمایا تھا کہ پسے ہوئے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی شمولیت بابائے قوم کے قول کی عکاس ہے۔ پاکستان نے کانگو امن مشن میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔

میجر جنرل نعمان زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار سب سے زیادہ امن مشن میں حصہ لینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان امن مشنز میں دستے فراہم کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ پاکستان 18 سال سے امن مشنز میں اپنے فوجی بھجوا رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے 9 ممالک میں پاکستان کے 4 ہزار 460 مرد اور خواتین اہلکار تعینات ہیں۔ امن مشنز میں نامزد اہلکاروں کو 4 مختلف تربیتی کورس کرائے جاتے ہیں جبکہ 400 پاکستانی خواتین اہلکار بھی امن مشنز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نسٹ میں خطاب کے بعد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share this:
Under Treatment People
Previous Post کراچی: کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 8 ہو گئی
Next Post ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
Police Van Blast

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.