geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قزاقستان: دنیا بھر میں یورینیم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک

January 12, 2022 1 1 min read
Kazakhstan Uranium
Share this:

Kazakhstan Uranium

قزاقستان (اصل میڈیا ڈیسک) وسطی ایشیائی جمہوریہ قزاقستان نہ صرف دنیا بھر میں یورینیم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ تیل اور کوئلہ پیدا کرنے والے ممالک میں بھی شمار ہوتا ہے۔

قزاقستان پوری دنیا میں یورینیم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو جوہری ری ایکٹروں میں استعمال ہوتا ہے
قزاقستان پوری دنیا میں یورینیم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جو جوہری ری ایکٹروں میں استعمال ہوتا ہے

سابق سوویت یونین کی اس ریاست میں گزشتہ ہفتے توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے خلاف جو عوامی مظاہرے الماتی سے شروع ہو کر پورے ملک میں پھیل گئے تھے، ان میں ملکی وزارت صحت کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ تقریباﹰ آٹھ ہزار افراد کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پچھلے کئی برسوں کے دوران اس ملک میں ہونے والے ان شدید ترین اور سب سے ہلاکت خیز مظاہروں کے باعث توانائی کے ذرائع کی بین الاقوامی منڈیوں میں شدید بےچینی دیکھی گئی۔

مسلسل اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری
قزاقستان کو سوویت یونین کی تقسیم کے بعد آزاد ہوئے تین عشرے ہو گئے ہیں۔ اس دوران گزشتہ دو دہائیوں میں وہاں وسطی ایشیا کی چند دیگر ریاستوں میں نظر آنے والے مظاہروں اور عوامی بےچینی کے برعکس سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی دونوں دیکھنے میں آئے۔ اس عرصے میں قیمتی قدرتی وسائل سے مالا مال اس ریاست کی معیشت میں کئی گنا ترقی ہوئی اور کئی بڑے عالمی اداروں نے وہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی، جن میں امریکا کی شیوران اور فرانس کی ٹوٹل جیسی انرجی کمپنیاں نمایاں تھیں۔

قزاقستان میں مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بدھ پانچ جنوری کو الماتی میں مظاہرین نے صدارتی رہائش گاہ اور میونسپل عمارت پر دھاوا بول دیا اور دونوں عمارتوں کو آگ لگا دی۔ حالیہ دنوں میں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، سٹن گرینیڈ، واٹر کینن اور یہاں تک کہ براہ راست فائرنگ کا بھی استعمال کیا۔

کئی برسوں کے اس سیاسی اور اقتصادی استحکام کے برعکس قزاقستان میں حالیہ عوامی مظاہرے ایسا احتجاج تھے، جس کی وجہ ملک میں پائی جانے والی بدعنوانی اور اقربا پروری بنی اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے طویل عرصے سے حکمران خود پسند صدر قاسم جومارت توکائیف کو نہ صرف ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ گئی بلکہ روس اور چند دیگر سابق سوویت ریاستوں نے اپنے ڈھائی ہزار کے قریب امن فوجی بھی قزاقستان بھیج دیے۔

غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کی تشویش
قزاقستان نہ صرف دنیا کے سب سے زیادہ تیل اور کوئلہ پیدا کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر یورینیم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔ لیکن حالیہ سیاسی اور سماجی بدامنی نے اس ریاست کی ‘سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور قابل اعتماد منزل‘ کے طور پر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

وسطی ایشیائی سیاسی اور اقتصادی امور کے ماہر ٹموتھی ایش نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”ان مظاہروں کے نتیجے میں مستقبل میں اس ملک میں موجودہ ہی حکومت برقرار رہے یا کوئی نئی انتظامیہ اقتدار میں آ جائے، اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی حکومت اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتی کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سونے کا انڈہ دینے والی ایک ایسی مرغی ہے، جس کی طرف سے انڈے دینے کا عمل بند نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

اس وقت یوکرائن سویت یونین کا حصہ تھا۔ اس جوہری پلانٹ میں دھماکے کے فوراﹰ بعد 30 افراد تاب کاری کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے، جب کہ بعد میں بھی کئی افراد تاب کاری کا نشانہ بنے اور اپنی جان سے گئے۔ 90 ہزار سے زائد مزدوروں نے اس آفت زدہ پلانٹ کے گرد چھ ماہ بعد ایک مضبوط دیوار قائم کی۔

ٹموٹھی ایش نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”عمومی تاثر یہی ہے کہ قزاقستان میں قدرتی وسائل اور ان کی برآمد کا شعبہ مقابلتاﹰ مستحکم ہی رہے گا اور یہ پہلو بھی حوصلہ افزا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے دوران بھی ملک میں توانائی کے شعبے اور خام مادوں کی پیداوار کے عمل میں کوئی بڑا خلل نہیں پڑا۔‘‘

یورینیم کی عالمی پیداوار کے چالیس فیصد سے زائد کا ذمے دار ملک
قزاقستان عالمی سطح پر یورینیم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک اس لیے ہے کہ پوری دنیا میں یورینیم کی پیداوار میں اس کا حصہ 40 فیصد سے زائد ہے۔ یہ یورینیم دنیا کے بہت سے ممالک میں جوہری ری ایکٹروں اور بجلی گھروں میں استعال ہوتا ہے۔ یوں توانائی کے ذرائع کی عالمی منڈیوں میں قزاقستان کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

یورینیم برآمد کرنے والے ملک کے طور پر اس کی اہمیت اس لیے اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت بہت سی ریاستوں میں روایتی معدنی ایندھن کا استعمال بند کر دینے کے رجحان کے باعث جوہری توانائی پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔

ان حالات میں قزاتومپروم کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں، جو قزاقستان میں سرکاری انتظام میں کام کرنی والی کمپنی ہے اور عالمی سطح پر یورینیم پیدا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ۔ قزاقستان میں نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں یورینیم کی قیمتیں یکدم بہت زیادہ ہو گئی تھیں اور ان میں کچھ استحکام اس وقت آیا، جب قزاتومپروم کی طرف سے کہا گیا کہ ان مظاہروں کے باعث اس کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی۔

قزاقستان وسطی ایشیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جس کی یومیہ پیداوار 1.6 ملین بیرل ہے۔ اس ملک میں خام تیل کے مصدقہ ذخائر کا اندازہ 30 بلین بیرل بنتا ہے، جو دنیا کے 12 ویں سب سے بڑے ذخائر ہیں۔ یہ دنیا کو کوئلہ برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک بھی ہے، جس نے 2018ء میں 108 ملین ٹن کوئلہ برآمد کیا تھا۔

اس کے علاوہ یورپ یورینیم کی اپنی سالانہ ضروریات کا 20 فیصد اسی ملک کے ذریعے پوری کرتا ہے جبکہ قزاقستان کی خام تیل کی برآمدات کے 80 فیصد کی منزل بھی یورپی یونین کے ممالک ہی ہوتے ہیں۔

اس تناظر میں دنیا کو ایک مستحکم قزاقستان کی ضرورت ہے اور وہاں کی حکومت اس استحکام کی ضمانت دینے کی پوری کوشش کرے گی کیونکہ اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری اور توانائی کے ذرائع کی برآمد سے ہونے والی آمدنی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

Share this:
Court
Previous Post جرمنی میں شامی انٹیلیجنس افسران کے خلاف زیر سماعت مقدمات
Next Post سویڈن: روس، یورپ کے لئے خطرہ بن گیا ہے
Peter Hultqvist

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.