geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواجہ آصف والا بیان عمران خان دیتے، تو ان کے خلاف بھی پرچہ کراتا، پی ٹی آئی رہنما

July 14, 2020 0 1 min read
Khawaja Asif
Share this:

 Khawaja Asif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف توہین مذہب کی شکایت کرنے والے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے عہدیدار ضرور ہیں لیکن ایسا بیان اگر وزیراعظم دیتے تو وہ ان کے خلاف بھی پولیس میں شکایت کرتے۔

خواجہ آصف نے پچھلے ہفتے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے مسئلے پر قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے آئین کے تحت تمام مذاہب برابر ہیں اور ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بعض مذہبی شخصیات انہیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ ان کا موقف ہےکہ اسلام دراصل تمام مذاہب پر افضل ہے۔

خواجہ آصف کے خلاف شکایت جمعے کو ظفر وال کے وکیل اور حکمراں پی ٹی آئی کے مقامی صدر قمر ریاض نے جمع کرائی۔ درخواست میں انہوں نے الزام لگایا کہ خواجہ آصف نے تمام مذاہب کو برابر قرار دے کر اسلام کی توہین کی ہے۔

پولیس نے درخواست لے لی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا کیونکہ حکام کے مطابق مبینہ جرم کی جائے وقوعہ اسلام آباد ہے۔ لیکن قمر ریاض کا اصرار ہے کہ توہین مذہب کی شکایت کسی بھی تھانے میں درج کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا، “یہ کہنا غلط ہے کہ یہ درخواست یہاں نہیں جمع ہو سکتی۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا میر شکیل الرحمن کے خلاف پورے ملک میں مقدمات نہیں ہوئے تھے؟ تو پھر یہ مقدمہ یہاں کیوں نہیں ہو سکتا؟”

انہوں نے کہا کہ مقامی وکلا برادری خواجہ آصف کے بیان کے خلاف قرار دادیں منظور کرنے جارہی ہے۔ قمر ریاض نے کہا کہ کیس داخل کرنے کے لیے انہیں اسلام آباد جانا پڑا تو وہ اس سے گریز نہیں کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی پارٹی کا اس معاملے پر کیا موقف ہے، تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ شکایت سیاسی حیثیت میں نہیں بلکہ بطور ایک مسلمان شہری کے کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، “میں پی ٹی آئی کا صدر تو ابھی حال ہی میں بنا ہوں لیکن اگر عمران خان بھی ایسا کوئی بیان دیتے تو میں ان کے خلاف بھی شکایت کرتا۔”

خود خواجہ آصف جمعے کو ہی قومی اسمبلی میں وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کا بیان آئین پاکستان میں مذہبی برابری کے اصولوں کے عین مطابق تھا۔

اس کے باوجود اسلام آباد میں ہفتے کو لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام نے بھی مرگلہ تھانے میں خواجہ آصف کے خلاف شکایت جمع کرائی ہے۔ تھانے کے ایس ایچ او نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ درخواست پر قانونی رائے کے لیے اسے لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکن اس طرح کی مقدے بازی کو ایک خطرناک رجحان قرار دے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن سے وابستہ اسد بٹ کا کہنا ہے کہ اس رجحان سے عوامی نمائندوں میں خوف پیدا ہوگا۔ “اختلاف رائے کو کچلنےکے لئے یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے۔ پارلیمنٹ واحد ایک جگہ رہ گئی ہے جہاں کچھ کھل کر بولا جا سکتا ہے لیکن اب اس کو بھی بند کرنے کی تیاری ہورہی ہے، جو تباہی کا پیش خیمہ ہے۔”

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن خواجہ آصف نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

پی پی پی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ “لیکن عوامی نمائندے ان ہھتکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔ وہ سیاست میں حصہ ہی اس وقت لیتے ہیں،جب وہ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ان کی جان ہتھیلی پر ہوگی کیونکہ انہیں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لینی ہے۔ ہم کسی کو اس مسئلے پر سیاست نہیں کرنے دینگے۔”

نواز لیگ کی حکومت میں آخری چند ماہ کے دوران وزیر قانون زاہد حامد بھی مذہبی حلقوں کے عتاب کا نشانہ بنے جس کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا تھا۔ نواز لیگ کے ایک اور سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر ایک انتہا پسند نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوئے۔ خود میاں نواز شریف پرکچھ برس قبل ایک مذہبی جنونی نے اس وقت جوتا پھینکا جب وہ لاہور کے ایک دارالعلوم میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ماضی میں کچھ عناصر نے پی پی پی کی رہنما شیری رحمان کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ انتخابات سے پہلے ایک وڈیو میں خود عمران خان کو ختم نبوت پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ عرصے پہلے ایک خاتون بیوروکریٹ کو پنجاب میں ایک تقریب کے دوران ایک مذہبی مسئلے پر طالب علموں کے سامنے اپنے صفائی دینے پر مجبور کیا گیا۔

Share this:
Grave
Previous Post کووڈ انیس سے اصل ہلاکتیں کتنی؟ گورکن ہی صحیح بتا سکتے ہیں
Next Post گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
CTD Operation

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.