geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبرپختونخوا میں خطیبوں کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار روپے مقرر

November 17, 2021 1 1 min read
Mahmood Khan
Share this:

Mahmood Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں خطیبوں کی تنخواہوں میں اضافے اور سرکاری محکموں میں تمام خالی آسامیوں پر 3 ماہ کے اندر بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی پہلی سہ ماہی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزراء کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر اور انتظامی سیکریٹری بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعلی نے محکمہ اوقاف کو 15 روز میں صوبے بھر کے خطیبوں کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطیبوں کی ماہانہ تنخواہیں 8000 ماہانہ سے بڑھا کر 21 ہزار ماہانہ کی جائیں۔
اجلاس میں وزیر اعلی کو پہلی سہ ماہی کے دوران تمام محکموں کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص اور جاری کردہ فنڈز، فنڈز کے استعمال کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ گزشتہ اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلی سرکاری محکموں میں تمام خالی آسامیوں پر 3 ماہ کے اندر بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے، تمام واٹر سپلائی اسکیموں میں ایک کی بجائے 2 اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے اور صوبے کے پبلک گیم ریزروز میں وائلڈ لائف چوکیدار کی آسامیاں بھی تخلیق کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلی نے فاریسٹ گارڈ کی نئی تخلیق کردہ 1200 آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کا حکم بھی جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں اور انتظامی عہدوں پر تعینات تمام اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر واپس بلا کراسکولوں میں تعینات کرکے اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفینگ دی گئی کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کے استعمال کی شرح 38 فیصد رہی، جو کہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 425 فیصد زیادہ ہے، اس دفعہ مالی سال کے شروع ہی میں 100 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری ہونے کی وجہ سے جاری ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 1713 ارب روپے مالیت کے 2280 منصوبے شامل ہیں،جن کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 210 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جب کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 331 ارب روپے مالیت کے 219 ترجیحی منصوبے شامل ہیں جو اگلے دو سالوں میں مکمل کیے جائیں گے اوران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے رواں بجٹ میں 73 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کردہ فنڈز استعمال کرنے کے سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ 74 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر، روڈ سیکٹر 67 فیصد کے ساتھ دوسرے اور انرجی سیکٹر 61 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران ان ترجیحی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کے استعمال کی شرح 42 فیصد رہی، رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل 458 نئے منصوبوں میں سے اب تک 153 منصوبے متعلقہ فورمز سے منظور کروا لیے گئے ہیں، رواں مالی سال کے دوران اب تک ترقیاتی منصوبوں سے متعلق 1439 مانیٹرنگ رپورٹس مرتب کی گئی ہیں، ان میں سے 1090 رپورٹس پر متعلقہ محکموں کی طرف سے فیڈ بیک موصول ہو چکا ہے، رواں مالی سال کے دوران 170 ارب روپے مالیت کے 670 مختلف ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے رواں بجٹ میں 60 ارب روپے مختص ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعلی نے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبوں کے پی سی ونز کی منظوری کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکموں کو رواں ماہ کے آخر تک اپنے اپنے پی سی ونز متعلقہ فورمز سے منظور کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی اور پی سی ونز منظور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل کو مزید مستحکم کرنے اور اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ ذمے داروں کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لاکر رپورٹس پیش کی جائیں، ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کا خصوصی نظام متعارف کرایا جائے، ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبے کی نشان دہی میں زیادہ آبادی والے علاقوں اور لوگوں کی ضروریات کو پہلی ترجیح دی جائے۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
Next Post کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا انکشاف
Karachi Lady Doctor Abuse

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.