geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

علم کی موتی اور ہماری نوجوان نسل

May 11, 2019 0 1 min read
Library
Share this:

Library

تحریر : روشن خٹک

علم وہ عظیم نعمت ہے جس کی عظمت اور سر بلند یوں کا صحیح معنوں میں احاطہ کرنا ممکن تو نہیں مگر یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ علم فطرت کے اسرار کو منکشف کرتا ہے، زندگی گزارنے کے آداب سکھاتا ہے، اور خاک نشینوں کو افلاک کی رفعتوں کا ہمراز بناتا ہے علم وہ ذریعہ ہے جس کے بدولت انسان خود آگہی سے لے کر خدا شناسی تک کے منازل طے کرتا ہے۔علم جیسے لا زوال دولت کا ایک بڑا ذریعہ کتابوں کا وجود ہے کتابوں کے فیوض و برکات علمِ انسانیت تک پہنچانے کے لئے سب سے اہم کردار ان لائیبریریوں کا ہے جو صدیوں سے حالات کی ظلمتوں میں تاریخ ساز اجالے بکھیر رہی ہے۔لائیبریری کا وجود ایک دانش کدہ کی حیثیت رکھتا ہے ایسا دانش کدہ جس کی فضاوں میں پہلا سانس لیتے ہی علم و حکمت کی خوشبو محسوس ہو نے لگتی ہے۔ اہلِ حکمت نے مدتوں قبل کتاب کو بہترین ساتھی اور معلم اخلاق قرار دیا ہے ۔کتاب کی حیثت ایک ایسے رفیق کی ہے جو دلوں کے خلوتوں میں گھر کرکے فقط منزل کا سراغ ہی نہیں بخشتا بلکہ منزل ہمکنار ہونے کا سلیقہ بھی بتاتا ہے۔

مگر افسوس صد افسوس کہ آج کا نوجوان موبائل اورانٹر نیٹ کی بھول بلیوں میں اتنا مصروف ہے کہ اسے لائیبریری سے استفادہ کرنے کی مہلت ہی نہیں ،وہ اپنا قیمتی وقت فیس بک وغیرہ جیسے مشغلوں میں ضائع کرتا ہے۔آج کئی لوگ پاکستان تحریکِ انصاف کے نو جوانوں سے یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ان کے کمنٹس تہذیب اور دائرہ اخلاق سے باہر ہوتی ہیں ، نوجوان کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں، ان کا مخصوص نظریات کا اسیر ہونا کوئی اچھی بات نہیں۔اپنی بات سب تک پہنچانا مگر دوسروں کی بات سننے پر آمادہ نہ ہونا دورِ حاضر کا ایک بڑا المیہ ہے ۔آج کے نوجوانوں کی محدود سوچیں انہیں یہی لوریاں دے کر سلا دیتی ہیں کہ ان جیسا اور کوئی نہیں ہے ۔

اس محدود سوچ کی بدولت بہت سے ذہن پرا گندگی اور فکری کم مائیگی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انسان دوسروں سے کچھ پوچھنے یا سیکھنے کی بجائے اپنی ذات کو ہی عقلِ کل سمجھنے لگ جاتا ہے۔راقم الحروف یہ سمجھتا ہے کہ فکری پسماندگی ہمیں ایک دوسرے سے دور لے جا رہی ہے ، با ایں وجہ اگر ہمارے نوجوان کسی کتب خانہ کا رخ کر لیں ، تو انہیں جلد یہ احسا س ہوگا کہ مو بائل اور نیٹ وغیرہ کی بجائے یہاں کی کتابیں اس پر کو نین کی وسعتوں کا علم ظاہر کرتی ہیں، انہیں جلد یہ احساس ہوگا کہ وہ ایک مخصوص سوچ کا پابند بن کر قدرت کے بخشے ہو ئے علوم سے کس قدر تہی دامن تھا ، یہاں داخل ہو کر محدود سوچ کے کنارے ٹوٹنے لگتے ہیں اور عالمگیر مطا لعاتی فیوض عطا ہونے لگتے ہیں۔دوسروں سے نفرت کرنے کا جذبہ دم توڑنے لگتا ہے اور خلوص کی خوشبو پھیلنے لگتی ہے۔مطا لعہ کی دنیا میں کھو کر کر اسے احساس ہونے لگتا ہے کہ علوم و فنون کی اس بحرِ بے کنار کے مقابلے میں میری حیثیت تو ایک قطرہ کی بھی نہیں ہے۔اپنی ذات کی خود ساختہ خول میں بند رہنے والا نوجوان علومِ قدیمہ و جدیدہ سے استفادہ کر کے کشادہ ظرفی، بلند فکری، عالی ظرفی اور اعلیٰ ذوق کا بہرین نمونہ بن سکتا ہے۔پھر وہ ایک نظرئیے کا نقیب نہیں بلکہ معا شرتی اصلاح اور قومی ترقی کا سبب بن سکتا ہے ،اس کی سوچ کسی ایک لیڈر( خواہ وہ نا اہل ہی کیوں نہ ہو ) پر جمی ہی نہیں رہتی بلکہ اپنی ذہنی بالیدگی کے سبب اس قابل ہو تا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور ان لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے جو نہر کے متوازی کناروں کی طرح کبھی نہ ملنے کا عزم رکھتے ہوں۔

دورِ حاضر ذرائع ابلاغ کے استمال اور اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کا دور ہے،عصرِ حاضر میں ابلاغ اور ایک دوسرے سے تعلق جوڑنے کے بہت سارے ذرائع ہیں،جن میں اخبارات و رسائل، ٹیلی ویژن،موبائلز اور سوشل میڈیا خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ بے شک یہ تمام ذرائع معاشرے کے منتشر اجزاء کی شیرازہ بندی کرکے ایک مقام پر جمع کر سکتے ہیں مگر ان تمام ذرائع کے پسِ پردہ لائبریریوں کی فکری امداد کار فرما ہے۔راقم الحروف کے قلم کو جو تھوڑی بہت طاقت اللہ نے ودیعت کی ہے ، اس قوت کا اصل ماخذ لائبریری ہے۔لہذا میں آج کے نوجوان نسل سے یہی گزارش کروں گا کہ وہ موبائل کی دوستی چھوڑ کر لا ئبریری سے اپنا رشتہ استوار کر لیں۔لائبریری ہی وہ جگہ ہے جہاں تنگ نظری کی برف پگھلتی ہے،جہاں خلوص و مروت کا سورج یخ بستہ ذہنوں کو بالیدگی کی حرارت پہنچاتا ہے۔ یقین جانیئے لائبریری ایک بہترین تربیت گاہ ہے مگر اس کا انداز دوسروں سے جدا ہے ،لائبریری کی سرمائے کی حیثیت معلم ضرور ہے مگر یہ معلم زبر دستی اپنا وجود نہیں منواتا،یہ تو خوشبو کا سفر ہے ،گلستاں میں جائو تو وہاں کی خوشبو اس آہستگی مگر پائیداری کے ساتھ مشامِ جاں کو معتر کرتی ہے کہ نہ چاہتے ہو ئے بھی یہ خوشبو لا شعور کی گم شدہ تہوں کو مہکا دیتی ہے۔ تعصب اور بغض کی بد بو انسانی حسیات سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا کر دیتی ہے ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری نوجوان نسل کتب خانوں سے اپنا رشتہ جو ڑ لیں ، اپنی آواز صدائے رائیگاں نہیں بلکہ متاعِ بصیرت کا درجہ دیتے ہوئے نگاہِ بلند ، سخن دلنواز اور جاں پر سوز کا حامل ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 Roshan khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Imran Khan
Previous Post آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم نے مالیاتی امور پر پیر کو اہم اجلاس بلالیا
Next Post مقدس مہینے میں دہشت گردی
Lahore Blast

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.