geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کے پی کے: کورونا کی رپورٹنگ کرنے والے 10 صحافی بھی متاثر

May 9, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

خیبر پختونخوا (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور سمیت دیگر اضلاع میں کورونا کے حوالے سے فرنٹ لائن پر آگاہی کے لیے کام کرنے والے ‌صحافی بھی ذاتی حفاظتی اشیا اور احتیاطی تدابیر سے ناواقف ہیں۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے حوالے سے رپورٹنگ کرنے والے ایسے صحافیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جو خود بھی اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تمام صحافی چونکہ اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں تو اسی باعث ان کے گھر کے دیگر افراد کو بھی یہ وائرس منتقل ہوا ہے۔ متاثرہ صحافیوں میں زیادہ تر الیکٹرانک میڈیا کے لیے کام کرتے ہیں جنہیں ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور متاثرہ افراد کی کوریج کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ متاثرہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ان کے اداروں کی جانب سے انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت تو کی جاتی رہی لیکن کسی قسم کا حفاظتی سامان یا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کوئی گائیڈ لائن فراہم نہیں کی گئی۔

پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد میں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہے اسی طرح زیادہ صحافی بھی یہیں متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ پشاور کے سینیئر صحافی آصف شہزاد اعوان نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے بتایا، ”متاثرین میں اضافے کے ساتھ ہماری ڈیوٹی میں بھی چار گھنٹے کا اضافہ کیا گیا۔ جب تفتان سے مشتبہ افراد کو پشاور لایا گیا تو ان کی کوریج کا کہا گیا لیکن حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں شک ہوا تو تو انہوں نے ٹیسٹ کرایا: ”چار دن بعد مثبت رزلٹ دے کر گھر پر ہی الگ تھلگ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ گھر کے دوسرے لوگوں کا ٹیسٹ کیا تو تعداد چھ ہوگئی لیکن آج سترہ افراد کے گھرانے میں یہ تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔‘‘

حکومت اور ان کے ادارے کی جانب سے تعاون کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ پشاور پریس کلب کی جانب سے ضروری اشیا فراہم کی گئیں جبکہ حکومت کی جانب سے اشیا خورد و نوش فراہم کی گئی ہیں۔

آصف شہزاد اعوان اس مشکل وقت میں جہاں اپنے ادارے سے نالاں ہیں وہاں انہوں نے خیبر یونین آف جرنلسٹس سے بھی گلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے، ”گھر میں جگہ کم تھی مجھے آئسولیشن کی ضروت تھی جو فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آج فیملی کے سترہ میں سے گیارہ لوگ متاثرہیں۔‘‘

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینیئر نائب صدر شمیم شاہد نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے بتایا، ”یہ ایک حقیقت ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے مالکان نے نہ پہلے مشکل حالات میں کارکنوں کی مدد کی ہے اور نہ ہی موجود مشکل حالات میں کوئی تعاون کیا۔ ہم نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات سے ملاقات کی۔ موجود طریقہ کار کے مطابق علاج کا خرچہ حکومت دے گی جبکہ مرنے کی صورت میں ورثا کو دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 150 کِٹس اور دیگر اشیا فراہم کی گئی تھیں لیکن ضرورت اب بھی ہے۔

صوبائی حکومت نے جہاں ابتدائی دنوں میں حفاظتی اشیا فراہم کیں وہاں گزشتہ روز متاثرہ افراد کے گھروں میں اشیا خورد ونوش کی فراہمی شروع کی ہے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر کا کہنا ہے، ”صحافی ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن پر کام کر کے عوام میں آگاہی بیدار کرنے میں متحرک ہیں۔ ہم انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہر قسم کی امداد کا سلسلہ جاری رکیں گے۔‘‘

خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے جہاں دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے رپورٹنگ کی وہاں اب کورونا وائرس سے آگاہی کی مہم میں بھی آگے آگے ہیں تاہم وہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد اداروں کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

Share this:
King Salman bin Abdulaziz Al Saud
Previous Post شاہ سلمان اور امریکی صدر کا دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان
Next Post جرمنی: مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف مقدمے کی سماعت اگست میں
German Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.