geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کویت ایئر لائن نے عراق کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں

January 29, 2022 1 1 min read
Kuwait Airways
Share this:

Kuwait Airways

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) کویت ایئرویز کمپنی نے عراق کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے مزید کہا کہ معطلی کا فیصلہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر کایا گیا ہے اور یہ فیصلہ عراق کے موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا۔

مسلح دھڑوں کی طرف سے کیے جانے والے میزائل حملوں میں خطرناک اضافے کے بعد غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چھ راکٹ داغےگئے جس کے نتیجے میں ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا۔

عراقی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یہ جواز فراہم کیے جانے کے باوجود کہ متاثرہ طیارہ ان طیاروں میں سے ایک تھا جو سروس سے باہر تھے مگر کچھ راکٹ ہوائی اڈے کے رن وے پر گرے۔

مقامی میڈیا نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داغے جانے والے راکٹ رن وے اور عمارت کے ایک جانب گرے۔ حملے کے نتیجے میں ایک طیارے اور ایک تنصیب کو نقصان پہنچا، مذکورہ طیارہ خارج از خدمت تھا۔ مزید یہ کہ راکٹ شکن نظام نے کچھ راکٹوں کو ہوائی اڈے کے اطراف میں مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ڈرون طیارے کے حملے میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریا کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی صبح چار بجے کی گئی تاہم دفاعی نظام(C-RAM) اس ڈرون کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل مار گرانے میں کامیاب رہا۔

عراقی فضائی کمپنی نے ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملے میں بعض خارج از خدمت طیاروں کو نقصان پہنچنے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے مطابق مسافروں کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

عراق میں ایک ایران نواز ملیشیا “ابابیل بریگیڈز” نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے۔ زیر گردش وڈیو میں مذکورہ ملیشیا 5 جنوری 2021ء کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع امریکی فوجی اڈے کی سمت ڈرون طیارے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

عراقی میڈیا نے بتایا تھا کہ 5 جنوری کو علی الصباح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 4 کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ راکٹ ہوائی اڈے کے نواح میں الجہاد کے علاقے سے داغے گئے تھے۔

ایران اور اس کی ہمنوا عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے قاسم سلیمانی اور دیگر قائدین کی ہلاکت کا انتقام لینے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ البتہ اس سلسلے میں ابھی تک راکٹوں اور ڈرون طیاروں کے استعمال پر اکتفا کیا گیا ہے جن سے بیشتر اوقات بھاری نقصان نہیں پہنچتا۔ یہ راکٹ اُس فوجی اڈے کے اطراف میں گر جاتے ہیں جہاں بین الاقوامی اتحاد میں شامل امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Share this:
Naftali Bennett
Previous Post ویانا میں غلط ہو رہا ہے، ہم ایران کے خلاف کارروائی کے لیے آزاد ہیں: اسرائیل
Next Post عرب اتحاد کے یمنی شہر مارب میں اہدافی حملے، 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک
Arab League Attacks

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.