geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کویتی شاہی خاندان میں اختلافات، جابر کا وزیر اعظم بننے سے انکار

November 19, 2019 0 1 min read
Sheikh Jaber al-Mubarak
Share this:

Sheikh Jaber al-Mubarak

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) خلیجی ریاست کویت کے حکمران خاندان میں پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے بعد عبوری وزیر اعظم شیخ جابر المبارک نے دوبارہ اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے انکار کر دیا ہے۔ انہیں کویت کے امیر نے دوبارہ سربراہ حکومت نامزد کیا تھا۔

کویت سٹی سے ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق کویتی وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے، جو 2011ء سے سربراہ حکومت کے عہدے پر فائز تھے، گ‍زشتہ ہفتے اپنا اور اپنی حکومت کا استعفیٰ 90 سالہ ملکی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو پیش کر دیا تھا۔

اس کے بعد امیر الصباح نے آج پیر 18 نومبر کو پہلے تو اپنے بیٹے اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد الصباح اور وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو موجودہ عبوری حکومت میں ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا اور پھر ساتھ ہی مستعفی ہو جانے والے نگران وزیر اعظم شیخ جابر المبارک کو دوبارہ وزیر اعظم بھی نامزد کردیا۔

اس پر شیخ جابر المبارک الصباح نے اپنی نامزدگی کے محض چند ہی گھنٹے بعد ایک بار پھر یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہی یہ بھی ہوا تھا کہ المبارک کی حکومت کے مستعفی ہو جانے کی وجہ ملکی پارلیمان میں چند اراکین کی طرف سے وزیر داخلہ کے خلاف پیش کی جانے والی ایک تحریک عدم اعتماد بنی تھی۔

اس پارلیمانی تحریک میں وزیر داخلہ پر اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کا الزام بھی لگایا گیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح ہو گیا تھا کہ تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی عرب ریاست پر حکمران خاندان میں طاقت کی ایک باقاعدہ رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔ اس دوران وزیر دفاع اور وزیر داخلہ پر فوجی مقاصد کے لیے مختص کردہ سرکاری رقوم کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات بھی لگائے گئے تھے۔

کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو آج ہی ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب بھی کرنا تھا۔ دریں اثناء شیخ جابر المبارک کی طرف سے عبوری طور پر سربراہ حکومت کا عہدہ دوبارہ قبول کرنے سے انکار کے بعد امیر کو اپنے کسی اور شخصیت کو نیا وزیر اعظم نامزد کرنا ہو گا۔

لیکن نئی ملکی حکومت آئندہ جو بھی بنائے، یہ بات واضح ہے کہ کویت کی تیل سے متعلق سرکاری پالیسی اس لیے نہیں بدلے گی کہ یہ حکمت عملی ملک کی سپریم پٹرولیم کونسل طے کرتی ہے۔ جہاں تک ملکی خارجہ پالیسی کا سوال ہے، تو وہ بھی اس لیے تبدیل نہیں ہو گی کہ اس کے نگران خود کویت کے امیر ہیں۔

کویت کا شمار خلیج کے علاقے میں امریکا کی اہم ترین اتحادی ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں کا سیاسی نظام خلیجی ریاستوں کی چھ رکنی تعاون کونسل یا جی سی سی میں مقابلتاﹰ سب سے زیادہ جمہوریت نواز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ملکی پارلیمان قانون سازی بھی کر سکتی ہے اور حکومتی وزراء سے جواب طلبی بھی کر سکتی ہے۔ کویت میں معمول کے مطابق اگلے پارلیمانی انتخابات آئندہ برس ہونا ہیں۔

کویت میں موجودہ سیاسی بحران اس لیے بھی باعث تشویش ہے کہ حکمران شاہی خاندان میں داخلی اختلافات اور طاقت کی جنگ اب پارلیمان سے باہر بھی دیکھی جانے لگی ہے۔ اس جنگ کا کیا نتیجہ نکلے گا، اس بارے میں یقین سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ جابر المبارک الصباح اب دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے آج ہی امیر کویت کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط میں کہا، ”میں بطور نامزد وزیر اعظم اپنی دوبارہ نامزدگی کو مسترد کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس انکار کو قبول کیا جائے۔‘‘ المبارک نے اپنے انکار کی ایک وجہ اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی کردار کشی کی مہم بھی بتائی۔

اس ملک میں حکمران شخصیات کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تناظر میں اسی مہینے کویت سٹی میں ملکی پارلیمان کے باہر عوامی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے تھے اور اس رسہ کشی پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei
Previous Post ‘سادگی کے پیکر’ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کتنی ہے؟
Next Post سپریم کورٹ طاقتور، کمزور کیلئے الگ قانون کا تاثر ختم کرے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.