geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لداخ میں آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو کرارا جواب دیا، مودی

June 28, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ملکی سرزمین پر بری نگاہ ڈالنے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دبے لفظوں میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی حمایت کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز عوام سے ریڈیو خطاب میں کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کی خاطر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے اسلحہ سازی میں بھارت پیش پیش تھا لیکن آزادی کے بعد ملک میں دفاعی پیداوار پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اور اب یہ کمی ان کی حکومت پوری کر رہی ہے۔

انہوں نے وادی گلوان کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں بھارتی سرزمین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو کرارا جواب دیا گیا۔ یاد رہے کہ لداخ کے مشرق میں واقع وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہاتھا پائی اور ڈنڈوں کی لڑائی میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق چینی فوجی اب بھی اسی علاقے میں موجود ہیں، جہاں سے انہیں بھارتی حکومت اور فوج نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم کا چین کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے فوجیوں نے دکھا دیا ہے کہ وہ کبھی بھی بھارت کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ”بھارت آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھنا اور مناسب جواب دینا بھی جانتا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لداخ میں ہلاک ہونے والوں پر پورے بھارت کو فخر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر سے انہیں ایسے خطوط مل رہے ہیں، جن میں ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات ہی خریدیں اور استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نعرے کی مزید ترویج کی جائے گی۔

20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے سیاسی رہنما قوم پرستی کے نام پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ اور چین کو سبق سکھانے پر زور دے رہے ہیں۔ لیکن ماہرین کے نزدیک یہ سب وقتی جوش سے زیادہ کچھ نہیں کیوں کہ بھارت کی مارکیٹ کا چین پر اتنا انحصار ہے کہ اس سے نجات حاصل کرنا مشکل ہے۔

بھارت ہزاروں مصنوعات اور خام مال کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے۔ بھاری مشنری سے لے کر ہر طرح کے ٹیلی کام، پاور آلات اور دوا سازی میں استعمال ہونے والے اجزاء تک کے لیے بھی خام مال اسے چین سے ہی درآمد کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی محکمہ کامرس کی رپورٹ کے مطابق چین، امریکا کے بعد بھارت کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا، ”ایک خود انحصار بھارت ہی مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیر اعظم صرف پاکستان کا
Next Post شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج
Supreme Court

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.