geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور جلسہ میں یا اِدھر یا اُدھر نہیں ہو سکا

December 19, 2020 0 1 min read
Lahore Jalsa
Share this:

Lahore Jalsa

تحریر : میر افسر امان

لاہور کے جلسہ میں نہ اِدھر ہوا نہ ہی اُدھر ہو۔ بلکہ جلسہ خود ہی اُدھرہوگیا۔مریم صفدر صاحبہ نے نواز شریف صاحب کی لندن سے ہدایات کے مطابق لاہور کے گلی گلی کوچے کوچے میں مہم چلائی۔ مگر لاہور جلسہ میں افراد کی حاضری توقع سے بہت کم رہی ۔مدارس کے طالبعلم نہ ہوتے تو گیارہ جماعتوں کے کارکن تو شمار میں ہی نہ ہوتے؟ گیارہ جماعتی اپوزیشن اب تاریخیں آگے بڑھا رہی ہے۔ اُدھر بلاول زرداری صاحب، پیپلز پارٹی کے پرچی چیئرمین نے جیل میں شہباز شریف سے بات چیت کی اور لگتا ہے کہ گن گرج کا زور کم ہو جائے گا۔ خیر دوسری طرف عمران خان کی تحریک انصاف پاکستان نے علامہ شیخ محمد اقبال کے خواب، قائد اعظم محمد علی جناح کے اسلامی وژن کے مطابق مدینے کی فلاح ریاست طرز کے حکومت بنانے اور ملک کو کرپشن فری بنانے کے منشور پر الیکشن جیت کر اپنی پارٹی کی موجودہ حکومت بنائی۔عمران خان اپنی ہر تقریر میں اپنے منشور کے مطابق مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست کے اپنے وعدے کو دھوراتا رہتا ہے۔اپنے منشور پر عمل کر رہا ہے۔

کرپٹ عناصر کو یہ کہہ کر باور کرا رہا ہے کہ آپ حضرات جتنے چاہیں جلسے کر لیں۔ آپ نہ حکومت کو نہیں گرا سکتے، نہ ہی کرپشن کے مقدمات اور نیب کوختم کرا سکتے ہیں۔ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں مگر میں این اور آر نہیں دوںگا۔کرپشن کے مقدمے اور نیب میرے دور حکومت سے پہلے کے بنے ہوئے ہیں۔ نیب قانون کے مطابق کام کرتی رہے گی۔ میں ہر قسم کے مذاکرات کرنے کے لیے تیا رہوں ۔ پارلیمنٹ ہی مسائل اور اختلافات حل کرنے کی جگہ ہے۔ اب تو عمران خان نے شیخ رشید صاحب کو وزیر داخلہ بنا کر اپوزیشن کو ٹف ٹائیم دینے کا بندوبست بھی کر لیا ہے۔شیخ رشید نے آتے ہی نواز شریف کو للکار دیا ہے کہ کافی ہو گیا اب مذید ڈیل نہیں دی جائے گا۔بات تو صحیح ہے کہ ایک تو نواز شریف کو ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نے صادق و امین نہ ہونے پر سیاست سے تاحیا ت نا اہل قرار دیا۔نیب عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ بیماری کا جعلی ڈرامہ کر کے لندن اپنے مفرور بیٹوں کے پاس چلا گیا۔ عدلیہ کے مطابق ملک کے سسٹم سے دھوکا کیا۔ عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔ اب پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔ لفافہ سیاست والے صحافی نواز شریف کی زبان بندی کے خلاف عدالت میں ریلیف لینے گئے ۔عدالت نے کہا مجرم، کرپشن میںسزا یافتہ، مفرور اور اشتہاری کو عدالت ریلیف نہیں دے سکتی۔

جس وقت سے عمران خان نے خیبر پختون خواہ میں پہلی دفعہ مولانا فضل الرحمان صاحب کو شکست سے دور چار کیا۔ اُس وقت سے عمران خان کی پرانی زندگی کی گردان عوام کو سنا سنا کر یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیا ۔ پھرعمران خان نے مرکز میں بھی حکومت بنا لی تو عین اس وقت مولانا صاحب نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو چلنے ہی نہیں دوں گا۔ تمام ممبران قومی اسمبلی سے استعفے دیں۔ واحد جماعت اسلامی تھی جس نے اس بیانیہ کی مخالفت کی اور کہا کہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے چاہییں۔ پیپلز پارٹی نہ ہی نون لیگ میں بھی استعفوں والی بات کی پذیرائی نہیں ہوئی تھی۔ اس وقت مولانا فضل الرحمان دونوں سے نالاں تھے۔

حسن اتفاق کہ نواز شریف فیملی کا آف شور کمپنیوں میں نام نکلا۔ نواز شریف کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے امین و صادق نہ ہونے پر سیاست سے تاحیا ت ناہل قرار دیا۔ نیب عدالت نے کرپشن پر سزا سنائی۔بیماری کا بہانہ بنا کر لند ن گیا وہاں شیر بن گیا۔مریم صفدر صاحبہ بھی کرپشن میںسزا ہوئی۔ ٢٠١٨ء کے قومی انتخابات بھی عمران خان جیت گئے۔ نواز شریف نے اسکا الزام فوج اور عدلیہ پر لگا کر سارے پاکستان میںجلسے ، جلوس اور ریلیاں کر کے محاذ کھولا۔مولانا صاحب بھی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست ہا رگئے ۔ نواز شریف نے مولانا صاحب کے کندھوں پر بندوق رکھ کر پی ڈی ایم ( پاکستان ڈیموکریٹک موو منٹ) میں پیپلز پارٹی سمیت گیارا پارٹیوں کو شریک کر کے فوج کے خلاف تازہ دم ہو کر میدان میں پھر نکل آئے۔نواز شریف اور مریم صفدر پہلے سال بھر خاموش رہ کر این اور آر کی کوششیں کرتے رہے۔

شہباز شریف نے بھی کافی کوشش کی۔ نواز شریف نے اپنی سندھ کے گورنر جس کے والد فوج کے جنرل تھے، کے ذریعے سپہ سالار سے ملاقات کرا کے نواز شریف اور مریم صفدر کے مقدمات ختم کرانے کی درخواست کی۔ سپہ سالار نے کہا کہ فوج کا اس معاملے کچھ لینا دینا نہیں۔ یہ عدلیہ سے متعلق بات ہے اسے عدلیہ کے ذریعے حل کروائیں۔ اس کے بعد سال ڈیڑھ سال کی خاموشی توڑ کر اب فوج کو بلیک میل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اپوزیشن کو نہ اپنے ملک کی پروا ہے ، نہ ہی ملکی مسائل سے واسطہ ہے اور نہ ہی کررونا کی دوسری لہرکی۔ا نہیں صرف اپنی کرپشن کے مقدمات ختم کرانے ہیں۔ نواز شریف کو پینتیس برس بعد اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا۔ جس کا ان کو بڑا صدمہ ہے۔نوازشریف نے پاک فوج کے سپہ سالار اور دیگر احساس اداروں میں تعینات فوج افسروں کے نام لے کر ان پر بے جا تنقید کی ہے۔ یہ فوج میں بغاوت کرانے کی ناکام کوشش ہے۔ اپنے حلف کی پاسداری بھی نہیں کی۔ قوم کے خفیہ راز فاش کر کے ملکی تاریخ میں سنگین غلطی کی ہے۔ ذرائع

٢
اس پر مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ نواز شریف کی اس سنگین غلطی پر ملک کے قانون کے مطابق ایکشن لیں اور ملکی سا لمیت کو یقینی بنائیں۔غدار وطن الطاف حسین کی طرف سے ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے کے خلاف صحیح وقت پر ایکشن نہ لے کر پہلے والی غلطی کو نہ دھرائیں۔ مولانا صاحب نے بھی فوج کے خلاف اعلان جنگ کرکے کہا افغانستان میں جیسے امریکی فوج حشر ہوا۔ ایسا تمھارابھی حشر کریں گے۔ اب پورے ملک میں پی ڈی ایم کے کارکن یہی قوالی کر رہے ہیں۔ محمود اچکزئی ، منظور پشین، اخترمینگل، اسفندیار ولی توپہلے سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔ اب نواز شریف نے ان کو پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اللہ کا کرنا کہ مریم کی انتہائی کوشش کے باوجود پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ ناکام ہوا۔عمران خان نے شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا کر اپوزیشن کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

صاحبو! بُرا ہو مغربی جمہوریت کا کہ اس میںمخالفت برائے مخالفت کا رواج ہے۔حکومت کے کرپشن فری پاکستان کے اچھے کاموں کی بھی مخالفت کی جاتی ہے بلکہ مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ جبکہ قرآن ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر و اور برائیوں میں تعاون نہ کرو۔ بلکہ جتنا ہو سکے برائی کو روکو۔ اے کاش! کہ بحیثیت قوم ہم اچھے کو اچھا اور بُرے کوبُرا کہنے کی عادت ڈالیں اور ملک کو کرپشن سے پاک کریں۔آمین
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Jam Kamal
Previous Post گوادر میں باڑ لگانے کو سیاسی رنگ دے کر ایشو بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
Next Post نوسٹرا ڈیمس
Nostradamus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.