geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسموگ کا سلسلہ بڑھنے لگا

November 8, 2020 5 1 min read
Lahore Smog
Share this:

Lahore Smog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے بھی تجاوز کر گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے۔ شام کے اوقاتت میں اسموگ کی شدت بڑھ جاتی ہے ، فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹافراہم کرنیوالے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں آئندہ ایک ہفتے میں ائیرکوالٹی انڈکس 302 سے 442 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی اوراسموگ کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں اورفیکٹریوں سے نکلنے والادھواں، اینٹوں کے روایتی بھٹوں سے نکلنے والا دھواں، گردوغبار، فصلوں کی باقیات کولگائی جانیوالی آگ اورکیمیکل فیکٹریوں کادھواں شامل ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں اسموگ پرقابو پانے کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پردفعہ 144 نافذ ہے، اینٹوں کے بھٹے بھی 7 نومبرسے بندکئے جاچکے ہیں ، جبکہ پی ایچ اے کی طرف سے اسموگ سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں صبح وشام پانی کاچھرکاؤ کیاجارہا ہے۔ پنجاب کے وزیرماحولیات باؤ رضوان نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق 7 نومبر سے اینٹوں کے روایتی بھٹے بندکردیئے گئے ہیں جو 31 دسمبر تک بندرہیں گے ۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں پر ایک ماہ میں 165 ایف آئی آر درج کرچکے ہیں اوریہ کارروائیاں جاری ہیں۔

چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کہتے ہیں حکومت نے اسموگ کے حوالے سے کوئی لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنائی ہے۔ سرکاری ادارے خود کوڑے کو جمع کر کے آگ لگا نے میں مصروف ہیں۔ لوگ 2ہزار جرمانہ ادا کر دیتے ہیں، گاڑی ٹھیک نہیں کرواتے ہیں۔

دوسری طرف ریلیف کمشنر پنجاب بابرحیات تارڑ نے ڈی سی لاہور کو اسموگ بارے اختیارات تفویض کردئیے ہیں۔ ڈی سی لاہورنے بتایا کہ گزشتہ چندروزمیں 564 گاڑیوں کو بند ،238 فیکٹریوں کے چالان کر کے 20 لاکھ جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر نے سیکرٹری آرٹی اے ،ماحولیات اور زراعت آفیسرز کو بھی آخری وارننگ دے ہے اوراسموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات تیزکرنے کاکہا ہے۔ ریلیف کمشنرکاکہنا ہے بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے 12 فیصد جبکہ پنجاب میں 8 فیصد اسموگ پیداہوتی ہے، گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے 43 فیصد، فیکٹریوں اورکارخانوں سے نکلنے والی گیسوں اوردھویں سے 25 فیصد جبکہ 20 فیصداسموگ فصلوں اورکوڑے کرکٹ جلائے جانے سے پیدا ہوتی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹرانجم علی بٹر نے بتایا کہ انہوں نے اسموگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ہی صوبے بھرمیں فصلوں خاص طورپردھان کی باقیات کوجلانے پرپابندی لگادی تھی ، گزشتہ سال کی نسبت اس سال فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اورکاشتکارجدیدطریقوں سے دھان کی باقیات کوتلف کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلائے جانے کی اطلاعات ہیں اس وجہ سے لاہور،سیالکوٹ ، ناروال اوردیگرمشرقی سرحدی علاقوں میں اسموگ بڑھنے کے خدشات ہیں۔

ادھر شہر میں فضائی آلودگی ماپنے کے آلات بارے اہم انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ ماحولیات پنجاب کے پاس 7 ائیر مانیٹرنگ سٹیشن اور ایک موبائل یونٹ ہے۔ 7 ائیر مانیٹرنگ سٹیشن میں سے بھی 4 غیر فعال ہوچکے ہیں، جنہیں مرمت نہیں کروایا جارہا۔ 2015 میں خریدے گئے تمام ایئرپوائنٹر بھی ہیڈ آفس میں خراب پڑے ہوئے ہیں۔

اسموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں،مغلپورہ کی رہائشی عائشہ اعجاز کہتی ہیں اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن اورسانس لینامشکل ہورہا ہے ، اسموگ کے ساتھ ساتھ اب دوبارہ کروناکا بھی خطرہ ہے، اس لئے وہ لوگ نہ صرف خودباہرجاتے ہوئے ماسک استعمال کرتی ہیں بلکہ بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے بھی ماسک پہناتی ہیں۔

دروغہ والا کے رہائشی محمدامین کہتے ہیں ان کے علاقے میں تو پورا سال ہی فضا آلودہ رہتی ہے، اس علاقے میں خاص طورپربندروڈکے ساتھ درجنوں لوہے کی ملزہیں جو گاڑیوں کے ٹائرجلاتے ہیں، اب جب سردیاں شروع ہوئی ہیں توکاربن کے ذرات فضامیں موجود رہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی گھرایسا نہیں ہوگا جہاں اس آلودگی کی وجہ سے کوئی فردبیمارنہ ہو، سانس لینے میں مشکل آتی ہے، گھروں کی چھتوں اورصحن میں کاربن گرتا ہے، حکومتی اداروں کو شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور جب بھی باہرسے واپس گھر یا دفتر پہنچیں تو آنکھوں اور چہرے کو پانی سے دھوئیں ، ماہرین کے سفر کرتے وقت چشمہ استعمال کریں ،اس احتیاط سے کورونااور اسموگ دونوں سے محفوظ رہاجاسکتا ہے۔

Share this:
Abdul Qadir Baloch and Sanaullah Zehri
Previous Post عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے ن لیگ سے راستے جدا کر لیے
Next Post کوہاٹ میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
Kohat Firing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.