geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے

June 16, 2020 4 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : نسیم الحق زاہدی

میرے آقا کریم ۖ کا فرمان ہے کہ وہ معاشرہ تباہ ہو جاتا جس میں قانون امیر کے لیے کچھ اور ہوتا ہو اور غریب کے لیے کچھ اور ہوتا ہو امام ابن تیمیہ کا قول ہے کہ کفر پر قائم معاشرہ چل سکتا ہے مگرناانصافی پر قائم معاشرہ نہیں ۔عہد حضرت عمر فاروق میں ایک بار مدینہ منورہ کی سرزمین پر زلزلہ آیا تو حضرت عمر نے اپنا درہ زمین پر مارتے ہوئے زمین کومخاطب کرکے فرمایا کہ کیا عمر تم پر انصاف نہیں کرتا اس کے بات آج تک اس پاک جگہ پر زلزلہ نہیں آیا ۔یہ تھا خلفائے راشدین کادور اور “ریاست مدینہ”امیرالپاکستان کااقتدار میں آنے سے پہلے اور اب تک یہی فرما ن رہا ہے کہ وہ وطن عزیز کو “ریاست مدینہ”بناکر ہی دم لیں گے ۔کیونکہ وہ خلفائے راشدین کے ادوار سے بہت متاثر ہیں ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اس کی وجہ انصاف کے نام پر “انصاف”کا قتل ہے۔

پہلے سو دن میں سب کچھ بدل دینے کی باتیں ،سادگی مہم ،وزاء کے پروٹوکول کے خاتمے سے لیکر نوکریاں ،گھر،صحت کارڈ،فوری انصاف ،پولیس اصلاحات ،قرضہ نہ لینے کی باتیں ،مہنگائی کا خاتمہ وغیرہ جیسے بلندوبانگ دعوے حسب دستور نکلے اور اب کرونا جیسا عذاب الٰہی میں ٹائیگر فورس کا قیام ۔یہ کیسی اور کہاں کی تبدیلی ہے کہ غریب کل بھی غریب تھا ،آج بھی غریب ہے اور غریب ہی مرے گا ۔انصاف کل بھی بکتا تھا انصاف آج بھی بکتا ہے اور ہمیشہ بکتا رہے گا ،پچھلے ستر برس سے ان مٹھی بھر سیاست دانوں نے اس ملک کو لوٹنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے اس کی اصل وجہ قوم کی بے راہ روی ہے کیونکہ رحمت کائنات جناب حضرت رسولۖ کا فرمان کریم ہے کہ جیسی قوم ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ان پر ویسا ہی حکمران مسلط فرمادیتا ہے ۔خدانخواستہ وطن عزیز کی دھرتی اتنی بانجھ ہوچکی ہے؟۔ کہ محمد بن قاسم، سلطان محمد فاتح، سلطان صلاح الدین ایوبی یا پھر غازی ارطغرل جیسا فرزند نہیں جن سکتی مگر افسوس کہ ہم اس وقت زوال اور انحطاط کی اس منزل کو پہنچ چکے ہیں ۔ہم بحیثیت ایک زندہ قوم کے ختم ہوکر مردہ ہو چکے ہیں۔

ہم اس قدر سرکش اور باغی ہو چکے ہیں کہ اب اگر ہماری اصلاح کے لیے آسمان سے فرشتے بھی اتر آئیں تو شاید ہم لوگ پھربھی نہ سدھر سکیں۔کیا اس آزاد ریاست کا خواب اقبال نے دیکھا تھا ۔؟کیا اس کی تعبیر کے لیے قائد اعظم نے دن رات محنت کی تھی ؟کیا اس آزاد ریاست کے حصول کے لیے مائوں نے اپنے بچوں بہنوں نے اپنے بھائیوں اور سہاگنوں نے اپنے سہاگ کی قربانیاں دی تھیں ۔؟اس وقت فرنگی راج ،ہندئو راج اور سکھ راج تھا عزتیں اس وقت بھی محفوظ نہ تھیں آج وطن عزیز میں وڈیرہ راج،جاگیردار راج،چوہدری راج ،سردار راج ،وزیر راج ،ایم این اے راج،ایم پی اے راج ،وکلاء راج ،پولیس راج حتیٰ کہ مولوی راج موجود ہے ۔اور یہاں تو سوسال کی مردہ خواتین سے لیکر تین ماہ کی حوازادی اور آدم زادے کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔کہاں ہے وہ انصاف، انصاف کا راگ کہ اب قاضی کا قلم نہیں بکے گا،اب وکیل ایک مجرم کو بچانے کے لیے جھوٹی دلیلوں کے انبار نہیں لگائے گا ،ایک ڈاکٹر چند ٹکوں کی خاطر انسانی اعضا ء نکال کر فروخت نہیں کرے گا ،ایک ماں اپنی اولاد کی بھوک کے ہاتھوںمجبور اپنی عفت و عصمت نہیں بیچے گی ، پولیس والے پیسوں کی خاطر کسی مظلوم ماں کے واحد سہارے کو جھوٹے پولیس مقابلے میں گولیوں سے چھلنی نہیں کرے گے ،رشوت وسفارش کا زمانہ ناپید ہوجائے گا ۔

کچھ بھی تو نہیں ہوا اس مظلوم ذہنی مریض صلاح الدین کو اذیت ناک موت کیوں مارا گیا؟ اس لیے کہ اس کا جرم غریبی تھا ،سانحہ ساہیوال کے مظلوموں کو انصاف مل گیا ؟سانحہ چونیاں انصاف کی مثال قائم ہوگئی ؟ خانیوال تھانے دار کا دوستی سے انکار پر ماں کے سامنے اسکی بیٹی کو برہنہ کرکے ڈانس کرنے والے سانحہ پر بھی انصاف کی لازوال داستان رقم ہوچکی۔؟ایک بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اگر قانون سب کے لیے برابر ہے تو پھر آج تک کسی وڈیرے بااثر کو سزا کیوں نہیں مل سکی ملک چور وں کو پروٹوکول اور روٹی کے چوروں کو تختہ دار پر کیوں لٹکا دیا جاتا ہے ۔آج تک کسی مجرم پولیس والے کو سزا نہیں مل سکی اس کی وجہ انصاف کا دوہرا معیار ہے اب ایک پولیس والا اپنی ساتھی کو کیسے گناہ گار لکھ سکتا ہے تھانے آج بھی بکتے ہیں ۔اگر گناہ سب کے سامنے ہوتا ہے تو اس کی سزا بھی سب کے سامنے ہونے چاہیے یہاں آکر ہمارا آئین اجازت نہیں دیتا اگر یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے تو اس میں اسلامی سزائیں کیوں نہیں دی جاتیں اور اگر یہ جمہوریہ ملک ہے تو یہاں جمہور کا قتل عام کیوں ہے؟

عید کے روز کھڈیاں میں پیش آنے والا دل سوز سانحہ حافظ سمیع الرحمن کو ناجائز تعلقات نہ رکھنے کے جرم میں ایک پولیس والے نے سرعام گولی مار کر شہید کردیا اس پولیس والے کاکردار اچھا نہیں یہ اہل علاقہ کا کہنا ہے مگر اس کو سزا مل سکے گی بالکل بھی نہیں پہلی بات کہ مقتول کے والدین شریف النفس لوگ ہیں ڈرا دھمکا کر معافی نامہ لکھوالیا جائے گا یا پھر اس حافظ قرآن کو چور ثابت کردیا جائے گا یا پھر کیس اتنا کمزور ہوگا کہ ملزم باعزت بری اور بات ختم ۔لاہور کی ایک پارک کے اندر ایک غبارے بیچنے والے معصوم بچے کو ایک سرمایہ دار کا کتا دن دیہاڑے نوچتا رہا اور لوگ اوپر سے ویڈیو بناتے رہے ۔بحریہ ٹائون اسلام آباد میں ایک امیر زادے نے طوطا اڑجانے کی صورت میں آٹھ سال کم سن ملازمہ کو زمین پر پٹخ پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ایسے ایک نہیں ہزاروں بلکہ لاکھوں سانحات رونما ہوچکے ہیں اور میں پورے وثوق سے یہ کہتا ہوں کہ آج تک کسی ایک مجرم کو بھی سزا نہیں مل سکی کیونکہ پیسے میں بڑی طاقت ہے ۔کچھ عرصہ قبل ایک بریکنگ نیوز دیکھنے کو ملی تھی کہ ایک پان والے کو پانچ دن کی قید چھ سال بعد رہائی ملی اور فاضل جج نے اپنے ریماکس میںفرمایا کہ اس طرح کا انصاف تو پتھر کے دور میں بھی نہیں تھا۔ہم بھی تو یہی پیٹ رہے ہیں کہ اس طرح کا انصاف تو پتھر کے دور میں بھی نہیں تھا۔

آج وطن عزیز ایک نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ایک طرف کرونا وباء دوسرے ممالک میں ختم ہوکر پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے دوسری طرف بے روزگاری ،غربت افلاس نے انسانوں کو نگلنا شروع کردیا ہوا ہے ۔اور ادھر ہمارا حنوط شدہ میڈیا اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی بات کرنے کی بجائے عذاب سے لڑنے کی تلقین کررہا ہے ۔حضرت رسولۖ نے فرمایا تھا کہ ”وبائیں کیوں آتی ہیں ”جب کسی قوم میں علانیہ فحش (فسق وفجوراور زنا کاری)ہونے لگ جائے ،تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں ۔(ابن ماجہ 4019)باقی تبدیلی کا یہ سفر “ایاک نعبدوایاک نستعین “سے شروع ہو “اناللہ مع صابرین”سے ہوتا ہوا یقینا”اناللہ وانا الیہ راجعون”پر ختم ہوگا۔۔۔آپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے ۔ آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Lockdown
Previous Post لاک ڈائون
Next Post کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے: پیر شبیر احمد صدیقی
Pir Shabbir Ahmed Siddiqui

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.