geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قیادت کی جنگ

May 29, 2021 1 1 min read
PML-N
Share this:

PML-N

تحریر : الیاس محمد حسین

سیاسی مبصرین نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید درست کہتے تھے کیونکہ ن لیگ سے شین نکلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اب پارٹی پر کنٹرول کی جنگ کاآ غاز ہو چکا ہے بیانیہ کس کا چلے گا؟ مریم نواز کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا یہ سب سوالیہ نشان بنتا نظر آ رہا ہے ، ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں بیانیہ کس کا چلے گا اور پارٹی کو اب کون لیڈ کرے گا، ن لیگ میں اختلافات سنگین ہوتے جارہے ہیں ،پارٹی پر کنٹرول کی جنگ شروع ہوچکی ہے ، مسلم لیگ ن میں واضح طور پر دو گروپس ہوگئے ہیں ،ایک مریم نواز کا گروپ ہے جو نواز شریف کا بیانیہ آگے لے کر چلنے کا حامی ہے۔ یہ لوگ عمران خان حکومت کو ٹف ٹائم دیکر سیاسی ہلچل پیدا کرناچاہتے ہیں جبکہ دوسرا شہباز شریف کا گروپ ہے جو چاہتا ہے کہ ٹکراؤ سے پرہیز اور مفاہمت سے کام لیتے ہوئے 2023ء کا الیکشن جیتنے پر فوکس کیا جائے، ن لیگ کی سینئر قیادت چاہتی ہے کہ نواز شریف اس حوالے سے واضح فیصلہ لیں ورنہ خدشہ ہے کہ میاں نواز شریف نے پارٹی قیادت اور بیانیہ کے حوالے سے فیصلہ نہ کیا تو پارٹی تقسیم ہو سکتی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا موقف ہے کہ نواز شریف کے بیانیہ کی وجہ سے ن لیگ ضمنی انتخابات جیتی، میںاداروں سے بات چیت کی مخالف نہیں ہوں، پارٹی میں کوئی گروپ نہ شہباز شریف سے اختلاف ہے اسی تناظرمیں ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نواز شریف کی کردارکشی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے، اس کے باوجود ن لیگ کی عوام میں مقبولیت کم نہیں ہوئی پارٹی میںتوکوئی جھگڑا نہیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھایا جارہا ہے۔ لیکن سیاسی مبصرین کاتجزیہ ہے ن لیگ کے بیشتر سینئر رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ شہباز شریف کو فری ہینڈ دیا جائے، عمران خان کی حکومت کو ہدف بنایا جائے، اداروں سے محاذ آرائی نہ کی جائے، اداروں سے ڈائیلاگ کر کے معاہدہ کیا جائے جس میں حدود کا تعین کیا جائے۔

کیونکہ پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالے سے بھی دونوں گروپس میں واضح اختلاف ہے میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے سخت موقف پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔جبکہ میاںشہباز شریف چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپس آجائے، شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دینے پر بھی اعتراض ہے اس کے علاوہ بھی بہت سے امور توجہ طلب ہیں مسلم لیگ ن کے د ونوں گروپس میں اختلاف کی وجہ سے ن لیگ کی سینئر قیادت میں بے چینی ہے، شہباز شریف نواز شریف سے آمنے سامنے بات کرنے کیلئے لندن جاناچاہتے تھے، شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف فیصلہ کریں بیانیہ کیا ہوگا اور پارٹی کون لیڈ کرے گا؟، مریم نواز لیڈ کریں گی یا وہ خود لیڈ کریں گے اور بغیر مداخلت کے لیڈ کریں گے، آئندہ کا وزیراعظم کون ہوگا؟ اس لئے میاں شہباز شریف چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ بند کریں، خاموشی اختیار کرلیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں، شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر نواز شریف انہیں پارٹی کا مکمل کنٹرول دیدیتے ہیں تو پھر وہ اپوزیشن کی دوسری جماعتوں اور اداروں کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے، اگر نواز شریف نہیں مانتے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ شہباز شریف کے موقف کی حامی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ بے شک مریم نواز کراؤڈ پلر پرسنیلٹی ہیں مگر ابھی شہباز شریف کو معاملات حل کرنے دیئے جائیں کیونکہ اداروںسے ٹکرائوکی پالیسی سے مسلم لیگ ن کو مزید نقصان پہنچ سکتاہے مگر مزاحمتی سیاست ترک کرنے کے لئے مریم نواز متفق نہیں ہیں۔ باخبرسیاستدانوںکا خیال ہے کہ میاںشہباز شریف کی رہائی کے بعد اختلاف میں مزید شدت آئی ہے، شہباز شریف نے جیل سے رہا ہونے کے بعد واضح پیغام دیا کہ وہ پارٹی صدر ہیں ان کی مرضی کے بغیر جلسے جلوس اور کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ اس صورت ِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئررہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ یا دھڑے بندی ہے نہ شہباز شریف سے اختلاف،مریم، کوئی جھگڑا نہیں، چائے کی پیالی میں طوفان اٹھایا جارہا ہے۔

بہرحال مسلم لیگ ن ن کے زیادہ تررہنمامیاںشہبازشریف کے موقف کے حامی ہیں کیونکہ محاذ آرائی سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا اس لئے مریم نواز نے اپنی سرگرمیاں محدود کردینی چاہیے، شہباز شریف گروپ سمجھتا ہے کہ مریم نواز انتخابی سیاست کو نہیں سمجھتیں اس لئے آئندہ انتخابات کی مہم شہباز شریف کو لیڈ کرنے دی جائے، انہیں اداروں سے بھی معاملات طے کرنے دیئے جائیں، گراؤنڈ پر بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کسی دبائو کے بغیرآگے سیاست کرنے دی جائے۔ لیکن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں دو کیمپس نہیں ہیں رائے کا اختلاف ضرور ہے، انہوں نے بتایا کہ بیانیہ میرا نہیں نواز شریف کا ہے۔

اگر مجھے خاموش کروابھی دیا جائے تب بھی نواز شریف کا ہی بیانیہ چلے گا۔ کیونکہ ووٹ بنک میاں نوازشریف کا ہے نواز شریف کے بیانیہ کی وجہ سے ن لیگ ضمنی انتخابات جیتی، عوام میں پذیرائی ہوئی توا داروں کو بھی نرمی اختیار کرنا پڑی۔ شہباز شریف کی اپنی رائے ہے مگر وہ کرتے وہی ہیں جونواز شریف کہتے ہیں، اب بھی وہی ہوگا جو نواز شریف کہیں گے، وہ اپنے بھائی کے خلاف نہیں جائیں گے، میرا شہباز شریف سے کوئی اختلاف نہیں ہے نہ ہی کوئی گروپ ہے، میں وہی کرتی ہوں جو نواز شریف مجھے کہتے ہیں، وہ جہاں جانے کا کہتے ہیں میں وہاں چلی جاتی ہوں، وہ جہاں جانے سے منع کرتے ہیں میں رک جاتی ہوں۔ اب بھی وہ جو کہیں گے میں وہی کروں گی، میں اداروں سے بات چیت کی بالکل مخالف نہیں ہوں اور نہ ہی تصادم کی حامی ہوں لیکن میں کسی ڈیل کی حامی نہیں ہوں، بات چیت ہونی چاہئے لیکن صرف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہونی چاہئے۔ ن لیگ میں بہت سے لوگ چوہدری نثار کے خلاف ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ کر گئے اب ان کی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ نون لیگ سے ش نکل چکا ہے۔ شہباز شریف کے کھلے عام مریم صفدر اور شاہد خاقان کے پی ڈی ایم کے بارے میں فیصلوں سے لاتعلقی سے ایک بات واضح ہو گئی کہ ن سے ش نکل چکی۔ جس کا مطلب ہے میاں شہباز شریف نے مریم نواز کے فیصلوں کو غلط قرار دے دیا۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ آخر کار چچا کھل کر میدان میں آگئے اب مریم خود بولنے کی بجائے اپنی کنیزوں سے شہباز شریف پر حملہ آور ہو رہی ہیں۔ قیادت کی جنگ میں کون کامیاب ہوتاہے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ایک بات ضرور ہے میاں نواز شریف کی آشیربادکے بغیر کوئی ن لیگ کی سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتا اور یہ بات میاں شہباز شریف بھی جانتے ہیں۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Agriculture
Previous Post کفیل اور کفالت
Next Post کورونا وبا؛ مزید 73 افراد جاں بحق، 2455 مثبت کیسز رپورٹ
Corona Patient

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.