geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم

February 24, 2021 1 1 min read
Sabiha Khanum
Share this:

Sabiha Khanum

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم کی بے ساختہ اور دل موہ لینے والی اداکاری کی بدولت انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا گذشتہ سال وفات پانے والی اداکارہ نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا شادی سے پہلے اور بعدان کا کوئی سکینڈل نہیں بنا انہیں ہمیشہ عزت و احترام اور قدرکی نگاہ سے دیکھا گیا صبیحہ خاتم کو پاکستان فلم انڈسٹری کے کلاسیکل دور کی آخری ہیروئن بھی کہاجاسکتاہے پہلی پاکستانی گولڈن جوبلی فلم ”سسی” بھی صبیحہ خانم کے حصے میں آئی، ان کی عمر 85 برس تھی، صبیحہ خانم کو بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہلی سپر سٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا۔ وہ 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین محمد علی ماہیا اور بالو بیگم تھیٹر میں کام کرتے تھے۔

صبیحہ خانم نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں فلم ‘بیلی’ سے کیا۔ اس وقت وہ اپنا نام صبیحہ ایم اے لکھاکرتی تھیں عام لوگ بہت حیران تھے کہ اتنی پڑھی لکھی خاتون پاکستان فلم انڈسٹری میں کیسے آگئی پھر لوگوںکو معلوم ہوا کہ وہ اپنے والد محمد علی ماہیا کی مناسبت سے ایم اے لکھتی ہیں بہرحال 1954 میں فلم گمنام سے صبیحہ خانم کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔ پھر 1956 میں انہوں نے فلم ‘د لا بھٹی’ میں اداکار سدھیر کے ساتھ نوراں کا کردار ادا کیا جو شائقین فلم کے دلوں پر نقش ہو گیا۔ اس کے بعد متعدد کامیاب فلموں نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنا دیا۔ ان میں فلم ‘وعدہ’، ‘حاتم’ اور ‘شیخ چلی’ شامل تھیں۔ ان پر اپنے وقت کے بہت سے مشہور اور لازوال گیت فلمائے گئے۔

فلم عشق لیلیٰ نے انپے وقت میں کامیابی کا نیا ریکارڈقائم کیا تھا اداکارہ صبیحہ خانم نے سب سے زیادہ فلمیں سنتوش کمار کے ساتھ کیں اور انہی سے ان کی شادی بھی ہوئی۔ آپ ایک عرصہ سے امریکا میں مقیم تھیں ان کے انتقال سے پاکستان کی فلمی تاریخ کا سنہرا باب بند ہو گیا۔ وہ اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ ورجینیا میں مقیم تھیں۔ ان کی چھوٹی بیٹی اور بیٹا بھی امریکہ ہی رہتے ہیں۔

انہوں نے فنی زندگی کا آغاز لاہور میں ایک ڈرامے “بت شکن” میں کام کرکے کیا۔ وہ پاکستان کی پہلی سلور جوبلی فلم” دو آنسو” “سسی” کی کاسٹ کا حصہ تھیں۔ انہیں فلم ” اک گناہ اور سہی” پر تاشقند فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور 1987ء میں صدر پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ ان کے شوہر سنتوش کمار کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد صبیحہ خانم اور سنتوش کمار کی جوڑی کو فلمی دنیا میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

صبیحہ خانم نے50 19ء اور1960 ء کی دہائی میں پاکستانی سنیما پرراج کیا۔ 1980 اور90 19ء کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویڑن کے مشہور ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔ صبیحہ خانم نے ‘تہذیب’، ‘انوکھا’، ‘کنیز’، ‘مکھڑا’، ‘شکوہ’، ‘دیور بھابی’، ‘ایک گناہ’ اور ‘سنگدل’ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ فلموں میں لازوال اداکاری کے سبب انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ نگار ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ صبیحہ خانم کافی عرصے سے گردوں کے عارضے، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

لیجنڈری اداکارہ کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلاشبہ صبیحہ خانم نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ صبیحہ خانم کے پرستار آج بھی انکی یادگار فلمیں فراموش نہیں کرسکے، فن کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صبیحہ خانم پاکستان کی فلم انڈسٹری کا درخشاں ستارہ اور روشن باب تھیں، دنیائے فن کیلئے صبیحہ خانم کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Hamza Shahbaz
Previous Post منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور
Next Post روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے متاثر کن نتائج دیے، گورنر اسٹیٹ بینک
Baqir Raza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.