geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

2021 ء کا لائبنٹس ایوارڈ پاکستانی نژاد محققہ آصفہ اختر کے نام

December 16, 2020December 16, 2020 0 1 min read
Asifa Akhtar
Share this:

Asifa Akhtar

فرائی برگ : جرمنی کی مشہور زمانہ تحقیقی سوسائٹی ماکس پلانک سے منسلک پاکستانی نژاد آصفہ اختر کو 2021ء کے لائبنٹس انعام سے نوازا گیا ہے۔ یہ جرمنی میں سائنسی تحقیق کا اعلیٰ ترین ایوارڈ مانا جاتا ہے۔

ڈاکٹر آصفہ اختر جن کا تعلق پاکستان سے ہے، جرمنی کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے امیونولوجی اینڈ ایپی جینیٹکس کی ڈائریکٹر ہیں اور اپنی جدید ترین تحقیق کی وجہ سے غیر معمولی شہرت حاصل کر چُکی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر آصفہ ماکس پلانک سوسائٹی کی وائس پریزیڈنٹ یا نائب صدر بھی ہیں۔ جرمن ریسرچ فاؤنڈیشن )ڈی ایف جی( کی جانب سے انہیں سال نو یعنی 2021ء کے لائبنٹس ایوارڈ کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر آصفہ کو ایپی جینیٹکس، جین ریگولیشن اور بنیادی حیاتیاتی سیل پر نت نئے تجربات کرنے اور ان کی مدد سے انتہائی اہمیت کی حامل نئی معلومات منظر عام پر لانے کا کام انجام دینے پر اس گراں قدر انعام سے نوازا جا رہا ہے۔ اس ایوارڈ کا حقدار قرار پانے پر ڈاکٹر آصفہ کا کہنا تھا،”یہ ایوارڈ میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ میں اپنی لیب کے سابقہ اور موجودہ اراکین اور ٹیم ممبران کی خاص طور سے شکر گزار ہوں۔ ان کی کمنٹمنٹ اور محنت نے ہمارے لیے اس ایوارڈ کے حصول کو ممکن بنایا۔‘‘

جرمن شہر فرائی برگ میں قائم ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹر آصفہ اور ان کی ٹیم نے ایپی جینیٹکس یعنی حیاتیاتی میکنزم کا مطالعہ کیا جو جین کی تبدیلیوں، ان کے خلیوں کی نشونما، ان خلیوں میں متعلقہ پروٹین کی تیاری وغیرہ کو کنٹرول کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے اس انتہائی دقیق تجرباتی مشاہدے کے بارے میں ڈوئچے ویلے کوایک خصوصی انٹرویو میں بتایا تھا کہ، ”جس طرح ڈی این اے کو انسانی جسم کی ساخت اور بناوٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات کا مرکب سمجھا جاتا ہے اسی طرح ان تفصیلات کو اگر ایک ٹیکسٹ کی شکل میں تیار کیا جائے تو Epigenetics کو اس ٹیکسٹ کے مختلف حصوں کو مختلف رنگوں کی مدد سے ہائی لائٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس انسانی جسم کے مختلف حصوں کے مختلف گوشوں پر مشتمل ایک موزیک ٹائلز کی طرح کی ترتیب حاصل ہو گی جس سے ہم انسانی جسم کی ساخت اور بناوٹ کی باریک ترین تفصیلات کو باآسانی پہچان سکیں گے، اس پر ریسرچ کر سکیں گے۔ ان اجزاء کی مدد سے ایک نسخہ یا ترکیب تیار کی جا سکتی ہے۔‘‘

ڈاکٹر آصفہ کے بقول،”ان کی لیب میں ایسے میکنزم پر بہت کام ہو رہا ہے جس سے یہ پتا چلایا جا سکے کہ جین کو کیسے ریگولیٹ کیا جائے۔ مختلف ماڈل سسٹمز بروئے کار لائے جاتے ہیں مثال کے طور پر پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیوں اور چوہوں پر تجربات کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہم ان کی لیب میں ایک ہیومن سنڈروم کی تشخیص ہوئی جس کا تعلق نارمل اور صحت مند تھے مگر ان کے بچے De Novo Mutation کے شکار بچوں سے تھا۔ اس سے پہلے بھی ان کی ٹیم نے ریسرچ کی تھی جس کے نتائج سے پتا چلا کہ ان مسائل کی نیچر ایپیجینیٹک ہوتی ہے۔اس طرح ‘پروگریسیو ڈیویلپمنٹل ڈیلے‘ کی تشخیص ممکن ہوئی۔ ڈاکٹر آصفہ کا کہنا ہے،”جب تک ہمیں ہیومن باڈی کے نارمل میکنزم کا پتا نہ ہو تب تک ہم یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کے وہ کون سے عناصر ہیں، جن میں نقص ہونے کے سبب کوئی ڈس آرڈر یا بیماری جنم لیتی ہے۔‘‘

جرمنی کی مارکس پلانک سوسائٹی کو سائنس اور تحقیق کے میدان میں عالمی سطح پر بڑی شہرت حاصل ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں سن 1971 میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر نے سن 1997 میں امپیریئل کینسر ریسرچ فنڈ لندن میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے سن 1998 سے 2001ء کے دوران جرمن شہر ہائیڈل برگ میں قائم یورپین مالیکیولر بائیولوجی لیبارٹری (ای ایم بی ایل) اور میونخ میں واقع اڈولف بوٹینانٹ انسٹیٹیوٹ میں اپنی پوسٹ ڈاکٹوریل فیلوشپ مکمل کی۔ ڈاکٹر اختر سن 2013 سے، جرمن شہر فرائبرگ میں ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے ایمیون بائیولوجی اور ایپی جینیٹکس میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض ہیں۔ رواں سال یکم جولائی سے ڈاکٹر آصفہ نے ماکس پلانک سوسائٹی کے انتہائی اہم عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

ڈوئچے ویلے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر آصفہ نے کہا تھا،”میرے خیال سے ہیومن ہیلتھ سے متعلق ریسرچ پر سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری عمل ہے۔‘‘

لائبنٹس ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب 15 مارچ 2021ء کو ڈجیٹل انداز میں منعقد ہو گی۔

Share this:
NAB
Previous Post رواں سال اب تک 6 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی گئی: نیب لاہور
Next Post اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی عظیم قربانی نے پوری قوم کو متحد کیا: وزیر خارجہ
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.