geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہید ملت نواب لیاقت علی خان

October 15, 2020 0 1 min read
Liaquat Ali Khan
Share this:

Liaquat Ali Khan

تحریر : میر افسر امان

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم، شہیدِ ملت نواب لیاقت علی خان بانیان ِپاکستان قائد اعظم کے دست راس تھے۔ لیاقت علی خان ریاست کرنال کے حکمران خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے آبائواجداد ایران سے ہجرت کر کے ہندوستان میں آباد ہوئے تھے۔ وہ اپنے خاندان کو ایران کے عادل حکمران، نوشروان سے جوڑتے ہیں۔ وہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے شریک کار تھے۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے جرنل سیکرٹیری تھے۔ پاکستان بننے سے کچھ پہلے ہندوستان کے وزیر خزانے تھے۔ ایک مثالی بجٹ پیش کر کے اپنوں اور پرائوں سے داد تحسین وصول کر چکے تھے۔ قائد اعظم کے ساتھ مل کر آفاقی دوقومی نظریہ کے تحت پاکستان حاصل کیا تھا۔ قائد اعظم ایک زیرک انسان تھے۔ وہ شروع دن سے سمجھ گئے تھے کہ انگریز کے برعظیم سے رخصت ہو جانے کے بعد ہندوئوں نے اکثریت کی بنیاد پر مسلمانوں کو دبا کر رکھنے کا پروگرام ترتیب دیا ہوا ہے۔ اس طرح وہ مسلمانوں سے اپنی ہزار سالہ غلامی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

قائد اعظم نے یہ سازش اُس وقت بھانپ گئے تھے جب وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں آنے سے پہلے آل انڈیا کانگریس میں تھے۔ اس سے قبل دو قومی نظریہ کو سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور دوسرے مسلم اقابرین سمجھ کر اس پر عمل پیرا تھے۔ ویسے بھی یہ تاریخی طور پر ثابت ہے کہ ہندو قوم تنگ نظر ہے۔ ان میں یہودیوں کے جراثیم کثرت سے داخل ہیں۔ یہ جراثیم یہودی و نسل آریائوں سے ہندوئوں میں منتقل ہوئے تھے۔ یہ بات ہمیں بھی ایک واقعہ سے معلوم ہوئی ۔ ہم نے ایک مضمون اخبارات میں پڑھا۔جو یوم پاکستان کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔سعودی عرب کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریبات میں ایک عربی تاریخ دان نے تقریر کے دوران حاضریں میں یہ انکشاف کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی۔

مسلمانوں کے عروج کے دوران یہ عرب سیاح ہندوستان گیا تھا۔اس نے اپنے سفر نامہ میں یہ تحریر کیا ہے۔ ہند ومذہب کے معاملے میں سخت قسم کے متعصب ہیں۔ وہ کسی بھی دوسری قوم کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ جب تک وہ کسی قوم کے غلام نہ ہوں۔ جیسے اُس وقت ہندوستان پر مسلمان حکمران تھے۔ سیاح نے لکھا ہے ہندو دوسری قوم کواچھوت یعنی ناپاک سمجھتے ہیں۔ان کے کھانے پینے دوسروں سے الگ۔ رہنا سہنا الگ، تہذیب تمدن الگ، معاشرت الگ، مختصر یہ کہ وہ ہر معاملے میں دوسروں سے الگ تھلگ ہیں۔ عرب سیاح نے اپنے سفر نامے میں لکھا کہ ایک نہ ایک دن مسلمانوں کو ہنددئوںسے الگ ہی ہونا ہے۔

صاحبو!ہندوئوں نے کو یہ ساری باتیں ، آریائوں،جو خود یہودی النسل تھے سیکھائی ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان کے اصلی اور قدیم باشندے دراوڑ تھے، جو ایک بے ضرر قسم کی قوم تھی۔ آریا وسط ایشیا سے آکر ہندوستان پر قابض ہوئے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کی قدیم آبادی دراوڑوں کی زمینیں چھین کر انہیں شودر بنا تھا ۔ ذات پات کا نظام قائم کرکے قدیم آبادی پر حکومت کرتے رہے۔ پھر عرب مسلمان موجودہکراچی سے ملتان تک کے علاقے پر قابض ہوئے۔مسلمانوں نے ہندوستان پر مجموعی طور پر عرب محمد بن قاسم سے مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر تک ہزار سال سے زیادہ حکومت کی ۔ اسلام امن و شانتی والا دین تھا۔ مسلم حکمرانوں نے ہنددئوں کو مذہبی آزادی دی ہوئی تھی۔ علمائے اسلام کی تبلیغ سے ہندوستان کے عوام دین اسلام میں جوق در جوق شامل ہوئے۔

اسی تاریخی حقیقت کو قائد اعظم نے استعمال کیا ۔ دو قومی نظریہ کی بنیاد ڈالی۔ برعظیم کے مسلمانوں نے اس پر لبیک کہا اور دنیا میں اس وقت کی سب سے بڑی اسلامی مثل مدینہ ریاست پاکستان وجود میں آئی۔ قائد اعظم نے برعظیم کے مسلمانوں کو کلمہ” لا الہ الااللہ” کے نام پر ا کٹھا کیا۔ پھر اللہ نے اپنی سنت پر عمل کرتے ہوئے مسلمانان ِ بر عظیم کو ہندوئوں اورانگریزوں کی ریشہ دوانیوں کے باجود اس شرط کہ وہ اس نئی مملکت میں اللہ کے کلمے کو بلند کرتے ہوئے اسلامی نظام ِحکومت قائم کریں گے پاکستان کا تحفہ دیا۔

قائد اعظم نے اسلامی نظامِ حکومت کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنی زندگی میں ہی” ریکنسٹرکشن آف اسلامک تھاٹ ” ایک ادارہ قائم کیا تھا۔ جس کو پاکستان میں انگریزوں کے نظامِ حکومت کو تبدیل کر کے اسلامی نظام ِحکومت قائم کرنا تھا۔اللہ نے قاعد اعظم کو جلد اپنے پاس بلا لیا۔ یہ کام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے سر پر آ گیا۔ لیاقت علی خان نے قرارادار پاکستان جو پاکستان کی بنیاد ہے کو آئین پاکستان کے دیباچے میں شامل کرکے اس کی بنیاد رکھی۔ اس کے تحت پاکستان کے آئین کو اسلامی بنانا تھا۔ اسلام کے خلاف کوئی بھی قانون نہیں بن سکتا۔ لیاقت علی خان قائد اعظم کی طرح پاکستان میں اسلامی نظام ِحکومت قائم کرنے میں مخلص تھا۔ مگر پاکستان میں اسلام دشمن کیمونسٹ کی طاقت ور لابی کے اہل کاروں نے لیاقت علی خان کو راستے رے ہٹاتے ہوئے راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کے دوران فائر کر کے شہید کر دیا۔

٢
لیاقت علی خان ریاست کرنال کے نواب تھے۔ چاہتے تو کلیم داخل کر اپنے لیے شاندار رہائیش بنا سکتے تھے۔ مگر پاکستان میں لٹے پٹے ہجرت کر کے آنے والوں قافلوں کے گھروں کے انتظامات میںلگئے رہے ۔ اپنے گھر کے لیے کوئی بھی کلیم داخل نہیں کیا۔ جب شہید ِ نواب ملت لیاقت علی خان کو غسل دینے کے لیے کپڑے اُتارے گئے تو معلوم ہوا کہ ایک ریاست کے نواب کی بنیان تک پھٹی ہوئی ہے۔ ان کے بعد سکندر مرزا اور ایوب خان کی ملی بھگت سے پاکستان کو اسلام سے دور کر دیا گیا۔ ڈکٹیٹر نے اپنے آقائوں کے کہنے پر سب سے پہلے مسلمانوں کے عالی قانون کو تبدیل کیا۔

مسلمان قوم جب اسلام پر قائم تھی تو ساری دنیا کے ہزاروںتہذیبوں، تمدنوں،ثقافتوں اور زبانوں پر کو یک جان رکھ کر ہزاروں سال حکومت کرتے رہے۔لیکن لیاقت علی خان کے بعد مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے ایک بنگالی قوم کے مسلمان بھائیوں کو مطمئن نہ ر کھ سکے۔ غدارِپاکستان اور اگر تلہ سازش کے سرغنہ شیخ مجیب نے بنگالی قومیت اور حقوق کے نام پر بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے ۔ ایک اسلامی ریاست مثل مدینہ پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے کی پادائش میں، تاریخ نے شیخ مجیب کو اُٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔ بنگلہ دیش کی اسلام پسند فوج کے ایک دستے نے سارے خاندان کو ختم کر دیا۔ اے کاش !کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کچھ مدت اورزندہ رہتے تو آج پاکستان دنیا کی قوموں میں ایک منفرد حیثیت کا مالک ہو تا۔ اللہ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Afghan Taliban
Previous Post افغان طالبان حنفی مسلک کے مطابق اسلامی نظام کے خواہاں لیکن ایران مخالف
Next Post موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کی بدنیتی واضح نظر آ رہی ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Justice Qasim Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.