geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیبیا کے حوالے سے مصر، ترکی اور مراکش کے ساتھ رابطے میں ہیں: روس

September 19, 2020 0 1 min read
Sergei Lavrov
Share this:

Sergei Lavrov

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کے منظر نامے میں تیزی سے پیش رفت سامنے آ رہی ہیں۔ روس نے باور کرایا ہے کہ وہ 2011ء سے جنگ میں ڈوبے ہوئے ملک میں سیاسی عمل کو سپورٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس سے قبل وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے آخر تک اپنے منصب سے دست بردار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے روسی خبر رساں ایجنسی “اسپٹنک” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ماسکو لیبیا میں سیاسی تصفیے میں حصہ ڈالنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ لیبیا میں بنا کسی استثنا تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ چند روز قبل انقرہ میں تُرکوں کے ساتھ مشاورت ہوئی. اس کے علاوہ لیبیا کے حوالے سے مصر اور مراکش کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بدھ کے روز “سی این این” (ترکی) چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ترکی اور روس کے ذمے داران کچھ عرصہ قبل انقرہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران لیبیا میں فائر بندی اور سیاسی عمل کے حوالے سے اتفاق رائے کے قریب آ گئے۔

ادھر اقوام متحدہ اور جرمنی کے ذمے داران نے عربی روزنامے الشرق الاوسط کو آج جمعے کے روز بتایا کہ آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو اقوام متحدہ اور جرمنی کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی لیبیا میں خصوصی ایلچی اسٹیفنی ولیمز کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سیاسی عمل کو زندہ کرنے کے لیے موقع ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق اقوام متحدہ اور جرمن حکومت لیبیا کے حوالے سے 5 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک نئی کانفرنس کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، متعدد جرمن ذمے داران، متعدد ممالک کے وزراء خارجہ کے علاوہ لیبیا میں تنازع کے دونوں فریقوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس سے قبل رواں سال جنوری میں جرمنی کے شہر برلن میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لیبیا کے تنازع سے مربوط تمام ممالک نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر شریک ممالک نے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی صورت میں متحارب فریقوں کی امداد روک دینے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر مونٹرو میں گذشتہ ہفتے لیبیا کے فریقوں کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے 18 ماہ کے اندر انتخابات کے اجرا، صدارتی کونسل کی تشکیل نو اور قومی یک جہتی کی حکومت کی تشکیل پر موافقت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل مراکش کے شہر بوزنیقہ میں لیبیا کی اندرونی سطح پر پارلیمانی بات چیت ہوئی۔ اس کا مقصد ملک میں سیادت کو مضبوط بنانے کے لیے اداروں کو یکجا کرنا تھا۔ اسی طرح شرکاء نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور ستمبر کے آخری ہفتے میں ان ملاقاتوں کو دوبارہ شرع کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

Share this:
Tik Tok and VChat
Previous Post امریکا نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کر دی
Next Post شمالی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کا حملہ، ترکی کے 2 فوجی ہلاک
Turkish Military

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.