geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیورپول میں ٹیکسی دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟

November 17, 2021 1 1 min read
Liverpool Taxi Blast
Share this:

Liverpool Taxi Blast

لیورپول (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی پولیس لیورپول میں ایک ٹیکسی میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے اور ذہنی طور پر پریشان حال ایک ایسے عراقی نژاد شامی باشندے کے پس منظر کی تحقیقات کر رہی ہے، جو تبدیلی مذہب کے بعد مسیحی ہو گیا تھا۔

رپورٹوں کے مطابق برطانوی پولیس لیورپول میں گزشتہ اتوار کے روز ایک ہسپتال کے سامنے ایک ٹیکسی میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کے پس منظر کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ایک عراقی نژاد شامی باشندہ تھا، جس نے تبدیلی مذہب کے بعد مسیحیت قبول کر لی تھی۔ شمال مغربی انگلینڈ میں انسداد دہشت گردی کی ذمے دار پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے چار افراد کو رہا کر دیا ہے۔ برطانیہ کے سلامتی امور کے وزیر ڈیمیئن ہائنڈز نے آئی ٹی وی نیوز کو بیان دیتے ہوئے کہا، ”پولیس نے چھان بین کے ذریعے اطمینان کرنے کے بعد ان افراد کو رہا کر دیا ہے۔‘‘

برطانوی پولیس کو شبہ ہے کہ مبینہ دہشت گرد عماد ال سویلمین ہی وہ شخص تھا، جو دیسی ساختہ بم کے لیورپول کے ایک ہسپتال کے باہر کھڑی ٹیکسی کے پچھلے حصے میں دھماکے سے پھٹ جانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ تب ٹیکسی ڈرائیور اس کی لاش ٹیکسی ہی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ اس ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے۔ یہ دہشت گردانہ واقعہ برطانیہ کے ایک کنزرویٹو رکن پارلیمان کے چاقو سے ہلاک کر دینے کے واقعے کے بعد ایک ماہ کے اندر دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ہے اور اسی وجہ سے حکام نے دہشت گردی کے خطرے کا لیول مزید بڑھا دیا ہے۔

پولیس نے لیورپول دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص کے بارے میں کچھ اور تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ سلامتی امور کے وزیر ہائنڈز نے تاہم تفتیشی کارروائی کے پیش نظر مشتبہ دہشت گرد کے پس منظر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دریں اثناء سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی اخبارات اور نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ عماد ال سویلمین ایک ایسا ناکام عراقی شامی سیاسی پناہ گزین تھا، جس کی ذہنی صحت کے غیر مستحکم ہونے اور اسے درپیش نفسیاتی مسائل کی نشاندہی اس کے پس منظر سے بھی ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عماد ال سویلمین کو 2017 ء میں اس کی پناہ کی اپیل رد ہونے کے بعد لیورپول کے ایک رضاکار مسیحی جوڑے نے آٹھ ماہ تک اپنے ساتھ رکھا تھا۔ اس جوڑے نے ایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ اتوار کے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے کی وجہ سے صدمے میں ہے۔ الزبتھ اور میلکم ہچکوٹ کا مزید کہنا تھا، ”ہم صرف اس سے پیار کرتے تھے۔

وہ ایک دلکش انسان تھا۔‘‘ میلکم ہچکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ال سویلمین مرکزی لیورپول میں ایک بار چاقو سمیت گرفتار ہوا تھا، جس کے بعد اس نے کچھ وقت ایک نفسیاتی علاج گاہ میں بھی گزارا تھا۔ ”اس کے علاوہ وہ ایک بہت پرسکون شخص تھا جس نے اسلام ترک کر کے مسیحیت کو بطور مذہب قبول کر لیا تھا۔‘‘ میلکم ہچکوٹ نے آئی ٹی وی کو مزید بتایا کہ عماد ال سویلمین نے لیورپول کے ایک کیتھیڈرل سے بپتسمہ بھی لیا تھا۔ یہی وہ چرچ ہے جہاں اتوار کو برطانیہ کے سابق فوجیوں اور جنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری تقریب میں قریب دو ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔

یہ امکان بھی ہے کہ ٹیکسی میں سوار عماد اس چرچ تک پہنچنا چاہتا تھا، جہاں جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد ہو رہا تھا۔ سڑک بند ہونے کے سبب ٹیکسی لیورپول کے ایک ہسپتال کے سامنے رک گئی تھی، جہاں یہ دھماکہ ہوا تھا۔

Share this:
Pakistan
Previous Post پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی کے اہم ایونٹ کی میزبانی مل گئی
Next Post آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین دوبارہ مسلح جھڑپوں کا آغاز
Azerbaijan Armenia Clashes

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.